وکٹوریہ میں نئے آنے والے 45 فیصد کووڈ کیسسز کی عمریں 30 سال سے کم ہیں ۔
ریجنل نیو ساوتھ ویلز میں لیزمور کے علاقے میں آج سے سات روزہ لاک ڈاون کا آغآز ہو گیا ہے ۔
کینبرا کی 12 سال سے زائد عمر کی 93 فیصد آبادی جزوی ویکسین حاصل کر چکی ہے ۔
کوئینز لینڈ میں کووڈ-19 کا ایک نیا کیس سامنے آیا ہے ۔
وکٹوریہ
وکٹوریہ میں 1377 نئے مقامی کیس کووڈ-19 کیس سامنے آئے ہیں اور چار افراد انتقال کر گئے ہیں ۔
ملڈورا میں نکاسی آب کے نمونوں میں وائرس کے آثار پائے گئے ہیں ۔ ریجنل وکٹوریہ شپرٹن اور مورویل سمیت درجہ اول کیفہرست میں شامل ہوگئیں۔
چھ لاک داونز کے دوران میلبرن کے رہائشیوں نے ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونزآئرسکو پیچھے چھوڑتے ہوئے 246 دن گھروں میں محدود رہنے کے احکامات کے تحت گزارے ہیں ۔
نیو ساوتھ ویلز
نیو ساوتھ ویلز میں 623 نئے مقامی کووڈ کیس سامنے آئے ہیں اور چھ افراد انتقال کر گئے ہیں ۔
لیز مور کے رہائشیوں کے لئے 11 اکتوبر تک گھروں میں محدود رہنے کے احکامات جاری ہوئے ہیں یہ احکامات ان تمام افراد پر لاگو ہیں جو 28 ستمبر سے کسی بھی وقت لیز مور کے علاقے میں موجود تھے.
ہفتہ 2 اکتوبر کو نیو ساوتھ ویلزکی 16 سال سے زائد عمر کی 7۔67 فیصد آبادی مکمل طور پر ویکسین حاصل کرنے کے بعد نیو ساوتھ ویلز اپنے لاک ڈاون کے آخری ہفتے میں ہے ۔
آسٹریلین کیپٹل ٹریٹری
اے سی ٹی میں آج 28 نئے مقامی کووڈ-19 کیس ریکارڈ ہوئے ہیں جبکہ دو افراد انتقال کر گئے ہیں ۔
اس وقت 16 افراد ہسپتال میں ہیں جن میں سے پانچ افراد انتہائی نگہ داشت جبکہ ایک وینٹیلیشن پر ہے ۔
اے سی ٹی کے رہائشیوں میں سے اہل افراد کی 93 فیصد سے زائد آبادی ویکسین کی ایک خوراک حاصل کر چکی ہے ۔
آسٹریلیا میں گذشتہ 24 گھنٹے
کوئینز لینڈ کیکی فہرست میں اضافہ ہوگیا کیونکہ ریاست میں سامنے آنے والا کووڈ 19 کیس 10 روز سے کمیونٹی میں موجود تھا ۔
قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد
قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:
اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے کریں۔ بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔
آپ کی ریاست کے لیے معلومات: , , , , , , .
نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:
ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:
پینڈیمک ڈزاسٹر پیمنٹ کی معلومات کے لیے: