- این ایس ڈبلیو نے تشویش کے ایل جی اے کے لیے اضافی پابندیوں کا اعلان کیا۔
- شیپارٹن میں ایک کیس کے لیے وکٹوریہ میں کانٹیکٹ ٹریسنگ جاری ہے۔
- اے سی ٹی میں 12 نئے کیسز ریکارڈ
- جنوبی آسٹریلیا کی اپنی سرحدی پابندیوں میں نرمی ۔
نیو ساوتھ ویلز
این ایس ڈبلیو میں مقامی طور پر 644 نئے کیسز ریکارڈ، جن میں سے کم از کم 41 کیسز انفیکشن کے دوران کمیونٹی میں موجود تھے۔ اور 3 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ چار افراد جنہیں ویکسین کی ایک خوراک لگی تھی ان کی مات واقع ہوئی ہے۔
مقامی حکومتی علاقوں میں رہائشیوں اور کاروباری اداروں کے لیے اضافی قوانین پیر 23 اگست نصف شب سے لاگو ہوں گے ، بشمول رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو اور روزانہ بیرونی ورزش کے لیے ایک گھنٹہ کی حد مقرر کی گئی ہے۔
گریٹر سڈنی کا لاک ڈاؤن 30 ستمبر تک بڑھا دیا گیا ہے۔
آج ہی اپنی ویکسینیشن اپائنٹمنٹ بک کروائیں۔
وکٹوریہ:
وکٹوریہ میں مقامی طور پر 57 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جن میں سے چھ کیسز کا تعلق موجودہ کلسٹر سے نہیں ہے۔ 30 کیسز انفیکشن کے دوران کمیونٹی میں موجود تھے۔
ریجنل وکٹوریہ کے شیپارٹن میں ایک مثبت کیس کے بعد صحت حکام نے الرٹ جاری کیا ہے۔
اکسپوئر سائٹس کی فہرست اور ویکسینیشن مراکز کی فہرست یہاں تلاش کریں۔
اے سی ٹی:
اے سی ٹی نے مقامی طور پر 12 نئے کیس ریکارڈ کیے ہیں جن میں سے ایک زیر تفتیش ہے۔ کینبرا میں فعال کیسز کی کل تعداد 94 ہے۔
اس وقت کووڈ-19 کا ایک مریض ہسپتال میں داخل ہے اور 250 سے زیادہ اکسپوئر سائٹس، بشمول پبلک ٹرانسپورٹ کے راستے ، فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹس اور چائلڈ کیئر آؤٹ لیٹ موجود ہیں۔
کووڈ-19 ویکسینیشن کے لیے اپنی اہلیت چیک کریں۔
آسٹریلیا میں گزشتہ 24 گھنٹے
• این ٹی اور کوئنز لینڈ نے صفر کمیونٹی ٹرانسمیشن کا ایک اور دن ریکارڈ کیا ہے۔
ساوتھ آسٹریلیانےشمالی اورعلاقائی کوئنزلینڈاورشمالی علاقہ جات کےساتھ سرحدی پابندیاں ختم کردی

Source: ALC
قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد
قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:
اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے کریں۔ بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔
آپ کی ریاست کے لیے معلومات: , , , , , , .
نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:
ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:
پینڈیمک ڈزاسٹر پیمنٹ کی معلومات کے لیے: