پیر کے روز، آسٹریلیا میں کووڈ ۱۹ سے کم از کم 14 اموات کی اطلاع ملی، جن میں جنوبی آسٹریلیا میں سات اور نیو ساؤتھ ویلز (NSW) میں چار اموات شامل ہیں۔زیادہ تر ریاستوں سے انفیکشن میں کمی اور ہسپتال میں کم داخلوں کی اطلاع مل رہی ہے۔ آسٹریلیا میں نئے کیسز، ہسپتال میں داخل ہونے اور کووڈ ۱۹ سے اموات کے لیے تازہ ترین رجحانات یہاں ۔
پیر کو، آسٹریلیائی کیپٹل ٹیریٹری (ACT) نے COVID-19 سے عوامی خطرات کو کم کرنے کے لیے صحت عامہ کی ایمرجنسی کو 30 ستمبر تک بڑھا دیا۔
ACT کے وزیر صحت اسٹیفن اسمتھ نے کہا کہ نئے کیسز اب روزانہ اوسطاً 1000 سے کم ہو رہے ہیں۔ تاہم، کمیونٹی ٹرانسمیشن کی سطح اب بھی رہائشیوں کے لیے خطرہ ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جن کو پہلے سے صحت کے مسائیل کا سامنا ہے۔
تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ آسٹریلیا میں عمر رسیدہ نگہداشت کی رہائشی سہولیات میں وائیرس 952 فعال کیسیز ہیں۔
نیو ساؤتھ ویلز، وکٹوریہ اور کوئنز لینڈ نے بالترتیب 310، 207 اور 201 فعال کیسیز ریکارڈ ہیں۔
دو اہم اسٹدیز پیر کو دی میڈیکل جرنل آف آسٹریلیا میں شائع ہوئیں۔
پہلی تحقیق میں، محققین نے 16 سال سے کم عمر کے 17,000 سے زیادہ بچوں کے ڈیٹا کا استعمال کیا تاکہ یہ نتیجہ اخذ کیا جا سکے کہ ڈیٹا کے مختلف قسم سے متاثر ہونے والے زیادہ تر بچوں میں یا تو وائیرس کی علامات تھیں یا انہیں ہلکی بیماری تھی۔
ہسپتال میں داخلے کے کیسیز نسبتاً کم تھے۔ ذیادہ تر بچے طبی وجوہات کے بجائے سماجی وجوہات کی بنا پر اسپتال میں داخل ہیں۔
"طبی وجوہات کی بنا پر داخلے کا امکان 5–11 سال تک کی عمر کے بچون میں ہے لیکن 12-15 سال کی عمر والوں کے لیے یہ رسک دوبارہ بڑھ گیا۔
دوسری تحقیق نے ظاہر کیا کہ COVID-19 mRNA ویکسینز کا قلیل مدتی اثر یا مایوکارڈائٹس (دل کے پٹھوں کی سوزش) نوعمروں (12-18 سال) کی عمر کے بچوں میں یہ اثرات وائرس سے ہونے والی پیچیدگیوں کے مقابلے میں ہلکے ہوتے ہیں۔
NSW اور وکٹوریہ نے monkeypox (MPX) ویکسین کا اجراء شروع
کر دیا ہے۔
کر دیا
تازہ ترین اعداد و شمار میں 952 فعال وباء ظاہر ہوئے ہیں۔
اہل وکٹورین میلبورن جنسی صحت مرکز، تھورن ہاربر ہیلتھ، نارتھ سائڈ کلینک، کولنز اسٹریٹ میڈیکل سینٹر اور پرہران مارکیٹ کلینک میں اپنا جاب حاصل کرسکتے ہیں۔
آسٹریلیا میں اس وقت MPX کے 60 کیسز ہیں، جن میں سے 33 NSW اور 22 وکٹوریہ میں ہیں۔
9 اگست سے، تسمانی باشندوں کو سرکاری سطح پر چلنے والی لیبز میں پی سی آر ٹیسٹ حاصل کرنے والے انفلوئنزا اے، انفلوئنزا بی اور ریسپائریٹری سنسیٹیئل وائرس (RSV) کے لیے بھی ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
پڑھیں
کووڈ ۱۹ کے ٹسٹنگ کلینکس
ریٹ ٹسٹ مثبت آنے کی صورت میں نتیجہ یہاں رجسٹر کروائیں
چاہتے ہیں تو جانئے کہ آپ کس طرح یہ مدد لے سکتے ہیں
- کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔ - اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
- اردو پرگرام سننے کے طریقے
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:
,
,