- این ایس ڈبلیو میں آرمیڈیل کا ایل جی اے آج شام 5 بجے سے سات دن کے لاک ڈاؤن میں چلا جائے گا۔
- وکٹوریہ بھر میں اکسپوئر سائٹس کی تعداد میں مسلسل اضافہ۔
- کوئنزلینڈ والوں کو لاک ڈاون کے خاتمے کے لئے اتوار تک انتظار کرنا پڑے گا۔
نیو ساوتھ ویلز:
نیو ساؤتھ ویلز میں کوویڈ 19 کا بحران 319 نئے کیسز ریکارڈ کرنے کے بعد شدت اختیار کر گیا ہے ، جن میں سے کم از کم 51 کمیونٹی میں موجود تھے۔ 319 میں سے 210 کیسز جنوب مغربی سڈنی میں ہیں۔
این ایس ڈبلیو حکام نے راتوں رات مزید پانچ اموات کی بھی اطلاع دی ہے۔ ان پانچ افراد میں سے کسی کو بھی ویکسین نہیں دی گئی تھی۔
ریجنل نیو ساوتھ ویلز میں آرمیڈیل کے ایل جی اے میں آج شام 5 بجے سے اتوار 15 اگست کی صبح 12:01 تک ایک ہفتہ طویل لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔
ویکسینیشن کلینک کی فہرست یہاں تلاش کریں۔
وکٹوریہ :
وکٹوریہ نے مقامی طور پر 29 نئے COVID-19 کیسز ریکارڈ کیے ہیں ، جن میں سے کوئی بھی انفیکشن کے دوران قرنطینہ میں نہیں تھا۔ تمام کیسز موجودہ کلسٹر سے منسلک ہیں۔
صحت کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ ریاست میں اکسپوئر سائٹس کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ میلبورن کے چار اسکول اب مثبت کیسز سے منسلک ہیں۔
اکسپوئر سائٹس کی فہرست یہاں تلاش کریں۔
کوئنزلینڈ:
کوئینز لینڈ نے مقامی طور پر 13 نئے کیسز ریکارڈ کیے ہیں ، یہ سب موجودہ انڈوروپلی کلسٹر سے منسلک ہیں۔ کوئنز لینڈ میں موجود کیسز کی تعداد 144 ہے۔
چیف ہیلتھ آفیسر جینیٹ ینگ نے کہا ہے کہ وہ جنوب مشرق کا لاک ڈاؤن اتوار کی سہ پہر 4 بجے اٹھانے کے فیصلے سے پہلے روزانہ کے کیسز کی اعداد و شمار کا اتوار کی صبح تک جائزہ لیں گی۔
قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد
قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:
اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے کریں۔ بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔
آپ کی ریاست کے لیے معلومات: , , , , , , .
نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:
ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:
پینڈیمک ڈزاسٹر پیمنٹ کی معلومات کے لیے: