- این ایس ڈبلیو کے ریجنل علاقوں میں لاک ڈاون 28 اگست تک بڑھا دیا گیا۔
- وکٹوریا میں کیسز میں اضافہ، وبا کے دوران لاک ڈاون کے 200 دن مکمل۔
- اے سی ٹی میں 9 نئے کیسز
- کوئینزلینڈ اور این ٹی میں صفر نئے کیسز۔
این ایس ڈبلیو
این ایس ڈبلیو میں 681 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جن میں سے 87 کمیونٹی میں موجود تھے۔ 80 سالہ ایک شخص کی موت بھی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈیلٹا آوؐٹ بریک سے مرنے والوں کی تعداد 61 ہو گئی ہے۔
پریمئر گلیڈیز برجکلن کے مطابق میری لینڈ، گیلفورڈ، اوبرن، گرین ول، لڈکمب، گرین ایکر اور بلیک ٹاوؐن میں سب سے زیادہ کیسسز موجود ہیں۔
انتہائی نگہداشت میں موجود 82 کیسز میں سے 71 کو ویکسین نہیں لگی ہے۔ آج ہی اپنی ویکسین بک کرائیں۔
وکٹوریا
وکٹوریا میں 57 نئے مقامی کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے تین کا تعلق پہلے سے موجود کلسٹر سے نہیں ہے۔ 13 کیس کمیونٹی میں موجود تھے۔
ڈپٹی چیف ہیلتھ آفیسر بین کاوی کا کہنا ہے کہ فضلے کی جانچ سے سمال مشرقی وکٹوریا میں موجود شپرٹن اور میلبورن کے سب ارب آرڈیر میں وائرس پایا گیا ہے۔
ویکسینیشن سنٹر کی لسٹ یہاں دیکھیں۔
آسٹریلین کیپیٹل ٹیریٹری
اے سی ٹی میں 16 نئے کیسسز سامنے آئے ہیں جن میں سے پانچ کا تعلق پہلے سے موجود کلسٹر سے نہیں سے۔کینبرا میں ٹوٹل ایکٹو کیسز کی توداد 83 ہے۔
کینبرا کی لائیٹ ریل، بس روٹ، ٹرنر میں ایک ارلے لرننگ سنٹر اور بلکونن کا ایک جیپی کلوز کانٹیکٹ میں شامل ہیں۔
آسٹریلیا میں گزشتہ 24 گھنٹے
- گریٹر ڈارون میں لاک ڈاون ختم لیکن چند قوانین برقرار رہیں گے۔
- کیتھرین کا لاک ڈاون جمعہ 20 اگست رات 12 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔
- پریمئر انستاشیا پلوشے نے این ایس ڈبلیو کے ساتھ بارڈر پر فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کر دیا۔

Source: ALC
قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد
قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:
اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے کریں۔ بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔
آپ کی ریاست کے لیے معلومات: , , , , , , .
نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:
ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:
پینڈیمک ڈزاسٹر پیمنٹ کی معلومات کے لیے: