- این ایس ڈبلیو ہیلتھ نے ریجنل علاقوں کے رہائشیوں کو ٹیسٹ کروانے کے لیے زور دیا ہے۔
- وکٹوریہ میں 39 فیصد آبادی کو مکمل طور پر ویکسین دے دی گئی ہے۔
- اے سی ٹی نے 15 جبکہ کوئنزلینڈ نے 5 نئے کمیونٹی کیسز ریکارڈ کئے ہیں۔
نیو ساوتھ ویلز:
این ایس ڈبلیو نے مقامی طور پر 1599 نئے کیسز اور 8 اموات ریکارڈ کی ہیں۔اس موجودہ وبا کے آغاز سے اب تک 170 اموات ہوچکی ہیں۔
بائرن بے ، بنگلو، جندابین ، ہارڈن ، مورویا ، یاس ، پورٹ میکوری ، ٹرانگی اور ینگ کے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس میں کوویڈ 19 کے ذرات کا پتہ چلا ہے۔ یہ تشویش کی بات ہے کیونکہ ان مقامات پر کسی حالیہ کیس کی نشاندہی نہیں ہوئی ہے۔ حکام سب پر زور دے رہے ہیں کہ وہ علامات کے آغاز پر ہی ٹیسٹ کروائیں۔
ریاست نے 44.5 فیصد مکمل طور پر ویکسینیشن کے ساتھ آٹھ ملین ویکسینیشن کا ہدف پار کیا ہے۔
وکٹوریہ:
وکٹوریہ نے مقامی طور پر 450 کیسز ریکارڈ کیے ہیں، جن میں سے 70 فیصد کیسز شمالی علاقوں سے ہیں۔
اتوار 12 ستمبر سے ، حاملہ خواتین ، 24 ہفتوں اور اس کے بعد ، سرکاری کلینک کے ذریعے ترجیحی ویکسین بکنگ کے لئے اہل ہوں گی۔
آسٹریلیا میں گزشتہ 24 گھنٹے
اے سی ٹی آسٹریلیا کا پہلا دائرہ اختیار ہے جس نے اپنی 16 اور اس سے زیادہ عمر کی نصف آبادی کو ویکسین دی ہے۔
ایک ہزار سے زائد خاندان قرنطینہ میں ہیں کیونکہ برسبین نے مقامی طور پر پانچ کیسز ریکارڈ کیے ہیں۔
ساؤتھ آسٹریلیا 13 ستمبر سے فائزر کوویڈ 19 ویکسین بشمول 60 سال سے زائد عمر کے افراد کے 12 سال سے زائد عمر کے تمام رہائشیوں کو فراہم کرے گا ۔

Source: SBS
قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد
قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:
اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے کریں۔ بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔
آپ کی ریاست کے لیے معلومات: , , , , , , .
نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:
ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:
پینڈیمک ڈزاسٹر پیمنٹ کی معلومات کے لیے: