کووڈ-19 اپ ڈیٹ : شمال سے جنوب تک ریجنل نیو ساوتھ ویلز کے رہائیشیوں پر ٹیسٹ کروانے کے لئے زور دیا گیا ہے ، وکٹوریہ میں یومیہ کیس نمبرز کا نیا ریکارڈ

یہ 25 ستمبر 2021 کے لئےآسٹریلیا میں آپ کی کووڈ -19 کی اپ ڈیٹ ہے ۔

the South Western Sydney Vaccination Centre, at Macquarie Fields

People are seen arriving at the South Western Sydney Vaccination Centre, at Macquarie Fields, Sydney, Friday, September 24, 2021. Source: AAP Image/Dan Himbrechts

علاقائی نیو ساوتھ ویلز میں وائرس کے آثار ملے ہیں جبکہ کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے ۔

وکٹوریہ میں اب کووڈ-19 کے 7611 فعال کیسسز موجود ہیں ۔

اے ٹی سی میں آ 32 نئے مقامی کیس سامنے آئے ہیں ۔


 

 

 

نیو ساوتھ ویلز

نیو ساوتھ ویلز میں آج 1007 نئےمقامی کیس سامنے آئے ہیں ، جن میں سے 522 کا تعلق ویسٹرن اور ساوتھ سڈنی سے ہے ۔ مزید 11 افراد کی ہلاکت کے ساتھ حالیہ آوٹ بریک سے ریاست میں اموات کی تعداد288 جبکہ وبا کے آغاز سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 344 ہو گئی ہے ۔

نیو ساوتھ ویلز کے شمال مشرق میں  ٹام ورتھ ، بعید مغربی نیو ساوتھ ویلز کے علاقوں ڈیرٹن اور بالرینالڈ ، وسطی مغرب میں اوبرائن ،ہنٹر میں ڈنگ گوگ اورجنوبی ساحلی پٹی پرایڈن کے علاقے میں نکاسی آب کے نمونوں میں وائرس کے آثار پائے گئے ہیں۔

اپنا آج ہی بک کروانے کے لئے کلک کریں۔

وکٹوریہ

وکٹوریہ میں آج 847 نئے مقامی کیس ریکارڈ ہوئے ہیں جن میں سے 79 فیصد افراد کی عمر 50 سال سے کم ہے ۔

میلبرن کے رہائشیوں کو پابندیوں میں نرمی کے لئے تھوڑا لمبا انتظار کرنا ہو گا جبکہ وکٹوریہ اس ویک اینڈ پر اپنا پہلا کووڈ -19 روڈ میپ ٹارگٹ پورا نہیں کر پائے گا ۔ ریاست 16 سال سے زائدعمر کی اسی فیصد آبادی کے لئے ویکسین کی پہلی خوراک کے ہدف سے 7۔3 فیصد دور ہے ۔

حکام نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ آج رات اے ایف ایل کے فائنل پر گھروں میں رہیں ۔

اپنے ق کے لئے یہاں کلک کریں

آسٹریلیا بھر میں گذشتہ 24 گھنٹے

کوئینز لینڈ میں گھر میں قرنطینہ میں موجود ایک مقامی کیس سامنے آیا ہے ، جسکا تعلق سنی بینک میں ہونے والے آوٹ بریک سے ہے ، جبکہ اس آوٹ بریک کے نزدیکی کانٹیکٹس کی تعداد 2000 سے زیادہ ہوگئی ہے ۔  

قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد

قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:

 اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے  کریں۔  بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور  کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔


پر ساٹھ زبانوں میں دستیاب ہیں۔  خبریں اور معلومات 

آپ کی ریاست کے لیے معلومات:  .

آپ کی زبان میں کووڈ ویکسین کے بارے میں معلومات: 


نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:


ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:

 


 

 

پینڈیمک ڈزاسٹر پیمنٹ کی معلومات کے لیے:

  
 
 

 

علاقائی نیو ساوتھ ویلز میں وائرس کے آثار ملے ہیں جبکہ کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے ۔

وکٹوریہ میں اب کووڈ-19 کے 7611 فعال کیسسز موجود ہیں ۔

اے ٹی سی میں آ 32 نئے مقامی کیس سامنے آئے ہیں ۔

 

 


شئیر
تاریخِ اشاعت 25/09/2021 2:18pm بجے
تخلیق کار SBS/ALC Content
پیش کار Warda Waqar
ذریعہ: SBS