کوویڈ 19 اپ ڈیٹ: این ایس ڈبلیو نے ویکسین والے رہائشیوں کے لیے پابندیوں سے آزادی کا وعدہ کیا ہے ، وکٹوریہ نے ویکسین کےلئے اہلیت کو بڑھا دیا ہے

یہ آسٹریلیا میں کرونا وائرس کی 24 اگست 2021 تک کی تازہ ترین صورتحال ہے

drive-through testing site at Shepparton Sports Precinct in Shepparton, Victoria, Tuesday, August 24, 2021.

صف رانندگان در پشت یک کلینیک سواره آزمایش کرونا در شهر شیپرتون Source: AAP Image/Daniel Pockett

• این ایس ڈبلیو نے اب تک چھ ملین ویکسین خوراکیں دے دی ہیں۔
• وکٹوریہ نے ویکسین کی اہلیت کو بڑھا دیا ہے۔
• اے سی ٹی نے اپنے سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ کیے ہیں۔
• کوئنز لینڈ نے مقامی طور پر دو کیسز ریکارڈ کیے ہیں۔


نیو ساوتھ ویلز :

این ایس ڈبلیو میں مقامی طور پر  753 نئے کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں جن میں سے کم از کم 49 کیسز انفیکشن کے دوران کمیونٹی میں موجود تھے۔ پریمیئر گلیڈس بریجیکلن کا کہنا ہے کہ ریاست نے چھ ملین ویکسین کا سنگ میل عبور کیا ہے ، جس کا مطلب ہے کہ 60 فیصد آبادی کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگ چکی ہے۔

12 میں جن کی عمر 16 سے 39 سال کے درمیان ہے اور معذور اور بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کو ویکسینیشن بکنگ کے لیے ترجیح دی گئی ہے۔
صحت حکام اس ہفتے کے آخر میں مکمل طور پر ویکسین والے رہائشیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ آزادی کا اعلان کرے گی۔

وکٹوریہ :

وکٹوریہ میں مقامی طور پر 50 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جن میں سے چھ کیسز کا تعلق موجودہ آوٹ بریک سے نہیں ہے جن میں سے کم از کم 39 کیسز انفیکشن کے دوران کمیونٹی میں موجود تھے۔پریمیئر ڈینیئل اینڈریوز کا کہنا ہے کہ 16 اور اس سے زیادہ عمر کا کوئیå بھی بدھ 25 اگست سے سرکاری ویکسینیشن مراکز میں فائزر یا ایسٹرا زینیکا ویکسین کے لیے اہل ہوگا۔

اور کی فہرست کے لیے یہاں کلک کریں۔

اے سی ٹی :

اے سی ٹی نے مقامی طور پر 30 نئے کیسز ریکارڈ کئے ہیں جن میں سے 17 کیسز انفیکشن کے دوران کمیونٹی میں موجود تھے۔
کمباہ اور برینڈابیلا بزنس پارک میں ٹیسٹنگ سائٹس خراب موسم کی وجہ سے بند ہونے کے بعد کل سے دوبارہ کھل جائیں گی۔
تک رسائی کے لیے یہاں کلک کریں۔ آپ یہاں کے لیے اپنی اہلیت چیک کر سکتے ہیں۔

آسٹریلیا میں گزشتہ 24 گھنٹے

کوئنز لینڈ نے مقامی طور پر کوویڈ -19 کے دو نئے کیسز ریکارڈ کیے ہیں جو فی الحال زیر تفتیش ہیں۔
ڈوہرٹی انسٹیٹیوٹ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ آسٹریلیا کو 70-80 فیصد ویکسینیشن پر دوبارہ کھولنا محفوظ رہے گا ، چاہے کیسز کی تعداد کتنی ہی کیوں نہ ہو ، بشرطیکہ صحت عامہ کے  اقدامات برقرار رکھے جائیں۔

قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد

قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:

 اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے  کریں۔  بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور  کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔


 

پر ساٹھ زبانوں میں دستیاب ہیں۔  خبریں اور معلومات 

آپ کی ریاست کے لیے معلومات:  .

آپ کی زبان میں کووڈ ویکسین کے بارے میں معلومات: 


نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:


ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:

 


 

 

پینڈیمک ڈزاسٹر پیمنٹ کی معلومات کے لیے:

  
 
 

 


شئیر
تاریخِ اشاعت 24/08/2021 1:54pm بجے
شائیع ہوا 24/08/2021 پہلے 2:02pm
تخلیق کار SBS/ALC Content
ذریعہ: SBS