Key Points
- پانچ سال سے کم عمر کے کمزور بچے آج سےکووڈ ویکسین حاصل کر سکتے ہیں
- ماہرین صحت قرنطینیہ کی مدت کم کرنے اور اندرونِ ملک پروازوں پر فیس ماسک کے قوانین کو ختم کرنے کو بڑا رسک قرار دےرہےہیں
- وکٹوریہ کے چیف ہیلتھ آفیسر نے تنہائی کی مدت میں مزید کمی کے خلاف خبردار کیا۔
پیر کے روز، آسٹریلیا میں کم از کم 11 اموات ریکارڈ ہوئیں، جن میں وکٹوریہ میں چار اور نیو ساؤتھ ویلز اور کوئنز لینڈ میں دو دو اموات شامل ہیں۔
ایک وفاقی پارلیمانی کمیٹی طویل COVID کے صحت، معاشی اور تعلیم پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لے گی۔
کمیٹی کی ڈپٹی چیئر اور لبرل ایم پی میلیسا میکانٹوش نے کہا کہ کمیٹی ان لوگوں کی رائے لینا چاہتی ہے جو طویل عرصے سے COVID کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں یا دوبارہ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
کوئی بھی شہری یا عوامی تنظیمیں 18 نومبر تک کمیٹی کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کر سکتی ہیں۔
آسٹریلیا میں نئے کیسز، ہسپتال میں داخل ہونے اور اموات کے لیے تازہ ترین COVID-19 رجحانات یہاں دیکھیں۔
آسٹریلیا کے معروف ماہرین صحت نینسی بیکسٹر اور سی رائنا میکانٹائر نے سیاست دانوں پر تنقید کرتے ہئے کہا ہے کہ نے COVID-19 کی تنہائی کی مدت کو سات سے پانچ دن تک کم کرنے اور 9 ستمبر سے اندرونِ ملک پروازوں پر فیس ماسک کے قوانین کو ختم کرنا ایک بڑا رسک ہے۔
آسٹریلیا کے معروف ماہرین صحت نے قرنطینیہ کی مدت سات دن سے کم کرکے پانچ دن کرنے اور اندرونِ ملک پروازوں پر فیس ماسک کے قوانین کو ختم کرنے کو بڑا رسک قرار دیا ہے۔نینسی بیکسٹر اور سی رائنا میکانٹائر
انہوں نے کہا کہ کووڈ کے باعث قرنطینیہ کی مدت میں کمی سے کام کی جگہوں اور اسکولوں میں انفیکشن میں اضافہ ہوگا۔
"جب وبا کی اگلی لہر آئے گی، تو اس کے نتیجے میں اور بھی زیادہ لوگوں کو ملازمتوں سے برخاست کیا جائے گا کیونکہ وہ یا تو خود COVID سے بیمار ہونگے یا دوسروں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں"
وکٹوریہ کے چیف ہیلتھ آفیسر پروفیسر بریٹ سوٹن نے خبردار کیا کہ تنہائی کی مدت میں مزید کمی سے وکٹوریہ میں موجودہ اور مستقبل کی لہروں سے ہونے والی اموات، ہسپتالوں میں داخل ہونے اور اموات میں خاطر خواہ اور مستقل اضافہ ہو سکتا ہے۔
پانچ سال سے کم عمر کے آسٹریلوی بچے جن کو پہلے سے صحت کے مسائل ہیں وہ آج ۹ ستمبر سے Moderna کی COVID-19 ویکسین حاصل کر سکتے ہیں۔آسٹریلوی ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ برائے امیونائزیشن نے کہا کہ وہ موڈرنا کی دو طرفہ COVID-19 ویکسین کا جائزہ لے رہا ہے جو اصل وائرس اور اومیکرون کے ذیلی اقسام دونوں کے لئے مفید ہوسکتی ہے۔
تھیراپیٹک گڈز ایڈمنسٹریشن (TGA) نے 29 اگست کو ویکسین کی منظوری دی۔ اس ویکسین کو برطانیہ اور امریکہ میں بھی منظوری مل چکی ہے۔آس
طویل المدتی کلینکس:
کووڈ ۱۹ کے ٹسٹنگ کلینکس
ریٹ ٹسٹ مثبت آنے کی صورت میں نتیجہ یہاں رجسٹر کروائیں
_________________________________________________________________
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔ی یا ہمیں فیس بک پر فالو کریں۔
اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
اردو پرگرام سننے کے طریقے
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے