- این ایس ڈبلیو میں ، 12 سے 15 سال کی عمر کے ایک تہائی بچوں کو ویکسین کی پہلی خوراک دے دی گئی ہے۔
- وکٹوریہ نے موڈرنا ویکسین کی اضافی خوراکوں کا اعلان کیا ہے۔
- اے سی ٹی میں اکسپوئر سائٹس کی فہرست میں اضافہ۔
- پچاس فیصد اہل آسٹریلین آبادی مکمل طور پر ویکسین شدہ ہے۔
نیو ساؤتھ ویلز:
این ایس ڈبلیو میں مقامی طور پر 1،043 نئے کیسز اور 11 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔
این ایس ڈبلیو تقریبا 500 بین الاقوامی طلباء کو واپس لانے کے لیے ایک پائلٹ پروگرام شروع کر رہا ہے جنہیں فائزر ، موڈرنا یا ایسٹرا زینیکا ویکسین دی گئی ہو۔
مغربی این ایس ڈبلیو میں لائٹننگ رج ، جنوبی این ایس ڈبلیو میں جندابین ، جنوبی ٹیبلینڈز میں کروک ویل اور شمالی این ایس ڈبلیو میں ساؤتھ لسمور سے نکاسی کے نمونوں کوویڈ 19کے ذرات پائے گئے ہیں۔
وکٹوریہ :
وکٹوریہ نے مقامی طور پر 733 نئے کیسز ریکارڈ کیے ہیں ، جن میں 84 فیصد افراد 50 سال سے کم عمر کے ہیں جنکہ ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔
وزیر صحت مارٹن فولی کا کہنا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں ریاست بھر میں 700 سے زیادہ فارمیسیوں کو موڈرنا کی 300،000 سے زیادہ خوراکیں دی جائیں گی۔ نیز ، موڈرنا ویکسین کی تقریبا 32،000 اضافی خوراکیں پاپ اپ ویکسینیشن سائٹس کے لئے مختص کی جائیں گی جو 12-59 سال کی عمر کے ہر فرد کے لیے دستیاب ہوں گی۔
اے سی ٹی:
علاقے میں مقامی طور پر 19 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
کینبرا کے شمال میں کیلوری ہیڈن ریٹائرمنٹ کمیونٹی کی ایک مکمل طور پر ویکسین شدہ نرس کا کوویڈ-19 کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔
آسٹریلیا میں گزشتہ 24 گھنٹے
تسمانیہ کا ہوم قرنطینہ ٹرائل آج سے شروع ہو رہا ہے ، مسافروں کو پبلک سروسز کے استعمال سے بچنے کے لیے ائیرپورٹ سے منفی کویڈ-19 ٹیسٹ اور نجی ٹرانسپورٹ جیسے قوانین پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔
Image
قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد
قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:
اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے کریں۔ بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔
آپ کی ریاست کے لیے معلومات: , , , , , , .
نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:
ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:
پینڈیمک ڈزاسٹر پیمنٹ کی معلومات کے لیے: