COVID-19 اپ ڈیٹ: آسٹریلیا میں 12,000 افراد کی جان خطرے میں۔حکومت کوویڈ پرطویل المدتی قومی منصوبہ شروع کرے گی

یہ آسٹریلیا میں 2 اگست تک کی COVID-19 اپ ڈیٹ ہے۔

People are seen wearing face mask’s in the CBD of Brisbane, Wednesday, July 20, 2022. Queenslanders are being asked to carry a mask at all times as the state records more than 9600 new COVID-19 cases. (AAP Image/Darren England) NO ARCHIVING

New daily infections have declined in some states over the past few days, showing early signs that the current Omicron is peaking in these jurisdictions. (file) Source: AAP Image/Darren England

منگل کے روز، آسٹریلیا میں کم از کم 95 اموات کی اطلاع ملی، جن میں نیو ساؤتھ ویلز میں 47 ،  کوئینز لینڈ میں 22 اور وکٹوریہ میں ،13  اموات شامل ہیں۔

آسٹریلیا میں  وبائی مرض شروع ہونے کے بعد سے اب تک 11,959 اموات ہوچکی ہیں۔

پچھلے کچھ دنوں میں کچھ ریاستوں میں یومیہ انفیکشن میں کمی آئی ہے، جسکے باعث خیال کیا جا رہا ہے  کہ  اومی کرون کہ موجودہ  لہر اس وقت اپنے عروج پر ہے۔

تاہم، ہسپتالوں اور آئی سی یو میں داخل مریضوں کی تعداد زیادہ ہے۔ منگل کے روز،نیو ساؤتھ ویلز میں   76   کے آئی سی یو میں داخلے کی اطلاع ہے جو اپریل کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔

آسٹریلیا میں نئے کیسز، ہسپتال میں داخل ہونے اور اموات کے لیے تازہ ترین COVID-19 رجحانات یہاں دیکھیں۔

۔
کوئنز لینڈ کی پریمئیر ایناستاسیا پالاشے نے سائنسی ماڈلنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ریاست میں موجودہ اومیکرون لہر اگست کے آخر میں عروج پر پہنچ سکتی ہے۔ پچھلے کچھ دنوں سے ہسپتالوں میں داخل ہونے میں کمی آئی ہے۔

وکٹورین ہیلتھ حکام کا خیال ہے کہ ریاست نے پچھلے ہفتے وبا کی موجودہ شدت کو عبور کیا لیکن متنبہ کیا کہ شاید نئے  انفیکشن کی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔

آسٹریلیا نے 1 اگست کو آپریشن کوویڈ شیلڈ ختم کر دیا۔ اسے گزشتہ سال جون میں شروع کیا گیا تھا تاکہ ویکسین کے اجراء پر عوام کے اعتماد کو یقینی بنایا جا سکے اور زیادہ سے زیادہ آسٹریلوی باشندوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں۔

تاہم، 10,000 سے زیادہ ویکسینیشن سائٹس کا موجودہ بنیادی ڈھانچہ اور ایک ہفتے میں تین ملین خوراکیں تقسیم کرنے کی صلاحیت برقرار ہے۔ سڈنی مارننگ ہیرالڈ  نے رپورٹ کیا کہ محکمہ صحت اب ویکسینیشن پروگرام کا انچارج ہے۔ توقع ہے کہ وزیر اعظم انتھونی البانی جمعرات کو کووڈ پر قومی کابینہ کے ورچوئل اجلاس کی صدارت کریں گے۔

وزیر صحت مارک بٹلر نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ آسٹریلیا جلد ہی کووڈ کے طویل المدتی اثرات سے نمٹنے کے لیے ایک قومی منصوبہ بنا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فی الحال ماہرین سے مشورہ لے رہی ہے۔

مسٹر بٹلر نے کہا کہ کوویڈ 19 کے تقریباً چار فیصد مریض طویل المدتی علامات کا تجربہ کرتے ہیں۔

وفاقی حکومت نے عمر رسیدہ آسٹریلینز  کے لیے اضافی معذوری کی امداد کا اعلان کیا ہے۔   پروگرام 1 جنوری 2022 کے بعد سے براہ راست متاثر ہونے والے کلائنٹس کے لیے مخصوص فنڈنگ ​​پر غور کر سکتا ہے۔
 


کووڈ ۱۹ کے ٹسٹنگ کلینکس



ریٹ ٹسٹ مثبت آنے کی صورت میں نتیجہ یہاں رجسٹر کروائیں

 بیرونِ ملک سفر سے پہلے تازہ ترین سفری 

اگر آپ چاہتے ہیں تو جانئے کہ آپ کس طرح یہ مدد لے سکتے ہیں


کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا  کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔


شئیر
تاریخِ اشاعت 2/08/2022 5:37pm بجے
شائیع ہوا 2/08/2022 پہلے 5:39pm