کووڈ اپ ڈیٹ : میلبرن کپ میں 10،000 تماشائیوں کی میزبانی کی جائے گی ، نیو ساوتھ ویلز کل سے دوبارہ کھلنے کے لئے تیار ہے ۔

یہ 10 اکتوبر 2021 کے لئے آسٹریلیا سے آپ کی کوڈ-19 اپ ڈیٹ ہے

Wafanyakazi waandaa viti nje ya mgahawa mtupu, kwa kufunguliwa tena ndani ya jengo la QVB mjini Sydney.

Wafanyakazi waandaa viti nje ya mgahawa mtupu, kwa kufunguliwa tena ndani ya jengo la QVB mjini Sydney. Source: AAP/Dan Himbrechts

وکٹوریہ میں آزمائشی طور پر میلبرن کپ کے دوران ، مکمل ویکسین کروانے 10،000 تماشائیوں کو ریس دیکھنے  کی اجازت دی جائے گی ۔

نیو ساوتھ ویلز میں ویکسین کی پہلی خوراک کی 90 فیصد شرح کا ہدف حاصل کر لیا گیا جبکہ ریاست کل سر دوبارہ کھلنے کے لئے تیار ہے ۔

ورجین ائرلائن میں ایک وکٹورین فلائٹ اٹینڈنٹ کے پرواز لینے کے بعد سے تین ریاستوں میں صحت کے حکام الرٹ ہو گئے ہیں ۔


 

وکٹوریہ

وکٹوریہ میں آج کووڈ-19 کے 1890 نئے مقامی کیس سامنے آئے ہیں جبکہ5  اموات ہو  ئی ہیں ۔ اس وقت ریاست میں602   افراد ہسپتال میں داخل ہیں جن میں سے سات فیصد سےبھی کم افراد نے مکمل ویکسین لگوائی ہوئی ہے ۔

ریاست میں ٹریسنگ کی کوششوں کو محدود کرتے ہوئے صرف مثبت کیسز اور ان کے بنیادی رابطوں پر توجہ مرکوز رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

پرئیمئر ڈینیل اینڈریوز نے ایک مرتبہ ریاست میں ویکسین کا 80 فیصد ہدف حاصل پونے کےبعد معیشت چلانےکے لئے بڑے پیمانے کے آزمائشی ایونٹس کی ایک سیریزکا اعلان کیا ہے ۔

میلبرن میں چند ہزار تماش بینوں کے ساتھ 30 اکتوبر کو ایک لائیو میوزک کنسرٹ کا انعقاد کیا جائے گا ۔

2 نومبر کو میلبرن کپ کا انعقاد ہوگا جس میں 10،000 مکمل ویکسین حاصل کرنے والے تماشائیوں کی میزبانی کی جائے گی ۔

اپنے سے متعلق جانئے ۔

نیو ساوتھ ویلز

نیو ساوتھ ویلز میں آج 477 نئے مقامی کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ چھافراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

ریاست میں 16 سال یا اس سے زائد عمر کی 90 فیصد آبادی ویکسین کی کم از کم ایک خوراک حاصل کر چکی ہے جبکہ 8۔72 فیصد آآبادی ویکسین کی مکمل خوراک حاصل کر چکی ہے ۔

نیو ساوتھ ویلز میں نکاسئی آب کی نگرانی کے پروگرام نے ہنٹر نیو انگلینڈ میں یورالا کے علاقے سے حاصل نمونوں میں کرونا وائرس کی موجودگی کا سراغ لگایا ہے ۔

اپنا بک کروانے کے لئے کلک کریں ۔

آسٹریلیا بھر میں گذشتہ 24 گھنٹے

کوئینز لینڈ میں کرونا وائرس کاکوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے ۔

اے سی ٹی میں آج 30 نئے کووڈ۔19 کیس سامنے آئے ہیں جن میںسے 16 کا تعلق پچھلے کیسز سے ہے جبکہ باقی ماندہ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں ۔

ایک وکٹورین فلائٹ اٹنیڈینٹ نے 4 سے 6 اکتوبر کے دوران بیمار ہوتے ہوئے میلبرن سے سڈنی ، ایڈی لیڈ اور نیو کاسل کی پروازوں میں سفر کیا جس کے بعد تین ریاستوں کے صحت کے حکام ہائی الرٹ پر ہیں۔

قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد

قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:

 اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے  کریں۔  بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور  کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔


پر ساٹھ زبانوں میں دستیاب ہیں۔  خبریں اور معلومات 

آپ کی ریاست کے لیے معلومات:  .

آپ کی زبان میں کووڈ ویکسین کے بارے میں معلومات: 


نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:


ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:

 


 


شئیر
تاریخِ اشاعت 10/10/2021 2:01pm بجے
شائیع ہوا 10/10/2021 پہلے 4:05pm
تخلیق کار SBS/ALC Content
پیش کار Warda Waqar
ذریعہ: SBS