کوویڈ 19 اپ ڈیٹ: گریٹر سڈنی ، ویسٹرن این ایس ڈبلیو اور اے سی ٹی کے لیے نیا لاک ڈاؤن ۔

یہ 12 اگست 2021 کے لئے آسٹریلیا میں کروناوائرس کی تازہ ترین صورتحال ہے۔

ACT

Overlooking Lake Burley Griffin with Dept. of Defence in the foreground, Captain Cook water jet centre and Black Mountain top right. (AAP Photo/Alan Porritt) Source: AAP Photo/Alan Porritt

• این ایس ڈبلیو کے مزید علاقے سخت لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں۔

• میلبورن کے کاروباری اداروں کے لیے اضافی معاونت کا اعلان ۔

• اے سی ٹی میں شام 5 بجے سے لاک ڈاؤن۔

• جنوبی آسٹریلین ہوائی جہاز کے ذریعے کوئنز لینڈ کا سفر کر سکتے ہیں۔


نیو ساوتھ ویلز:

این ایس ڈبلیو میں مقامی طور پر 345 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں ، جن میں کم از کم 60 کمیونٹی میں موجود ہیں۔ COVID-19 کی وجہ سے نوے کی دہائی کے دو افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

بوگن ، بورکے ، بریورینا ، کونمبل ، گلگندرا ، نارومین ، والجیٹ اور وارن کے علاقوں کو راتوں رات نیو ساوتھ ویلز کی لاک ڈاؤن علاقوں کی میں شامل کیا گیا ہے۔ 

بے سایڈ،بروڈ اور سٹریتھ فیلڈ میں شام 5 بجے سے اضافی COVID-19 پابندیاں لاگو ہوں گی ، جس سے سڈنی کے مقامی حکومتی علاقوں کی کل تعداد 12 ہو گئی ہے۔ 

ویکسینیشن مراکز  کی فہرست تلاش کریں۔

وکٹوریہ:

وکٹوریہ میں مقامی طور پر 21 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جن میں سے چار کا تعلق موجود کلسٹر سے نہیں ہے۔ چھ کیسز اپنے انفیکشن کے دوران کمیونٹی میں موجود تھے۔
وزیر برائے نوکریاں، انوویشن اینڈ ٹریڈ ، مارٹن پاکولا نے لاک ڈاؤن کے دوسرے ہفتے سے متاثر ہونے والے میٹرو پولیٹن میلبورن کے ایک لاکھ سے زائد کاروباری اداروں کی اضافی مدد کا اعلان کیا ہے۔

ویکسینیشن مراکز کی فہرست تلاش کریں۔

آسٹریلیا میں گزشتہ 24 گھنٹے

• آسٹریلین دارلحکومتی علاقہ نے ایک سال کے دوران پہلا مقامی COVID-19 کیس ریکارڈ کیا ہے اور آج شام 5 بجے سے ۔

• کوئنز لینڈ نے مقامی طور پر موجودہ کلسٹر سے منسلک 10 نئے کیسز ریکارڈ کئے ہیں جو  انفیکشن کے دوران قرنطینہ میں تھے۔ 

• کوئنز لینڈ کی پریمیئر کا کہنا ہے کہ جنوبی آسٹریلین بزریعہ ہوائی جہاز کوئینز لینڈ آ سکتے ہیں اور مقامی لوگوں کو سرحد عبور کر کے نیا ساوتھ ویلز جانے پر  خبردار کیا ہے۔ 

قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد

قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:

 اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے  کریں۔  بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور  کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔


 

پر ساٹھ زبانوں میں دستیاب ہیں۔  خبریں اور معلومات 

آپ کی ریاست کے لیے معلومات:  .

آپ کی زبان میں کووڈ ویکسین کے بارے میں معلومات: 


نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:


ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:

 


 

 

پینڈیمک ڈزاسٹر پیمنٹ کی معلومات کے لیے:

  
 
 

 


شئیر
تاریخِ اشاعت 12/08/2021 2:22pm بجے
شائیع ہوا 12/08/2021 پہلے 2:27pm
تخلیق کار SBS/ALC Content
ذریعہ: SBS