کووڈ۔19 اپڈیٹ: نیو ساوتھ ویلز لاک ڈاون میں فوج تعینات، کوئینزلینڈ نے لاک ڈاون میں توسیع کر دی

یہ 2 اگست 2021 کے لئے آسٹریلیا میں کروناوائرس کی تازہ ترین صورتحال ہے۔

Australian Defence Force personnel and NSW police are seen being deployed from Fairfield Police Station in Sydney, Monday, August 2, 2021.

Australian Defence Force personnel and NSW police are seen being deployed from Fairfield Police Station in Sydney, Monday, August 2, 2021. Source: AAP Image/Mick Tsikas

  •  این ایس ڈبلیو میں اب بھی کمیونٹی میں انفکشن زدہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔
  • کوئنزلینڈ میں زیادہ تر نئے کیسز بچوں کے ہیں۔
  • وکٹوریہ نے کرونا کے دو نئے کیس ریکارڈ کیے ہیں۔
  • جنوبی آسٹریلیا نے COVID-19 کی پابندیوں میں کچھ نرمی کی ہے۔

نیو ساوتھ ویلز

نیو ساؤتھ ویلز میں 207 کرونا وائرس کے مقامی کیسز سامنے آئے ہیں ، جن میں سے 50 کمیونٹی میں موجود ہیں۔ نوے کی دہائی میں ایک شخص جس کو Astrazeneca COVID-19 ویکسین کی ایک خوراک ملی تھی، وہ لیورپول اسپتال میں دم توڑ گیا۔
آسٹریلوی ڈیفنس فورس کے 300 اہلکار این ایس ڈبلیو پولیس کی مدد کر رہے ہیں کہ وہ آٹھ مقامی حکومتی علاقوں میں "خوراک پہنچانے ،  دروازے پر  فلاحی دستک دینے اور جانچ پڑتال کرنے میں مدد کر ریے ہیں"۔ فوج مسلح نہیں ہے۔
این ایس ڈبلیو کی پریمیئر گلیڈیز بیرجیکلین نے لوگوں سے ویکسین لگانے کی اپیل کی ہے۔ ویکسینیشن کلینک کی فہرست یہاں تلاش کریں۔

کوئنزلینڈ

کوئنزلینڈ میں 13 کرونا وائرس کے مقامی کیسز سامنے آئے ہیں ، جن میں زیادہ تعداد دس سال سے کم بچوں کی ہے۔تمام کیسز کا تعلق موجودہ کلسٹر سے ہے اور  موجودہ کیسز کی کل تعداد 31 ہے۔
ٹریرر کیمرون ڈک نے کوئنزلینڈ کے کاروباری اداروں خصوصا چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی مدد کے لیے 260 ملین ڈالر کے پیکج کا اعلان کیا ہے۔
لاک ڈاؤن ، جو اب 8 اگست کی اتوار تک بڑھایا گیا ہے ، جس میں برسبین ، گولڈ کوسٹ ، ایپس وچ ، لاکیر ویلی ، لوگان ، مورٹن بے ، نوسا ، ریڈلینڈ ، سینک رم ، سومرسیٹ اور سنشائن کوسٹ شامل ہیں۔
اکسپویئر سایٹس کی فہرست یہاں تلاش کریں۔

آسٹریلیا میں گزشتہ 24 گھنٹے:

• وکٹوریہ میں مقامی طور پر ریکارڈ کیے گئے دو نئے کیسز موجودہ کلسٹر سے منسلک ہیں اور انفیکشن کے دوران قرنطینہ میں ہیں۔
•  جنوبی آسٹریلیا میں ماسک لازمی ہیں جبکہ کھیلوں کو  تماشائیوں کی تعداد کے حوالے سے کچھ شرائط کے ساتھ مقابلے کے لیے واپس لا سکتے ہیں۔۔۔

قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد

قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:

 اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے  کریں۔  بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور  کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔


 

پر ساٹھ زبانوں میں دستیاب ہیں۔  خبریں اور معلومات 

آپ کی ریاست کے لیے معلومات:  .

آپ کی زبان میں کووڈ ویکسین کے بارے میں معلومات: 


نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:


ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:

 


 

 

پینڈیمک ڈزاسٹر پیمنٹ کی معلومات کے لیے:

  
 
 


شئیر
تاریخِ اشاعت 2/08/2021 6:40pm بجے
پیش کار SBS/ALC Content
ذریعہ: SBS