نیو ساوتھ ویلز میں 12 ریجنل لوکل گورنمنٹ ایریاز آج رات سے لاک ڈاون سے باہر آ جائیں گے ۔
وکٹوریہ نے پابندیوں میں کچھ نرمی کا اعلان کر دیا ۔
کوئینز لینڈ میں کووڈ-19 کا ایک کمیونٹی کیس سامنے آیا ہے جو گھر میں قرنطینہ تھا ۔
نیو ساوتھ ویلز
نیو ساوتھ ویلز میں آج کووڈ -19 کے 1351 کیسسز سامنے آئے ہیں اور 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ، ہلاک شدگان میں سے 10 افراد نے ویکسین نہیں لگوائی تھی ۔
ٹیسٹوں کے نتائج سے ظاہر ہے کہ لیزمور اور البری کے علاقوں میں کووڈ-19 کیسسز میں اضافہ ہورہا ہے لہٰذا ان علاقوں میں آج شام چھ بجے سے سات روزہ لاک ڈاون نافذ ہوگا۔
آج شب 1 بجے سے بیگا ویلی ،بیلاینے ،بوگان ، کوبان ،ڈنگوگ فوربس ، مسویلبروک، نارابی ،پارکس ، سنگلٹن اسنوئی مونارو اور اپر ہنٹر شائر سے لاک ڈاون کا خاتمی کیا جا رہا ہے ۔
وکٹوریہ
آج وکٹوریہ میں 514 نئے مقامی کیسسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ریاست میں فعال کیسسز کی مجموعی تعداد 4370 ہوگئی ہے ۔
آج وکٹوریہ کی آبادی کا 70 فیصد حصہ ویکسین کی پہلی خوراک کا ہدف حاصل کر لے گا جس کے بعد جمعہ 17 ستمبر 2021 کی شب سے گریٹر میلبرن اور ریجنل وکٹوریہ میں کچھ پابندیوں میں نرمی ہو جائے گی ۔
ویکسین کی مکمل خوراک حاصل کرنے والے 5 افرادکو گھروں سے باہراکھٹے ہو نے کی اجازت ہوگی ۔ جبکہ ویکسین حاصل نہ کرنے والے یا ویکسین کی ایک خوراک لینے والے 2 افراد کو ملنے کی اجازت ہو گی ۔ اس کے ساتھ ہی خریداری اور ورزش کے لئے علاقے کا دائرہ بڑھا کر 10 کلو میٹر کر دیا جائے گا۔
اے ٹی سی
آسٹریلین کیپٹل ٹریٹری میں آج 15 نئے مقامی کیس سامنے آئے ہیں جن میں سے کم از کم آٹھ افراد مرض کے ساتھ کمیونٹی میں موجود تھے ۔
دولت مشترکہ اور اے ٹی سی کی حکومتوں نے کووڈ – 19 بزنس سپورٹ گرانٹ میں توسیع کر دہ ہے جبکہ کووڈ-19 سیاحت ، رہائش فراہم کرنے والوں ، آرٹس، ایونٹس اور مہمان نوازی کی صنعت کے لئے اضافی گرانٹس کی رضامندی ظاہر کی ہے ۔ کاروبار سے وابستہ افراد مزید معلومات اور گرانٹ اپلائی کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
آسٹریلیا میں گذشتہ 24 گھنٹے
ناردرن ٹریٹری نے ارادہ ظاہر کیا ہے کہ آبادی کا 80 فیصد حصہ رواں سال نومبر تک مکمل ویکسین حاصل کر لے گا۔
قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد
قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:
اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے کریں۔ بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔
آپ کی ریاست کے لیے معلومات: , , , , , , .
نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:
ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:
پینڈیمک ڈزاسٹر پیمنٹ کی معلومات کے لیے: