- نیو ساوتھ ویلز نے مکمل ویکسین حاصل کرنے والے مسافروں کے لئے گھر میں قرنطینہ کی آزمائش کا اعلان کیا ہے ۔
- وکٹوریہ میں آج نصف شب سے کچھ پابندیوں میں نرمی کی جارہی ہے ۔
- آسٹریلین کیپٹل ٹیرٹری میں ایج کئیر ملازمین کے لئے ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی۔
- کوئینز لینڈ میں گھر میں قرنطینہ میں موجود ایک اور کمیونٹی کیس ریکارڈ ۔
یو ساوتھ ویلز:ا
نیو ساوتھ ویلز میں 1284 مقامی کیس ریکارڈ ہوئے ہیں اور 12 مزید اموات سامنے آئی ہیں ، ہلاک شدگان میں 20 سال کے دو افراد بھی شامل ہیں جبکہ تین ڈبو کے ایک ایج کئیر کے رہائشی ہیں ، انتقال کرنے والوں میں سات ایسے افراد بھی ہیں جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی تھی ۔
نیو ساوتھ ویلز کی پرئیمیر گلیڈیز برجکلین نے ایسے مسافروں کے لئے گھر میں سات روزہ قرنطینہ کے منصوبے کا اعلان کیا ہے جو ٹی جی اے سے تسلیم شدہ کووڈ-19 ویکسین مکمل خوراک حاسل کر چکے ہیں ۔ ابتدائی آزمائش میں 175 افراد کو شامل کیاجائے گا اور اس کا آغآز رواں ماہ کے آخر سے ہوگا۔
وکٹوریہ: ۔
وکٹوریہ میں آج 510 نئے مقامی کیسسز ریکارڈ ہوئے ہیں جبکہ ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے ۔
آج رات نصف شب سے ویکسین حاصل نہ کرنے والے افراد یا وہ افراد جنہوں نے ویکسین کی ایک خوراک لگوائی ہے گھر سے باہر ایک شخص سے ملاقات کر سکتے ہیں یا سیر وتفریح کے لئے جا سکتے ہیں ، جبکہ مکمل ویکسین حاصل کرنے والے افراد کے لئے یہ تعداد دو گھروں کے پانچ افراد اور ان کے زیر سر پرستی افراد پر مشتمل ہے ۔
لاک ڈاون سے باہر آنے کے لئے نومبر تک کا لائحہ عمل حکومت کی جانب سے اتوار 19 ستمبر کو پیش کیا جائے گا
اے سی ٹی:
آج اے ٹی سی میں کووڈ 19 کے 30 مقامی کیس ریکارڈ کئے گئے جن میں سے کم از کم 14 افراد مرض کے دوران کمیونٹی میں موجود تھے۔
آج سے ایج کئیر سیکٹر کے لئے ویکسین لازمی قرار سے سی گئی ہے ، جس کے بعد ویکسین حاسل نہ کرنے والے ملازمین اس وقت تک ملازمت پر واپس نہیں جا سکتے جب تک دوا کی پہلی خوراک حاصل نہ کر لیں ۔
آئندہ ہفتے سے تسمانیہ ریجنل نیو ساوتھ ویلز کے مکمل ویکسین حاصل کرنے والے مسافروں کو 30 روزہ گھر پر قرنطینہ کی آزمائش کا آغاز کر رہا ہے۔
آسٹریلیا میں گذشتہ 24 گھنٹ
ناردرن ٹریٹری نے ارادہ ظاہر کیا ہے کہ آبادی کا 80 فیصد حصہ رواں سال نومبر تک مکمل ویکسین حاصل کر لے گا۔
قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد
قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:
اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے کریں۔ بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔
آپ کی ریاست کے لیے معلومات: , , , , , , .
نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:
ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:
پینڈیمک ڈزاسٹر پیمنٹ کی معلومات کے لیے: