کوویڈ 19 اپ ڈیٹ: این ایس ڈبلیو میں ، ایک غیر منسلک کیس کے باعث کوورا کا ریجنل علاقہ لاک ڈاؤن میں داخل

یہ 20ستمبر 2021 کے لیے آسٹریلیا میں کورونا وائرس کے بارے میں تازہ ترین صورت حال ہے۔

Cowra township, Lachlan River Valley (from hill)

The regional town of Cowra in NSW. Source: Getty Images/ The Image Bank RF

  • کوورا شام 5 بجے سے لاک ڈاؤن میں داخل ہوگا۔

  • وکٹوریہ میں ، ہزاروں ویکسین اپائنٹمنٹس دستیاب ہیں۔

  • اے سی ٹی میں 12سے 15 سال کی عمر کے بچوں کے لیے فائزر بکنگ کھول دی گئی ہے۔

  • این ٹی میں ایک مسافر کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ 


نیو ساؤتھ ویلز:

این ایس ڈبلیو میں مقامی طور پر 935 نئے کیسز اور چار اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ فی الحال ، 52.7 فیصد اہل رہائشیوں کو مکمل طور پر ویکسین دی گئی ہے۔

کوورا میں ، ایک نو سالہ لڑکے کا COVID-19 کا نتیجہ مثبت آیا ہے ، اور کئیدرج کی گئی ہیں۔

ریجنل ٹاون شام 5 بجے سے لاک ڈاؤن میں داخل ہو گا۔ کوئی بھی شخص جو 13 ستمبر سے کؤورا میں موجود تھا اس پر زور دیا گیا ہے کہ "گھر میں رہنے کی ضروریات پر عمل کریں۔" شہر میں انفیکشن کا ذریعہ نامعلوم ہے۔

مغربی این ایس ڈبلیو میں ڈارٹن میں سیوریج ٹریٹمنٹ میں وائرس کے ذرات سامنے آئے ہیں۔

وکٹوریہ:

وکٹوریہ نے مقامی طور پر 567 نئے کیسز اور ایک موت ریکارڈ کی ہے۔

پریمیئر ڈینیئل اینڈریوز کا کہنا ہے کہ  4،800 ایسٹرا زینیکا اور 2 ہزار سے زائد فائزر ویکسین اپائنٹمنٹ دستیاب ہیں۔ اکتوبر میں فائزر ویکسین کی دستیابی کے بارے میں قومی کابینہ کی انتباہ کی وجہ سے انہوں نے مزید فائزر کا انتظار نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اے سی ٹی:

علاقے میں مقامی طور پر سات نئے کیسز ریکارڈ کئے ہیں۔ اے سی ٹی کے وزیر اعلیٰ اینڈریو بار کا کہنا ہے کہ 55 فیصد اہل آبادی کو اب کوویڈ 19 ویکسین کی دو خوراکیں مل چکی ہیں۔

12 سے 15 سال کے بچے آج سے حکومت کے زیر انتظام ویکسینیشن کلینک میں فائزر اپائنٹمنٹ بک کروا سکتے ہیں۔

آسٹریلیا میں گزشتہ 24 گھنٹے

                                              برسبین ہوائی اڈے سے گزرنے کے بعد این ٹی میں ایک شخص کا کووڈ-19 کا مثبت نتیجہ آیا ہے۔

قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد

قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:

 اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے  کریں۔  بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور  کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔


پر ساٹھ زبانوں میں دستیاب ہیں۔  خبریں اور معلومات 

آپ کی ریاست کے لیے معلومات:  .

آپ کی زبان میں کووڈ ویکسین کے بارے میں معلومات: 


نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:


ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:

 


 

 

پینڈیمک ڈزاسٹر پیمنٹ کی معلومات کے لیے:

  
 
 


شئیر
تاریخِ اشاعت 20/09/2021 2:01pm بجے
شائیع ہوا 20/09/2021 پہلے 4:11pm
پیش کار Afnan Malik