Latest

کووڈ 19 اپ ڈیٹ : طویل کووڈ کے باعث 31 ہزار اسٹریلین یومیہ بیمار ہو تے ہیں

یہ 26 اگست 2022 کے لئے آپ کی کووڈ 19 اپ ڈیٹ ہے ۔

AUSTRALIAN FACE MASKS COVID-19

Workers use sewing machines to sew face masks at a Carrum Downs factory in Melbourne. (file) Source: AAP / MICHAEL DODGE/AAPIMAGE

Key Points
  • نو عمر افراد پروٹین کی حامل نو ویکس کووڈ 19 ویکسین کی خوراک 5 ستمبر سے حاصل کر سکتے ہیں
  • 30 سے 49 سال کی عمر کے درمیان موجود دودھ پلانے والی اور حاملہ خواتین اب اپنی دوسری بوسٹر خوراک حاصل کر سکتی ہیں ۔
  • امریکہ ،برازیل اور اسپین میں گذشتہ ہفتے منکی پوکس کے سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔
جعہ کے روز آسٹریلیا میں کووڈ 19 سے 62 اموات ریکارڈ کی گئیں جن میں 25 وکٹوریہ جبکہ 22 نیو ساوتھ میں ریکارڈ ہوئیں ۔

آسٹریلیا میں کووڈ 19 کیسسز،اسپتال میں داخل ہونے اور اموات کے لئے تازہ ترین رجحانات دیکھیں ۔
نو عمر افراد (12 سے 17 سال عمر) 5 ستمبر سے پروٹین پر مبنی نوویکس کووڈ 19 ویکسین حاصل کر سکتے ہیں ۔

نیوز کارپ پیپرز کے ساتھ ٹریژری کے اعداد و شمار سے ظاہر ہے کہ ایک اندازے کے مطابق یومیہ اکتیس ہزار آسٹریلوی ملازمین طویل کووڈ کے باعث بیمار ہو رہے ہیں ۔

5 ستمبر سے آ سٹریلیا 5 سال یا اس سے کم عمر کے بچوں کے لئے موڈرنا اسپائکس ویکس ویکسین لگانے کے لئے تیار ہے ۔

والدین یہاں مزید معلومات اور رضامندی ظاہر کرنے کا فارم حاصل کر سکتے ہیں تاہم ویکسین کے لئے اپائنمنٹ ابھی دستیاب نہیں ہیں ۔
حکومت آسٹریلیا کے مطابق 30 سے 49 سال کی عمر کے درمیان موجود حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین اپنی کووڈ 19 بوسٹر کی دوسری خوراک حاصل کر سکتی ہیں ۔

تاہم کہا جارہا ہے کہ جن خواتین نے ویکسین کی تین خوراکیں حاصل کی ہیں ان میں شدید بیماری کا خطرہ انتہائی کم ہے ۔

عالمی ادراہ صحت نے اپنی آخری ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا ہے کہ چار ہفتے لگاتار بلند سطح پر رہنے کے بعد منکی پوکس کے کیسسز میں 21 فیصد تنزلی آئی ہے ۔

امریکہ ، اسپین ،برازیل، جرمنی ،برطانیہ ، فرانس، کینیڈا ، نیدرلینڈ، پیرو اورپرتگال میں منکی پوکس کے سب سے زیادہ کیس رپورٹ کئے گئے ۔

کووڈ 19 ٹیسٹنگ کلینک ڈھونڈیں

اگر آپ کا "ریٹ " کا نتیجہ مثبت ہے تو یہاں رپورٹ کریں
بیرون ملک سفر سےقبل تازہ ترین ضروریات اور مشاورت دیکھیں
کووڈ 19 کو سمجھنے کے لئے کچھ مدد یہاں موجود ہے
کووڈ 19 سے متعلق تمام معلومات اپنی زبان میں جاننے کے لئے ایس بی ایس کرونا وائرس پورٹل پر جائیں

شئیر
تاریخِ اشاعت 26/08/2022 7:25pm بجے
تخلیق کار Warda Waqar
ذریعہ: SBS