این ایس ڈبلیو حکام کا 80 فیصد ویکسینیشن ریٹ پر زور۔
کوئینزلینڈ میں ڈیلٹا کیسز کی تعداد 18 ہو گئی۔
وکٹوریا کے چار نئے کیسز کا تعلق موجودہ کلسٹر سے ہے۔
16 سال سے زائد عمر کے ٓآسٹریلینز میں سے چالیس فیصد ویکسین کی پہلی خوراک لگوا چکے ہیں۔
نیو ساوتھ ویلز
نیو ساوتھ ویلز میں کرونا کے 239 مقامی کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جن میں سے 61 اپنے انفیکشن کے دوران کمیونیٹی میں موجود تھے۔ آدھے سے زائد کیسز کا سورس اب تک نامعلوم ہے۔
این ایس ڈبلیو ھیلتھ لے ڈاکٹر مک اناٹلی کا کہنا ہے کہ انتہائی نگہداشت میں موجود 54 میں سے 49 لوگوں نے ویکسین نہیں لگوائی ہے۔
پریمئر گلیدیز برجکلن نے تصدیق کی ہے کہ ریاستی حکومت قومی کابینہ کا 70سے 80 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے کے ہدف پر عمل کرے گی۔
کوئینزلینڈ
کوئینزلینڈ میں 9 مقامی کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جو کہ سال میں ریکارڈ کیے جانے والی سب سے بڑی تعداد ہے۔
کوئینزلینڈ کی چیف ھیلتھ آفیسر ڈاکٹر جینیٹ ینگ کا کہنا ہے، "کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں"، اور انہوں نے لوگوں کے ٹیسٹ کروانے پر زور دیا۔
جنوب مشرقی کوئینزلینڈ میں گیارہ لوکل گورنمنٹ علاقے اس وقت تین دن کے لاک ڈاون میں ہیں اور اب مالی امداد کے لیے قومی ہاٹ سپاٹ سمجھے جا رہے ہیں۔
آسٹریلیا میں گزشتہ 24 گھنٹے
وکٹوریا میں چار نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے جو کہ پہلے سے موجود کلسٹر سی تعلق رکھتے ہیں اور قرنطینہ میں موجود تھے۔
نئے اعداد و شمار کے مطابق 16 سال سے زائد عمر کے آسٹریلینز میں سے چالیس فیصد ویکسین کی پہلی خوراک لگوا چکے ہیں۔
قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد
قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:
اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے کریں۔ بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔
آپ کی ریاست کے لیے معلومات: , , , , , , .
نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:
ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:
پینڈیمک ڈزاسٹر پیمنٹ کی معلومات کے لیے: