کووڈ -19 اپ ڈیٹ: میلبورن میں طویل لاک ڈاؤن ختم جبکہ قنطاس کی بین الاقوامی پروازوں کی بحالی

یہ 22 اکتوبر 2021 کے لئے آسٹریلیا میں کووڈ 19 کی تازہ ترین صورتحال ہے ۔

Melbourne emerges from lockdown.

Melbourne has emerged from the world's longest lockdown, and as vaccination rates continue to rise. Source: AAP

  • لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی وکٹوریہ میں کوویڈ-19 سے 16 اموات اور 2،189 مقامی کیس ریکارڈ۔
  • قنطاس کی طرف سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی۔
  • وزیر اعظم سکاٹ موریسن کا کہنا ہے کہ حکومت سنگاپور کے ساتھ سفری ببل کو محفوظ بنانے کے آخری مراحل میں ہے۔

وکٹوریہ :

وکٹوریہ میں کروناوائرس کے 2,189 نئے مقامی کیسز ریکارڈ جبکہ میلبورن مجموعی طور پر دنیا کے سب سے طویل  لاک ڈاؤن سے باہر آگیا ہے۔ مزید 16 اموات بھی ریکارڈ ہوئی ہیں۔ 

ریاست5 نومبر کے اندازے سے پہلے ہی  30 اکتوبر تک 80 فیصد ڈبل ڈوز تک پہنچنے کے راستے پر گامزن ہے۔

پریمیئر ڈینیئل اینڈریوز نے کہا کہ وکٹوریہ یکم نومبر سے بیرون ملک سے آنے والے مکمل طور پر ویکسین شدہ آسٹریلوی باشندوں کے لیے قرنطینہ کی ضرورت کو ختم کر دے گا۔
آج ہی اپنی کے لیے کلک کریں۔

نیو ساؤتھ ویلز :

نیو ساؤتھ ویلز میں مقامی طور پر 345 نئے کووڈ-19 کیسز اور پانچ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ ریاست لاک ڈاؤن کے بعد بڑھتے انفیکشنز کے  لیے تیار ہے۔ 

آج صبح سڈنی کے ہوائی اڈے پر خطاب کرتے ہوئے، پریمیئر ڈومینک پیروٹیٹ نے کہا کہ ریاست "بحالی کے رن وے" پر ہے کیونکہ قنطاس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے سے عملے کی واپسی کے ساتھ مزید بین الاقوامی پروازیں شروع کر رہا ہے۔ 

وزیر اعظم سکاٹ موریسن کا کہنا ہے کہ حکومت سنگاپور کے ساتھ سفری ببل کو محفوظ بنانے کے آخری مراحل میں ہے، جس کو ایک ہفتے میں حتمی شکل دینے کی امید ہے۔

اپنے قریبتلاش کریں۔

اے سی ٹی :

12 سال کی عمر کے اے سی ٹی کے رہائشیوں میں سے 84 فیصد سے زیادہ مکمل طور پر ویکسین شدہ ہیں جبکہ علاقے میں 13 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

آج ہی اپنی کرنے کے لیے کلک کریں۔

آسٹریلیا میں گذشتہ 24 گھنٹے

• کوئنز لینڈ میں کوئی کمیونٹی کیس درج نہیں ہوا، لیکن لوگوں میں ویکسینیشن کی کم شرح تشویشناک ہے۔ کل سپر سیچرڈے ویکسینیشن بلٹز ہے جس میں 100 سے زائد سکول حصہ لے رہے ہیں

قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد

قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:

 اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے  کریں۔  بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور  کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔


پر ساٹھ زبانوں میں دستیاب ہیں۔  خبریں اور معلومات 

آپ کی ریاست کے لیے معلومات:  .

آپ کی زبان میں کووڈ ویکسین کے بارے میں معلومات: 


نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:


ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:

 


 

 

پینڈیمک ڈزاسٹر پیمنٹ کی معلومات کے لیے:

  
 

شئیر
تاریخِ اشاعت 22/10/2021 1:39pm بجے
شائیع ہوا 22/10/2021 پہلے 2:56pm
پیش کار Afnan Malik