نیو ساؤتھ ویلز میں کیسز کی تعداد ایک بار پھر بڑھ رہی ہے۔
نوجوان وکٹورین کوویڈ ۱۹ سے سب سے زیادہ متاثر
اے سی ٹی حکومت کا کووڈ ۱۹ رسپانس ورک فورس کو بڑھانے کا اعلان
کوئینز لینڈ کا ہوٹل قرنطینہ پروگرام ملتوی۔
نیو ساؤتھ ویلز
نیو ساؤتھ ویلز میں مقامی طور کووڈ کے 919 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے ، جن میں سے کمیونٹی میں37 انفیکشین والے کیسز موجود تھے جبکہ دو اموات ریکارڈ ہوئیں۔
گلڈ فورڈ ، اوبرن ، میری لینڈز ، گرے اسٹینس ، گرین ویل ، پنچ باؤل ، یاگوونا اور بلیک ٹاؤن کے سبرب تشویش کا سبب بنے ہوئے ہیں۔ دریں اثنا ، بٹاؤ بے ، ٹوکلے اور میرمبولا میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس میں وائرس کے ڈرات کا پتہ چلا ہے۔
چیف ہیلتھ آفیسر کیری چانٹ کا کہنا ہے کہ اس وقت انتہائی نگہداشت کے 113 کیسز ہیں جن میں سے 98 افراد کو ویکسین نہیں لگی ہے
وکٹوریہ
وکٹوریہ نے مقامی ربط سے متاثر 45 نئے کیسز ریکارڈ کیے ہیں ، جن میں 28 کیسز انفیکشن کے ساتھ کمیونیٹی میں موجود رہے ہیں۔
وزیر صحت مارٹن فولی کا کہنا ہے کہ 538 ایکٹیو کیسز میں سے آدھے سے زیادہ 30 سے کم عمر افراد ہیں جن میں 114 کی عمر نو سال سے کم ہے۔
سولہ اور سترہ سال کے افراد فائیزر اور ۱۸ سے ۳۹ سال کے افراد فائیزر یا اسٹرا زینیکا ویکسین لگوا سکتے ہیں، جبکہ ساٹھ سال یا اس سے ذیادہ عمر کے افراد صرف اسٹرازینیکا لگعا سکتے ہیں۔
آسٹریلین دارالحکومت اور اس کے ملحقہ علاقے
اے سی ٹی میں مقامی طور پر 9 نئے کیسز ریکارڈ کیے ہیں جن سے فعال کیسز کی کل تعداد 176 ہو گئی ہے۔
وزیر صحت ریچل سٹیفن سمتھ کا کہنا ہے کہ اندراج شدہ نرسوں ، طالب علم نرسوں اور طالب علم مڈ وائیف کو کووڈ ۱۹ ویکسین کی فراہمی میں متوقع اضافے سے پہلے ویکسینیشن دینے کے تربیتی پروگرام میں شامل کیا جائے گا ۔
آسٹریلیا کی گذشتہ 24 گھنٹے کی صورتحال۔۔
کوئنزلینڈ ہوٹل قرنطینہ پر دباؤ کی وجہ سے نیو ساؤتھ ویلز ، وکٹوریہ اور اے سی ٹی سے بدھ 8 ستمبر تک لوگوں کی آمد عارضی طور پر روک رہا ہے۔
[
قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری کی جاتی ہیں۔
اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنیٰ کی درخواست دینا پڑے ۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے کریں۔ بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور حکومت کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور یہ معلومات کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کی جاتی ہیں۔
کووڈ ۱۹ کے بارے میں مستند اور جامع خبریں اور معلومات
پر ساٹھ زبانوں میں دستیاب ہیں۔
آپ کی ریاست کے لیے معلومات
آپ کی زبان میں کووڈ ویکسین کے بارے میں معلومات
نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے
ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک
پینڈیمک ڈزاسٹر پیمننٹ کی معلومات کے لیے
ایس بی ایس اردو روزانہ نیو ساؤتھ ویلز اور وکٹوریہ کے علاوہ پورے آسٹریلیا کی کوویڈ 19 کی اپ ڈیٹ کا ترجمہ فراہم کر رہا ہے۔ ۔