نیو ساوتھ ویلز نےفئیر فیلڈ، کینٹربری۔ بینکس ٹاون اور لیورپول سے باہر جا سکنے والے ملازمین کی فہرست جاری کر دی ہے۔
وکٹوریا میں کووڈ-19 کی ایکسپوژر سائٹس میں اضافہ
نیو ساوتھ ویلز
نیو ساوتھ ویلز میں 105 کرونا کی مقامی کیسس سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے 66 کیسس کا تعلق پہلے سے موجود کلسٹر سے ہے جبکہ 39 کیسس کا مآخذ زیر تفتیش ہے۔ جنوب مشرقی سڈنی میں 90 سالہ ایک خاتون کی موت واقع ہوئی ہے۔
، اور کے رہائشیوں کو علاقہ چھوڑنے کی اجازت نہیں ہے ماسوائے اگر وہ ہیلتھ کئیر، ایمرجنسی سروس یا سپر مارکیٹس، باٹل شاپس، کیوسکس، نیوز ایجنٹ، دفتر ، جانوروں کے سٹور اور گارڈن سنٹر میں کام کرتے ہیں۔
19 جولائی نصف شب سے رہائشی عمارات میں تمام تعمیراتی کام اور غیر ضروری مرمت، جس میں صفائی اور مرمت شامل ہے روک دیے جائیں گے۔ امکان ہے کہ اس سے تقریباؑ پانچ لاکھ تعمیراتی ملازمین متاثر ہوں گے۔
کیسس کے مقامات کا لسٹ یا تقشے کی صورت میں سے معلوم کریں۔ موجودہ لاک ڈاون جمعہ 30 جولائی نصف شب تک بڑھا دیا گیا ہے۔
وکٹوریا
وکٹوریا نے 16 نئے کرونا وائرس کے مقامی کیسس ریکارڈ کیے ہیں جبکہ دو بینالاقوامی کیسس بھی سامنے آئے ہیں۔ اس وقت وکٹوریا میں کل کیسس کی تعداد 70 ہے۔
اس وقت 215 سے زائد ایکسپوژر سائٹس موجود ہیں۔ تازہ ترین میں ایلٹونا میڈوز، کیو اور ٹروگینیا کے سب ازبز شامل ہیں۔ جنوب مشرق میلبورن میں فیلپ آئیلینڈ کے رہائشیوں کو بھی ٹیسٹ کروانے کا کہا گیا ہے۔ کیسس کے مقامات کے بارے میں لسٹ یا نقشے کی صورت سے معلوم کریں۔ پانچواں لاک ڈاون منگل 20 جولائی نصف شب تک جاری رہے گا۔
آسٹریلیا میں گزشتہ 24 گھنٹے
کوئنزلینڈ اور اے سی ٹی میں صفر ترانسمیشن کا ایک اور دن ریکارڈ کیا گیا۔
ساوتھ آسٹریلیا میں ایڈلیڈ شو گراونڈ میں ایک لاکھ ویکسین کی خوراکیں دی گئیں۔
تسمانیہ نے پورے نیو ساوتھ ویلز کے ساتھ سرحدیں بند کر دیں۔
عیدالاضحی سوموار 19 جولائی سے شروع ہو رہی ہے۔ یہ ضروری ہے کہ آپ اپنے آپ اور باقیوں کو عید کی نماز کے دوران محفوط رکھیں :
گھر پر عید پڑھیں
بڑے اجتماعات سے گریز کریں
ماسک پہنیں
اپنی جائے نماز استعمال کریں
کووڈ-19 افوہیں:
صحت مند لوگوں کو کرونا سے کچھ نہیں ہوتا۔ یہ صرف بیمار اور بوڑھے لوگوں کو مارتا ہے۔
کوووڈ-19 سچ:
وائرس بوڑھے اور بیمار لوگوں کو زیادہ شدت سی اپنا نشانہ بناتا ہے لیکن یہ صحت مند اور جوان لوگوں کو بھی مارتا اور نقصان پہنچاتا ہے۔
قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد
قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:
اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے کریں۔ بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔
آپ کی ریاست کے لیے معلومات: , , , , , , .
نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:
ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:
پینڈیمک ڈزاسٹر پیمنٹ کی معلومات کے لیے: