کووڈ-19 اپ ڈیٹ : نیو ساوتھ ویلز کے اسکولوں میں آج سے بچوں کا دوبارہ استقبال ،وکٹوریہ کے اسکول بھی کھلنے کے لئے تیار۔

یہ آپ کے لئے آسٹریلیاسے 18 اکتوبر، 2021 کی کووڈ-19 اپ ڈیٹ ہے ۔

Staff welcome students back to school after COVID-19 restrictions were lifted, at Glebe Public School in Sydney

Staff welcome students back to school after COVID-19 restrictions were lifted, at Glebe Public School in Sydney. Source: AAP/Bianca De Marchi

 وکٹوریہ نے آوٹ دور کاروبار کے لئے معاشی پیکج کا اعلان کر دیا۔

نیو ساوتھ ویلز میں اسکول دوبارہ کھل گئے ۔

تسمانیہ کا لاک ڈاون منصوبے کے مطابق ختم ہوگا۔


 وکٹوریہ

وکٹوریہ میں آج 1،903 نئے مقامی کووڈ-19 کیس سامنے آئے ہیں جبکہ سات افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔

وزیر برائے روزگار جالا پلفورڈ نے ایسےکا اعلان کیا ہے جو بیرونی مقامات پر کام کرتے ہیں جیسا کہ بیرونی جمز۔ بیوٹی پارلر، آوٹ ڈور ریٹیل ، اور ذاتی کاروبار ۔

وکٹوریہ کی 2۔89 فیصد آبادی نے ویکسین کی پہلی خوراک جبکہ 5۔66 فیصد ابادی نے ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل کرلی ہیں ۔

میلبرن میں جاری لاک ڈاون جمعرات کی نصف شب سے ختم ہورہا ہے جب پہلی اور دوسری جماعت کے بچے اسکول جانا شروع کریں گی جبکہ باقی جماعتوں کے طالبعلم 22 اکتوبر سے اسکول جا سکیں گے ۔

اپنی بک کروانے کے لئے کلک کریں ۔

نیو ساوتھ ویلز

نیو ساوتھ ویلز میں 265 نئے مقامی کیس سامنے آئے ہیں اور پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

نیو ساوتھ ویلز میں16 سال یا  اس سے زائد عمر کی بانوے عشاریہ دو فیصد آبادی ویکسین کی ایک خوراک جبکہ 80۔3 فیصد آبادی دونوں خوراکیں حاصل کر چکی ہے ۔

بارہویں جماعت ، پہلی جماعت اور کنڈرگارٹن کے طالبعلم آج سے اپنی جماعتوں میں لوٹ گئے ہیں جبکہ دیگر جماعتوں کے طلباء آئندہ ہفتے سے اپنی جماعتوں میں واپس آئیں گے ۔

اپنا قریبی جاننے کے لئے کلک کریں

آسٹریلین کیپٹل ٹریٹری

اے سی ٹی میں آج 17 نئے مقامی کوڈ کیس ریکارد ہوئے ہیں جن میں سے 11 کا تعلق پہلے سے معلوم کیسز سے ہے ۔

اس وقت 17 افراد اسپتال میں ہیں جن میں سے نو انتہائی نگہ داشت میں ہیں ۔

اپنی آج ہی بک کروانے کے لئے کلک کریں ۔

آسٹریلیا میں گذشتہ 24 گھنٹے

کوئینز لینڈ میں کووڈ 19 کا کوئی نیا کیس ریکارڈ نہیں کیا گیا۔

ریاستی دارلحکومت ہوبارٹ سمیت جنوبی تسمانیہ منصوبے کے مطابق آج شام چھ بجے کووڈ-19 لاک ڈاون سے باہر آرہا ہے ۔

قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد

قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:

 اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے  کریں۔  بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور  کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔


پر ساٹھ زبانوں میں دستیاب ہیں۔  خبریں اور معلومات 

آپ کی ریاست کے لیے معلومات:  .

آپ کی زبان میں کووڈ ویکسین کے بارے میں معلومات: 


نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:


ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:

 


 
 


شئیر
تاریخِ اشاعت 18/10/2021 2:48pm بجے
تخلیق کار SBS/ALC Content
پیش کار Warda Waqar
ذریعہ: SBS