این ایس ڈبلیو میں فیملی کے اجتماعات کیسسز کے زیادہ ہونے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
وکٹوریہ میں پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ ابھی باقی ہے۔
ساوتھ آسٹریلیا نے لاک ڈاؤن کے خاتمے کی تصدیق کر دی۔
سڈنی لاک ڈاؤن سے ایک مثبت کیس کے فرار ہونے کے بعد کوئینز لینڈ ہائی الرٹ پر۔
نیو ساوتھ ویلز:
نیو ساؤتھ ویلز میں 145 کرونا وائرس کے مقامی کیسز سامنے آئے ہیں ۔ فیئر فیلڈ میں کیسز کی تعداد کم ہوگئی ہے۔ پولیس کمشنر مک فلر نے متنبہ کیا کہ لاک ڈاؤن کے دوران سڈنی میں احتجاج کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔
این ایس ڈبلیو کی چیف ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کیری چینٹ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ فائزر کوویڈ 19 ویکسین کی کمی ہے اور آنے والے دنوں میں ، مقامی فارمیسی 60 سال سے زائد عمر میں ایسٹرا زینیکا ویکسین پیش کرسکیں گی۔
وکٹوریہ:
وکٹوریہ میں 11 نئے کروناوائرس کے مقامی کیسز سامنے آئے ہیں۔ تمام کیسز موجودہ ڈیلٹا ویرینٹ کے کلسٹر سے منسلک ہیں اور سارے انفیکشن کے پورے عرصے قرنطینہ میں تھے۔ موجودہ کیسز کی کل تعداد 190 ہے۔
پانچواں لاک ڈاؤن 27 جولائی بروز منگل 11:59 بجے ختم ہونا ہے ، لیکن حکام کا کہنا ہے کہ "ابھی تک کسی قسم کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔"
آسٹریلیا میں گزشتہ 24 گھنٹے:
لازمی فیس ماسک کی پابندیاں جنوب مشرقی کوئنز لینڈ میں برقرار ہیں۔
ساوتھ آسٹریلیا بدھ ، 12 بجکر 1 بجے لاک ڈاؤن کی پابندیوں کو ختم کرنے کے راستے پر ہے ، لیکن کچھ قواعد اپنی جگہ موجود رہیں گے۔
وفاقی محکمہ صحت کے مطابق آسٹریلیا میں 2117 کوویڈ 19 کے کیسز موجود ہیں۔
کووڈ-19 متھ :
صحتمند نوجوان کووڈ-19 سے متاثر نہیں ہوتے ہیں۔ یہ صرف بوڑھے یا بیمار لوگوں کو نقصان پہنچاتا اور ہلاک کرتا ہے
کووڈ-19 حقیقت :
یہ وائرس بوڑھے لوگوں اور ان لوگوں کو متاثر کرتا ہے جن کو پہلے سے کوئی بیماری نہ ہو ، بلکہ یہ صحت مند نوجوانوں کو بھی نقصان پہنچاتا اور ہلاک کرتا ہے۔
قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد
قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:
اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے کریں۔ بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔
آپ کی ریاست کے لیے معلومات: , , , , , , .
نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:
ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:
پینڈیمک ڈزاسٹر پیمنٹ کی معلومات کے لیے: