- این ایس ڈبلیو یکم نومبر سے مکمل طور پر ویکسین شدہ لوگوں کی آمد کے لیے قرنطینہ کو ختم کرے گا۔
- وکٹوریہ این ایس ڈبلیو میں مکمل طور پر ویکسین شدہ لوگوں کے لیے قرنطینہ کی ضرورت کو ختم کرے گا۔
- این ایس ڈبکیو کے اندر علاقائی سفر یکم نومبر تک تاخیر کا شکار۔
نیو ساؤتھ ویلز :
نیو ساؤتھ ویلز میں 399 نئے مقامی کورونا وائرس کیسز اور تین اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔
پریمیئر ڈومینک پیروٹیٹ نے تصدیق کی ہے کہ پیر کے روز ریاست میں 80 فیصد ڈبل خوراک ویکسینیشن کے بعد کچھ اقدامات میں آسانی ہوگی۔
انہوں نے کہا ہے کہ ویکسینیشن کا مطلب بین الاقوامی آمد کے لیے ہوٹل قرنطینہ اور مکمل طور پر ویکسین شدہ افراد کے لیے یکم نومبر سے ہوم قرنطینہ کو روکا جا سکتا ہے۔
مسافروں کے لئے پرواز میں سوار ہونے سے پہلے پی سی آر کے منفی ٹیسٹ کی ضرورت ہوگی اور پہنچنے پر جانچ کا نظام نافذ ہوگا۔ ویکسین کو ٹی جی اے کے ذریعے منظور ہونے کی ضرورت ہوگی۔ آسٹریلیا لوٹنے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔
پیر سے ، گھر اکٹھے ہونے کی حدود 20 افراد تک بڑھ جائیں گی ، جبکہ بیرونی اجتماعات 50 افراد تک بڑھ جائیں گے۔
علاقائی سفر یکم نومبر تک تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔
وکٹوریہ :
اگلے منگل سے ، وکٹوریہ این ایس ڈبلیو میں مکمل طور پر ویکسین شدہ افراد کے لئے قرنطینہ کی ضروریات کو ختم کردے گا۔ ریاست میں کوویڈ 19 کے 2،179 نئے کیسز اور چھ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔
مسافروں کو ریاست میں آنے کے 72 گھنٹوں کے اندر منفی ٹیسٹ ثابت کرنا ہوگا ۔
کوویڈ 19 ویکسین کا مینڈیٹ اب آتھرایزڈ ورکرز کے لیے موجود ہے ، سب کو اب سائٹ پر کام جاری رکھنے کے لیے اپنی پہلی خوراک یا شیڈول بکنگ کی ضرورت ہے۔
آج ہی اپنی ویکسین اپائنٹمنٹ بک کرنے کے لیے کلک کریں۔
: اے سی ٹی
علاقے میں 35 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے اس وبا کے کیسز کی کل تعداد 1،394 ہو گئی ہے۔ 70 کی دہائی میں ایک خاتون دیکھ بھال کی سہولت کے دوران وفات پا گئی ہیں۔
آسٹریلیا میں گذشتہ 24 گھنٹے
تقریبا 97 فیصد درستگی کے ساتھ تین کوویڈ 19 سیلف ٹیسٹ کٹس 1 نومبر کو فارمیسی پر دستیاب ہوں گی۔
آسٹریلوی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ستمبر میں این ایس ڈبلیو ، وکٹوریہ اور اے سی ٹی میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزید 138،000 نوکریاں ختم ہو گئی ہیں۔
قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد
قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:
اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے کریں۔ بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔
آپ کی ریاست کے لیے معلومات: , , , , , , .
نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:
ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:
پینڈیمک ڈزاسٹر پیمنٹ کی معلومات کے لیے: