کوویڈ 19 اپ ڈیٹ: این ایس ڈبلیو میں 80 فیصد ویکسینیشن کے بعد 'زندگی بہتر نظر آئے گی' ، وکٹوریہ نے سپورٹ پیکج میں توسیع کردی

یہ 5 ستمبر 2021 کے لئے آسٹریلیا میں کروناوائرس کی تازہ ترین صورتحال ہے۔

Jamii zakwanza zapewa chanjo ya COVID-19 mjini Sydney

Wanachama wa jamii zawatu wa asili, wapokea chanjo za Covid-19 katika zahanati iliyo jenga katika kituo chakitaifa cha ubora wa asili. Source: AAP/Dan Himbrechts

• این ایس ڈبلیو میں ڈبل ڈوز ویکسینیشن کی شرح 40 فیصد تک پہنچ گئی۔ 

• وکٹوریہ نے کمزور کمیونٹیز کی مدد کا اعلان کیا۔ 

• اے سی ٹی نے 15 نئے مقامی کیسز رپورٹ کیے ہیں۔

• کوئنز لینڈ نے 1 نیا  کیس رپورٹ کیا ہے۔ 


نیو ساتھ ویلز:

این ایس ڈبلیو نے مقامی طور پر  1485 نئے کیسز اور 3 اموات ریکارڈ کی ہیں۔ ہسپتال میں ایک ہزار سے زائد لوگ ہیں جس میں 175 افراد وائرس کے ساتھ انتہائی نگہداشت اور 72 وینٹی لیٹر پر ہیں۔

این ایس ڈبلیو نے اب 40 فیصد ڈبل خوراک ویکسینیشن اور 73 فیصد پہلی خوراک حاصل کر لی ہے۔ پریمیئر گلیڈس بریجیکلن کا کہنا ہے کہ جب 80 فیصد ویکسینیشن ہوجائے گی تو ریاست کو "یقینی طور پر دوبارہ کبھی بھی ریاست گیر لاک ڈاؤن کا سامنا نہیں ہوگا" ، لیکن انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگلے پندرہ دنوں میں کیسز کی تعداد بڑھ جائے گی۔

آج ہی اپنی ویکسین اپائنٹمنٹ بک کرنے کے لیے کلک کریں۔

وکٹوریہ:

وکٹوریہ نے مقامی طور پر 183 کیسز ریکارڈ کیے ہیں جن میں 101 موجودہ وباء سے منسلک ہیں۔

وزیر لیوک ڈونیلن نے کمزور طبقات کے لیے امدادی پیکیج میں 27 ملین ڈالر کی توسیع کا اعلان کیا۔

اپنے قریب ویکسینیشن سنٹر تلاش کریں۔

آسٹریلیا میں 24 گھنٹے

• اے سی ٹی نے 15 نئے کیسز جن میں سے 13 موجودہ کلسٹر سے منسلک ہیں۔ چھ انفیکشن کے دوران قرنطینہ میں تھے۔ 

• کوئینز لینڈ میں ایک نیا مقامی طور پر 1 کیس ریکارڈ کیا ہے جو کہ کل ریکارڈ کردہ بچے کی ماں کا ہے۔

•  ویسٹرن آسٹریلیاسرحدی پابندیاں کم کرنے کی تاریخ طےکرنےسےقبل کم از کم 80 فیصداہل مغربی آسٹریلین کوویکسین دیناچاہتاہے۔
How can I shop safely
Source: ALC

قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد

قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:

 اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے  کریں۔  بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور  کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔


پر ساٹھ زبانوں میں دستیاب ہیں۔  خبریں اور معلومات 

آپ کی ریاست کے لیے معلومات:  .

آپ کی زبان میں کووڈ ویکسین کے بارے میں معلومات: 


نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:


ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:

 


 

 

پینڈیمک ڈزاسٹر پیمنٹ کی معلومات کے لیے:

  
 
 


شئیر
تاریخِ اشاعت 5/09/2021 2:43pm بجے
شائیع ہوا 20/09/2021 پہلے 4:22pm
تخلیق کار SBS/ALC Content
پیش کار Afnan Malik
ذریعہ: SBS