کووڈ اپ ڈیٹ : آسٹریلیا دنیا میں سب سے زیادہ ویکسین حاصل کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے : وزیر اعظم

یہ 28 اکتوبر 2021 کے لئے آسٹریلیا سے آپ کی کووڈ-19 اپ ڈیٹ ہے

PM Morrison

Speaking from Parliament House, Canberra, PM Scott Morrison said that Australians will be able to travel overseas from next Monday. Source: AAP

وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے اعلان کیا ہے کہ ویکسین کی بوسٹر خوراک 8 نومبر سے دستیاب ہوگی ۔

وکٹوریہ میں حالیہ کووڈ لہر سے متعلق یومیہ اموات کی سب سے زیادہ تعداد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ریاست دوبارہ کھلنے کے قریب ہے۔

لازمی ویکسین پر کوئینز لینڈ میں 150 سے زائد پولیس افسران کو نوکریوں سے معطل کر دیا گیا ۔


 

وکٹوریہ

وکٹوریہ میں آج حالیہ کووڈ لہر کی یومیہ سب سے زیادہ 25 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں جبکہ آج ریاست میں کووڈ -19 کے 1،923 نئے مقامی کیس سامنے آئے ہیں ۔

یہ بات اس وقت سامنے آئی ہے جب ریاست کل سے پابندیاں ختم کرنے کے لئے تیار ہے -
وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اس وبائی مرض کی خوفناک حقیقت کی افسوسناک یاد دہانی ہے ۔

وکٹوریہ کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ویکیسن حاصل کرنے کا دعویٰ کرنے والے افراد کو اپنا آسٹریلین ایمیونائزیشن سرٹیفیکیٹ ریجسٹر کی کاپی ثبوت کے طور پر پیش کرنا ہوگی۔

اپنا بک کروانے کے لئے کلک کریں

نیو ساوتھ ویلز

نیو ساوتھ ویلزمیں آج 293 مقامی کووڈ 19 کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں اور دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

ڈارلنگ ہرسٹ میں سٹی جم سے منسلک کووڈ – 19 کت 15 مصدقہ کیس سامنے آئے ہیں

وہ افراد جنہوں نے مخصوص اوقات میں 18 سے 23 اکتوبر کے درمیان  یا 25 اکتوبر کو جم کا دورہ کیاہے انہیں عمومی رابطہ سمجھا جاتا ہے ، وہ فوری طور پر ٹیسٹ کروایں  اور منفی نتیجہ آنے خود ساختہ تنہائی اختیار کریں ۔

وزیر برائے کسٹمر سروس وکٹر ڈومینیلو کا کہنا ہے کہ ایکسپوژر سائٹس کا دورہ کرنے والے افراد جمعہ کے دن سے ایک "پش نوٹیفیکیشن " موصول کریں گے۔

اپنے قریبی سے متعلق جانئے ۔

کوئینز لینڈ

کوئینز لینڈ تقریبا 150 پولیس اہلکار ویکسین حاصل کرنے کی ڈٰڈ لائن 4 اکتوبر تک ویکسین حآصل نہ کرنے کے باعث معطل ہیں ۔

کوئینز لینڈ میں آج کووڈ -19 کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے ۔

اپنا حاصل کرنے کے لئے کلک کریں ۔

آسٹریلیا میں گذشتہ 24 گھنٹے

فائزر ویکسین 8 نومبر سے پورے آسٹریلیا کی فارمیسیز میں پہلی ، دوسری اور بوسٹر خوراک کے لئے دستیاب ہوگی ۔

اے سی ٹی میں کرونا وائرس کے 8 نئے کیس ریکارڈ ہوئے ہیں ۔

وزیر اعظم اسکاٹ موریسن کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کےتین چوتھائی باشندے ویکسین حاصل کر چکے ہیں ۔

قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد

قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:

 

 

 اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے  کریں۔  بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور  کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔

 


 

پر ساٹھ زبانوں میں دستیاب ہیں۔  خبریں اور معلومات 

 

آپ کی ریاست کے لیے معلومات:  .

 

آپ کی زبان میں کووڈ ویکسین کے بارے میں معلومات: 

 


 

نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:

 

 


 

ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:

 


 
 


شئیر
تاریخِ اشاعت 28/10/2021 3:34pm بجے
تخلیق کار SBS/ALC Content
پیش کار Warda Waqar
ذریعہ: SBS