کووڈ-19 اپ ڈیٹ: چار ملین وکٹورین مکمل طور پر ویکسین لگوا چکے ہیں جبکہ این ایس ڈبلیو نے کمیونٹی کھیلوں کی واپسی کا اعلان کیا ہے

یہ 23 اکتوبر 2021 کے لئے آسٹریلیا میں کووڈ 19 کی تازہ ترین صورتحال ہے ۔

NSW Premier Dominic Perrottet has announced a $25m boost for community sport

NSW Premier Dominic Perrottet has announced a $25m boost for community sport. Source: AAP

 • چار ملین وکٹورین اب مکمل طور پر ویکسین لگوا چکے ہیں۔

• این ایس ڈبلیو کے پریمیئر نے ہنر اور مزدوروں کی کمی کو 'ایک حقیقی چیلنج' قرار دیا ہے۔ 

• کوینٹس کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کی فروخت اندرون ملک پروازوں سے بڑھ گئی ہے۔  



وکٹوریہ :


وکٹوریہ میں 1,750 نئے کورونا وائرس کیسز اور نو اموات ریکارڈ کی گئی ہیں، جیسا کہ ریاست کے رہائشی ہفتے کے آخر پر چھٹے لاک ڈاؤن سے باہر آئے ہیں۔ 

ہسپتال میں 770 مریضوں میں سے 144 انتہائی نگہداشت اور 90 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

حکام نے متنبہ کیا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں یومیہ کیسز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگا۔

وکٹوریہ کے کووڈ-19 کے کمانڈر جیروئن ویمار نے کہا کہ اب 40 لاکھ سے زیادہ وکٹورین مکمل طور پر ویکسین لے چکے ہیں جس سے ریاست پابندیوں میں نرمی جاری رکھنے کے لیے مضبوط پوزیشن میں ہے۔

نیو ساؤتھ ویلز :

نیو ساؤتھ ویلز میں 332 نئے مقامی کووڈ-19 کیسز اور دو اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ 

جمعہ کے روز حکام نے اعلان کیا ہے کہ گہری صفائی اور کانٹیکٹ ٹریسنگ سے پہلے کو فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ 

پریمیئر ڈومینک پیروٹیٹ نے ریجنل علاقوں اور خاص طور پر مہمان نوازی کے شعبے میں مہارتوں اور مزدوروں کی کمی کو "ایک حقیقی چیلنج" قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارت میں 200 فیصد اضافہ ہوا ہے اور عملے میں 50 فیصد کمی۔ ریاست نے کمیونٹی کھیل کو فروغ دینے کے لیے 25 ملین ڈالر کے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

آسٹریلیا میں گذشتہ 24 گھنٹے

  • کونٹس کے سی ای او ایلن جوائس کا کہنا ہے کہ ایئر لائن نے پروازوں کو آگے بڑھانے کے اپنے فیصلے کی روشنی میں "غیر معمولی ردعمل" اور "بڑے پیمانے پر" مطالبہ دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند گھنٹوں میں بڑی تعداد میں پروازیں فروخت ہو گئ ہیں، اور بین الاقوامی فروخت میں ملکی پروازوں کی نسبت اضافہ ہوا ہے۔

  • اے سی ٹی نے 24 نئے کیسز ریکارڈ کئے ہیں، جبکہ کوئینز لینڈ میں کوئی کیس ریکارڈ نہیں ہوا۔ 


قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد

قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:

 اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے  کریں۔  بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور  کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔


پر ساٹھ زبانوں میں دستیاب ہیں۔  خبریں اور معلومات 

آپ کی ریاست کے لیے معلومات:  .

آپ کی زبان میں کووڈ ویکسین کے بارے میں معلومات: 


نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:


ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:

 


 

 

پینڈیمک ڈزاسٹر پیمنٹ کی معلومات کے لیے:

  
 

شئیر
تاریخِ اشاعت 23/10/2021 2:17pm بجے
شائیع ہوا 23/10/2021 پہلے 2:21pm
پیش کار Afnan Malik