Latest

اومیکرون کی بلند ترین شرح ممکنہ طور پر وقت سے پہلے گزر چکی ہے،آسٹریلیا نے مونکی پوکس کی ویکسین کی فراہمی کی ضمانت حاصل کرلی۔

یہ 4 اگست کے لئے آسٹریلیا میں کووڈ ۱۹ کی اپ ڈیٹ ہے.

CORONAVIRUS COVID19

Health Minister Mark Butler said data shows the current Omicron may have peaked early in the country, but they are still not calling it. (file) Source: AAP / Darren England

اہم نکات
  • مغربی بحر الکاہل کے خطے میں نئے کیسزمیں 20 فی صد ہفتہ وار اضافہ، جس میں آسٹریلیا، جاپان اور کوریا شامل ہیں
  • آسٹریلیا نے مونکی پوکس کی ساڑھے چار لاکھ خوراک کی ضمانت لے لی۔
  • قومی کابینہ میں مونکی پوکس اور فُٹ اینڈ ماؤتھ کی وبا پر غور
جمعرات کو، آسٹریلیا میں کووڈ سے ہلاکتوں کی تعداد 85 ریکارڈ ہوئی جن میں نیو ساؤتھ ویلز (این ایس ڈبلیو) میں 33، کوئنزلینڈ میں 31 اور وکٹوریہ میں نو اموات شامل ہیں۔

آسٹریلیا میں نئے کیسز، ہسپتال میں داخل ہونے اور اموات کی تازہ ترین معلومات حاصل کریں.
وزیر اعظم انتھونی البانیز نے قومی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی جس میں ملک میں موجودہ FPS، منکی پوکس (MPX) اور فٹ ماؤتھ کی بیماری کے حالات کا جائزہ لیا جا سکے۔
وزیر صحت مارک بٹلر نے کہا کہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ موجودہ اومیکرون ملک میں ابتدائی طوراپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے، لیکن خطرہ ابھی بھی کم نہیں ہوا. انہوں نے کہا کہ نئے انفیکشن میں کمی کی وجہ اسکول کی تعطیلات ہو سکتی ہیں۔
مسٹربٹلر نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے مونکی پوکس وائرس ویکسین کی 450,000 خوراکیں محفوظ کی ہیں۔ اس ہفتے 220،000 خوراکوں کا پہلا بیچ پہنچ جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ریاستوں اور علاقوں کو جلد ہی یہ ویکسین مل جائے گی اور اس کی ترسیل کا انتظام کیا جا رہا ہے۔
مسٹربٹلر نے کہا کہ وہ کمیونٹی کو وبا سے نمٹنے اور پالیسی سے آگاہی میں مدد کے لئے ایک قومی ایم پی ایکس ٹی فورس تشکیل دے رہے ہیں
UNSWکے قانون اور جسٹس کے فیکلٹی کے ایک سینئر لیکچرر ڈاکٹر نوم پیلیگ نے کہا کہ این ایس ڈبلیو حکومت کا تقریبا 3,000 بچوں پر کووڈ ۱۹ کے جرمانے کے قانون کو نہ بدلنا بچوں کے حقوق پر اقوام متحدہ کے کنونشن کی خلاف ورزی ہو سکتا ہے.
ڈاکٹرپیلگ نے کہا، “جرمانہ خود اقوام متحدہ کے بچوں کے حقوق کے کنونشن کی خلاف ورزی ہے.”
“اور بچوں پر جرمانے والے احکامات بین الاقوامی اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتے ہیں.
ایس ڈبلیو ہیلتھ نے جمعرات کو اپنی تازہ ترین ہفتہ وار رپورٹ میں کہا کہ این ایس ڈبلیو میں ممکنہ طور پر موجودہ اومکرون کی لہر اپنی انتہائی حد عبور کر چکی ہے، اور ہسپتالوں میں داخل ہونے والے افراد بلند ترین شرح پر جا چکی ہے۔
ہیلتھ آرگنائزیشن نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں اس ہفتے عالمی انفیکشن میں نو فیصد کمی آئی ہے۔
تاہم مغربی بحر الکاہل کے علاقے میں نئے ہفتہ وار کیسز میں 20 فیصد اضافہ ہوا جس میں آسٹریلیا، جاپان اور کوریا شامل ہیں۔
جاپان، امریکا، کوریا، جرمنی اور اٹلی نے سب سے زیادہ ہفتہ وار عالمی کیسیز کی اطلاع دی۔
کیس مثبت آنے پر اپنے آر اے ٹی (ریٹ)
کووڈ ۱۹ کے ٹسٹنگ کلینکس
ریٹ ٹسٹ مثبت آنے کی صورت میں نتیجہ یہاں رجسٹر کروائیں
بیرونِ ملک سفر سے پہلے تازہ ترین سفری
اگر آپ چاہتے ہیں تو جانئے کہ آپ کس طرح یہ مدد لے سکتے ہیں
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے

شئیر
تاریخِ اشاعت 4/08/2022 5:01pm بجے
شائیع ہوا 4/08/2022 پہلے 5:09pm
پیش کار Rehan Alavi
ذریعہ: SBS