کووڈ اپ ڈیٹ: نیو ساوتھ ویلز کی پرئمیر یکم دسمبر تک "کووڈ نارمل " کے لئے پر امید

یہ 27 ستمبر 2021 کو آپ ۔کے لئے آسٹریلیا میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال ہے۔

Birrong Leisure and Aquatic Centre

Public arrives at the Birrong Leisure and Aquatic Centre, after outdoor swimming pool were allowed to open today in Sydney, Monday, September 27, 2021. Source: AAP Image/Bianca De March

  • نیو ساوتھ ویلز نے لاک ڈاون سے باہر آنے کے لئے تین مراحل پر مشتمل لائحہ عمل پیش کر دیا.۔
  • ویکسینیشن بڑھانے کے لئے وکٹوریہ کی جانب سے "جی پیز" اور فارمیسیز کے لئے گرانٹ کا اعلان ۔
  • اے ٹی سی میں حالیہ آوٹ بریک سے پہلی ہلاکت ریکارڈ کی گئی ۔

نیو ساوتھ ویلز :

نیو ساوتھ ویلز میں 787 نئے مقامی کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ کرونا وائرس سے مزید 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

آوٹ ڈور پولز کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ کووڈ حفاظتی منصوبے کے ساتھ  تعمیراتی جگہوں پر مکمل صلاحیت کے ساتھ کام کیا جا سکتا ہے ۔

پرئمیر گلیڈیز برجکلین نے تصدیق کی ہے کہ 11 اکتوبر سے پابندیوں میں مزید نرمی کی جائے گی اور ساتھ ہی 70 فیصد کے روڈ میپ میں ایڈجسٹمنٹ کا اعلان کیا ہے ، اب علاقائی نیو ساوتھ ویلز میں اس وقت تک سفر کی اجازت نہیں ہے جب تک ریاست کی 80 فیصد آبادی ویکسین کی ڈبل ڈوز حاصل نہیں کر لیتی ۔

پرئمئیر نے پابندیوں میں نرمی کا لائحہ عمل پیش کیا ہے جس کے مطابق ریاست میں 80 فیصد ڈبل ڈوز کا ہدف پورا کرنے کے بعد مکمل ویکسین حاصل کرنے والے مہمانوں پر سے شادی بیاہ اور جنازوں میں تعداد کی حد ختم کر دی جائے گی ، کمیونٹی اسپورٹس کا دوبارہ آغاز ہو سکے گا اور گھروں میں 10 افراد کے جمع ہونے کی اجازت ہوگی ۔ "کووڈ نارمل" کے تیسرے مرحلے کے لئے یکم دسمبر کا ہدف طے کیا گیا ہے ۔ امید ہے کہ جب تک ریاست کی نوے فیصد آبادی ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل کر لے گی ۔

اپنا بک آج ہی کروانے کے لئے کلک کریں  ۔

وکٹوریہ :

وکٹوریہ میں 705 نئے مقامی کیس سامنے آئے ہیں اور ایک ہلاکت ہوئی ہے ۔

پریمئیر ڈینئل اینڈریوز نے اعلان کیا ہے کہ"جی پیز اور فارمیسیز"کے لئے ایسے گیارہ لوکل کونسل علاقوں میں ایک سلسلہ وار گرانٹ  موجود ہے جہاں ویکسینیشن کا تناسب کم ہے جبکہ کیسسز کی تعداد زیادہ ہے ۔ ان علاقوں میں ہیوم ، برمبینک ، کارڈینیا، کیسی، ڈربین،گریٹر ڈینڈینوگ،ہوبسنزبے،میلٹن،ویٹلسی،وینڈسراور ہیوم شامل ہیں ۔

اپنے قریب سے متعلق جاننے کے لئے کلک کریں ۔

آسٹریلین کیپٹل ٹریٹری :

اے ٹی سی میں 19 نئے مقامی کیسسز سامنے آئے ہیں اور ایک ہلاکت ہوئی ہیں ۔

کینبرا میں اب دو افراد ایک گھر میں اکٹھے ہو سکتے ہیں اوریکم اکتوبر سے سیر و تفریح کے اوقات بڑھا کر 4 گھنٹے کر دئے جائیں گے ۔

اپنا آج ہی کروانے کے لئے کلک کریں ۔

قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد

قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:

 اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے  کریں۔  بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور  کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔


پر ساٹھ زبانوں میں دستیاب ہیں۔  خبریں اور معلومات 

آپ کی ریاست کے لیے معلومات:  .

آپ کی زبان میں کووڈ ویکسین کے بارے میں معلومات: 


نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:


ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:

 


 

 

پینڈیمک ڈزاسٹر پیمنٹ کی معلومات کے لیے:

  
 
 

 

 


شئیر
تاریخِ اشاعت 27/09/2021 2:09pm بجے
شائیع ہوا 27/09/2021 پہلے 3:43pm
تخلیق کار SBS/ALC Content
پیش کار Warda Waqar
ذریعہ: SBS