- وکٹوریہ میں کووڈ – 19 کے 1،993 کیسز سامنے آئے ہیں ۔
- نیوساوتھ ویلز میں دو ماہ کے دوران پہلی مرتبہ یومیہ کووڈ کیسز کی تعداد کم ترین سطح پر آگئی ۔
- اے سی ٹی نے نیو ساوتھ ویلز کے مزید علاقوں پر سے لاک ڈاون پابندی ختم کردی ۔
- ساوتھ تسمانیہ آج لاک ڈاون کے پہلے دن میں داخل ہو گیا۔
وکٹوریہ :
وکٹوریہ میں 1،993 نئے مقامی کیسز اور سات ہلاکتیں سامنے آئی ہیں ۔
وکٹوریہ میں کووڈ-19 کمانڈر جیرون ویمرکا کہنا ہے کہ کووڈ-19 سے ہلاک ہونے والے 15 سالہ لڑکے کو مزید طبعی مشکلات بھی درپیش تھیں ۔
ریاست میں اس وقت 21،600 فعال کیسز موجود ہیں جبکه آج کی ہلاکتوں کے بعد حالیہ آوٹ بریک سے اموات کی تعداد 138 ہوگئی ہے ۔
انتہائی نگہ داشت میں 163 افراد ہیں جن میں سے 160 افراد وینٹیلیٹر پر ہیں ۔
ریاست میں موجود16 سال یا اس سے زائد 88.5 فیصد آبادی نے ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کر لی ہے جبکہ 64.3 فیصد آبادی ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل کر چکی ہے ۔
نیو ساوتھ ویلز
نیو ساوتھ ویلز میں آج کووڈ -19 کے 319 نئے مقامی کیس سامنے آئے ہیں اور دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ اس رپورٹنگ اوقات کارمیں 66311 ٹیسٹ کئے گئے
ریاست تیزی سے 16 سال یا اس سے زائد آبادی کے لئے ویکسین کی دو خوراکوں کی اسی فیصد شرح کے تک پہنچ رہی ہے جس کے بعد لاک ڈاون پابندیوں میں مزید نرمی کا ماکان ہے ۔
ریاست کے محکمہ صحت کے مطابق 16 سال یا اس سے زائد عمر کی 78.8 فیصد آبادی نے ویکسین کی مکلم خوراک حاصل کر لی ہے ۔
آسٹریلیا میں گذشتہ 24 گھنٹے
اے سی ٹی میں آج کووڈ 19 کے 20 نئے کیس سامنے آئے ہیں جو گذشتہ 18 دن میں کم ترین تعداد ہے ۔
تسمانیہ میں آج کووڈ 19 کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے ۔ پرئیمئر پیٹر گٹوین نے لاک ڈاون میں موجود افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ قوانین کی پاسداری کریں ۔
کوئینزلینڈ نے تسمانیہ کے کچھ علاقوں سے آنے والے مسافروں پر اتوار 17 اکتوبر شب ایک بجے سے پابندی نافذ کر دی ہے ۔
قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد
قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:
اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے کریں۔ بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔
آپ کی ریاست کے لیے معلومات: , , , , , , .
نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:
ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک: