ساوتھ ویسٹرن اور ویسٹ سڈنی کے علاقوں میں کرونا کیسسز کی تعداد ابھی بھی زیادہ زیادہ ہے ۔
وکٹوریہ نے فائزر ویکسین کی خوراکوں کے درمیان وقفہ بڑھا دیا ۔
ساوتھ ایسٹ کوئینزلینڈ آج شام 4 بجے سے لاک ڈاون میں داخل ہو رہا ہے ۔
تسمانیہ نے کوئینز لینڈ کے ساتھ اپنی سرحدیں بند کر دیں ۔
نیو ساوتھ ویلز
نیو ساوتھ ویلز میں آج کرونا وائرس کے 210 مقامی کیسسز سامنے آئے ہیں جبکہ ساوتھ ویسٹرن سڈنی سے تعلق رکھنے والا ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے ۔
وزیر صحت براڈ ہزارڈ کا کہنا ہے کہ نئے کیسسز میں سے دو تہائی افراد کی عمر 40 سال سے کم ہے جبکہ انتہائی نگہ داشت میں موجود 6 افراد کی عمریں بیس سے تیس سال کے درمیان ہیں ۔
16 جون سےشروع ہونے والے کرونا وائرس کے ڈیلٹا آوٹ بریک کے نتیجے میں نیو ساوتھ ویلز میں اب تک 3190 مقامی کیسسز سامنے آئے ہیں ۔
وکٹوریہ
وکٹوریہ میں آج کرونا وائرس کے دو مقامی کیسسز سامنے آئے ہیں لیکن ان میں سے ایک شخص وائرس کے دوران قرنطینہ میں نہیں تھا ۔
وکٹوریہ کے وزیر صحت مارٹن فولے کا کہنا ہے کہ کووڈ-19 کی فائزر ویکسین کی دو خوراکوں کے درمیان وقفے کا دورانیہ دو ہفتے سے بڑھا کر چھ ہفتے کر دیا گیا ہے ۔
جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔
آسٹریلیا میں گزشتہ 24 گھنٹے
کرونا وائرس کی ڈیلٹا قسم کے چھ کیسسز سامنے آنے کے بعد آج شام 4 بجے سے تین روزہ لاک ڈاون میں چلے جائیں گے ۔
ملک میں ویکسین لگوانے کا تناسب بڑھانے کے لئے آستریلین میڈیکل ایسوسی ایشن نے ایسٹرا زینکا ویکسین کی حمایت کر دی ہے ۔
تسمانیہ آج شام 4 بجے سے کوئینز لینڈ کے لئے اپنی سرحدیں بند کرنا کر رہا ہے ۔
قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد
قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:
اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے کریں۔ بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔
آپ کی ریاست کے لیے معلومات: , , , , , , .
نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:
ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:
پینڈیمک ڈزاسٹر پیمنٹ کی معلومات کے لیے: