کوویڈ 19 اپ ڈیٹ: نیو ساؤتھ ویلز میں یومیہ کیسز میں ریکارڈ توڑ اضافہ ، وکٹوریہ میں علاقائی کیس نمبر بڑھ رہے ہیں۔

یہ آسٹریلیا میں کرونا وائرس کی 22 اگست 2021 تک کی تازہ ترین صورتحال ہے۔

Watu wafanya mazoezi mjini Sydney, Jumapili, 22 Agosti, 2021

Watu wafanya ma.zoezi mjini Sydney, Jumapili, 22 Agosti, 2021. Source: AAP Image/Bianca De Marchi

نیو ساؤتھ ویلز میں 830 کوویڈ 19 کیس اور تین اموات ریکارڈ کی گئیں۔

وکٹوریہ میں 65 نئے کووڈ ۱۹ کے کیسز ریکارڈ ہوئے ، جن میں کم از کم 21 کا تعلق شیپرٹن کلسٹر سے ہے۔

اے سی ٹی میں 19 نئے کورونا وائرس کیس ریکارڈ ہوئے۔
کوئینز لینڈ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ ۱۹ کا کوئی نیا کیس ریکارڈ نہیں کیا گیا۔


نیو ساوتھ ویلز

انیو ساؤتھ ویلز میں کووڈ کیسز کی یومیہ شرح ریکارڈ ۸۳۰ تک پہنچ گئی جبکہ ریاست میں تین اموات ریکارڈ کی گئیں۔۔

 جن میں ساٹھ اور ستر کی دہائی میں شامل  دو مرد  شامل ہیں، جنیہں کوویڈ 19 ویکسین کی ایک خوراک ملی تھی جبکہ یلاک ہانے والی  80 سالہ خاتون کو ویکسین نہیں دی گئی تھی ۔ ان اموات کے بعد ریاست میں موجودہ وباء سے ہونے والی اموات کی تعداد 71 ہو گئی ہے۔

اس وقت اسپتالوں میں کرونا کے  550 افراد زیرِ علاج  ہیں جن میں 94 افراد انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

وزیر صحت بریڈ ہیزارڈ نے کہا کہ نیو ساؤتھ ویلزمیں گزشتہ چند دنوں میں ویکسینیشن کی شرح میں "غیر معمولی" اضافہ  دیکھنے میں آیا ہے۔

وکٹوریہ
وکٹوریہ  میں کوویڈ 19 کے مقامی طور  65 نئے کیس ریکارڈ ہوئے جن میں سے 55 موجودہ کلسٹرز سے منسلک ہیں جبکہ 10 کیسیز زیر تفتیش ہیں۔

صرف 12 کیسز انفیکشن کے دوران خود ساختہ تنہائی میں تھے۔

آج درج ہونے والے کیسوں میں سے کم از کم 21 علاقائی قصبے شیپارٹن میں ریکارڈ ہوئے ہیں۔

 اس اتوار سے میلبورن سٹی اور ریجنل وکٹوریہ سمیت پوری ریاست میں لاک ڈاؤن ہے

وکٹوریہ پولیس نے گزشتہ روز میلبورن میں لاک ڈاؤن مخالف احتجاج کے دوران 200 سے زائد گرفتاریوں اور چھ پولیس افسران کے زخمی ہونے کی اطلاع دی۔
LISTEN TO
 Aug 22, COVID Update podcast image

آسٹریلیا میں اتوار 22 اگست 2021 کے کووڈ کے اعداد و شمار

SBS Urdu

00:30
آسٹریلیا کی گذشتہ 24 گھنٹے کی صورتحال۔
اے سی ٹی میں انیس  نئے کووڈ۔ ۱۹  کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں ، جن میں چھ کمیونٹی میں ہیں جبکہ آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کے آئیسولیشن میں رہنے والے  ایک طالب علم کا بھی مثبت ٹیسٹ آیا  ۔
کوئینز لینڈ میں  کووڈ ۱۹ کا کوئی نیا کیس ریکارڈ نہیں کیا گیا۔ ریاست میں صرف 39 فعال کیسز ہیں۔
Self-Isolation can impact our mental health and wellbeing.
Source: ALC
قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری کی جاتی ہیں۔

 اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنیٰ  کی درخواست دینا پڑے ۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے  کریں۔  بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور حکومت کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور یہ معلومات  کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کی جاتی ہیں۔


 کووڈ ۱۹ کے بارے میں مستند اور جامع خبریں اور معلومات 

پر ساٹھ زبانوں میں دستیاب ہیں۔ 

آپ کی ریاست کے لیے معلومات 

آپ کی زبان میں کووڈ ویکسین کے بارے میں معلومات


نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے


ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک

 


 

پینڈیمک ڈزاسٹر پیمننٹ کی معلومات کے لیے

  

 

 

ایس بی ایس اردو روزانہ نیو ساؤتھ ویلز اور وکٹوریہ کے علاوہ پورے آسٹریلیا کی کوویڈ 19 کی اپ ڈیٹ کا ترجمہ فراہم کر رہا ہے۔ ۔


شئیر
تاریخِ اشاعت 22/08/2021 2:38pm بجے
شائیع ہوا 22/08/2021 پہلے 3:50pm
تخلیق کار SBS/ALC Content
ذریعہ: SBS