یہ معلومات آخری مرتبہ 7 دسمبر 2020 کو اپ ڈیٹ کی گئی ہیں ۔ اپنی زبان میں کووڈ 19 سے متعلق تازہ تریں معلومات کے لئے یہاں کلک کریں :sbs.com.au/language/urdu/coronavirus-updates
کس طرح ریاستوں اور علاقہ جات میں کرونا وائرس پابندیوں میں نرمی کا اطلاق ہورہا ہے؟
وکٹوریہ ------ لاک ڈاون پابندیوں میں نرمی
اجتماعات
گھر سے باہر نکلنے پر کوئی پابندی نہیں ۔
عوامی اجتماعات: بیرونی مقامات پر 100 افراد تک جمع ہو سکتے ہیں ۔
گھروں پر مہمان : مختلف گھروں کے 30 افراد ایک دن میں آپ کے گھر آ سکتے ہیں (ایک سال سے کم عمر بچوں کو اس تعداد میں شامل نہیں کیا جائے گا )
کرسمس کی تقریبات: اس قانون کا اطلاق 14 دسمبر سے ہوگا جب آپ کے گھر،ایک دن میں مختلف گھروں کے 30 افراد تک جمع ہو سکتے ہیں (نومولود اور ایک سال سے کم عمر بچے اس تعداد میں شامل نہیں ہیں)
ہسپتالوں اور نگہ داشت کی سہولت گاہیں : آنے والے افراد اور ان کے لئے مقرر وقت یا دوروں کی تعداد کی کوئی حد نہیں ہے۔
ہسپتال اور نگہ داشت کے ادارے ، آنے والوں کے لئے قوانین طے کریں گے۔
شادی بیاہ ، جنازے اور مذہبی اجتماعات: تعداد کی حد ختم کر دی گئی ہے جبکہ اس کی جگہ فی کس دو مربع کی حد رکھنے کا اصول کار فرما ہے ۔
کام:
اگر آپ گھر سے کام کر سکتےہیں تو اس کو لازمی جاری رکھیں یہ لوگوں کے گھومنے پھرنے کو محدود رکھنے اور کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے بہت ضروری ہے ۔
کام کی جگہوں پر بتدریج واپسی کا آغاز کیا جائے گا اور دفاتر کی مکمل صلاحیت کا 25 فیصد عملہ واپس دفاتر سے کام کررہا ہے تاہم 4 مربع فی کس کے قانون کی کثافتی حد کا خیال رکھنا ضروری ہے ۔
اگر آپ گھر سے کام جاری نہیں رکھ سکتے تو آپ کام کی جگہ پر جا سکتے ہیں ۔ جب آپ کام پر ہوں تو آپ ان طریقوں سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں :
وکٹوریہ میں اب ماسک دفاتر اور کیفیز میں لازمی پہنے کی شرط ختم کر دی گئی ہے ۔ تاہم اب بھی ضروری ہے کہ آپ ماسک اپنے ساتھ رکھیں ، پبلک ٹرانسپورٹ ، رائیڈ شئیر ، شاپنگ سینٹرز کے اندر اور بھیڑ (رش) والی جگہوں پر ماسک پہننا لازمی ہے ۔۔
اپنے ہاتھ با قاعدگی سے دھوئیں ۔
کھانستے اور چھینکتے ہوئے ٹشو پپر یا اپنی کہنو کا استعمال کریں ۔
دوسروں سے کم از کم 5۔1 میٹر کا فاصلہ رکھیں ۔
تمام کاروباروں کے پاس کووڈ سیف پلان ہونا لازمی ہے بشمول ایسے کاروبار جو گھر سے کئے جا رہے ہوں مثال کے طور پر ہئیر ڈریسر کا گھر سے کام ۔۔
اسکول :
تمام وکٹورین اسکولز کے طلباء اسکول جا کر تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔
جامعات ، ٹیف اور بالغان بھی آن سائٹ تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔
مزید معلومات کے لئے :
سفر اور ذرائع آمد و رفت
ہر وقت ماسک اپنے ساتھ رکھنا لازمی ہے اور پبلک ٹرانسپورٹ اور رائیڈ شئیر والی گاڑیوں میں ماسک پہننا ضروری ہے ۔ حفظان صحت کے اصولوں کا خیال رکھیں اور اگر آپ کی طبیعت نا ساز ہے تو سفر نہ کریں ۔
مزید معلومات کے لئے :
اب گھر سے باہر نکلنے کے لئے کسی خاص وجہ کی پابندی عائد نہیں ہے ، نہ ہی محدود فاصلے کی پابندی عائد ہے ۔
آپ وکٹوریہ میں کہیں بھی چھٹیوں پر جا سکتے ہیں ۔
آپ اپنے ساتھ رہنے والے افراد، قریبی ساتھیوں یا شریک حیات کے ہمراہ رہائش گاہیں بک کروا سکتے ہیں ، ساتھ ہی آپ کے دو دوست ، یا خاندان کے افراد (بشمول ان پر انحصار کرنے والے ان کے بچوں کے ) جو آپ کے ساتھ نہیں رہتے رہائش گاہ آپ کے ساتھ بک کروا سکتے ہیں ۔
ریجنل وکٹوریہ اور میٹرو پولیٹن میلبرن کے مابین سفر کے لئے اب خاص وجوہات کی ضرورت نہیں ہے ۔
کاروبار اور تفریح
کیفے ، ریسٹورینٹس اور شراب خانے :
افراد کی تعداد پر کوئی پابندی نہیں لیکن تمام مقامات پر فی کس دو کلو میٹر کا قانون لاگو ہے ۔ کسٹمرز کو اب خدمات کے حصول کے لئے لازمی نشست پر موجود ہونا ضروری نہیں ہے ۔
بیرونی کھیل اور پولز:
افراد کی تعداد پر کوئی پابندی نہیں لیکن دواسکوائر میٹر فی کس کا قانون لاگو ہے ۔
جیمز: لوگوں کی تعداد کا تعین جگہ کے حجم پر منحصر ہے ۔ اگر عملہ موجود ہو تو فی کس 4 مربع کا قانون لاگو ہوگا اور عملے کی غیر موجودگی میں فی کس 8 مربع میٹر کا قانون لاگو رکھا جائے گا ۔
جرمانہ
جرمانے کا اطلاق ایسی جگہ پر ہوگا جہاں پابندیاں لاگوں ہیں مثال کے طور پر غیر قانونی اجتماعات۔۔
وہ وکٹورین جو کرونا ٹیسٹ مثبت آنے یا کرونا مریض سے قریبی رابطہ رکھنے پر خود کو الگ تھلگ نہ رکھیں ان کو جرمانہ ادا کرنا ہوگ
نیو ساوتھ ویلز
اجتنماعات کی حد
اگر بیرونی جگہ استعمال کی جارہی ہت تو 50 افراد تک ایک گھر میں جمع ہو سکتے ہیں تاہم مشورہ دیا جاتا ہے کہ اگر بیرونی مقام گھر میں موجود نہیں ہے تو 30 افراد تک جمع ہوں
7 دسمبر سے بیرونی اجتماعات کی حد 100 افراد کر دی گئی ہے ۔
شادی بیاہ ۔ جنازے اور مذہبی خدمات : افراد کی تعداد پر کوئی حد نہیں لیکن دو مربع فی کس کا قانون لاگو ہے ۔
کام :
14 دسمبر پیر سے پبلک ہیلتھ آرڈر کے تحت آجر کے لئے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دینا(جہاں بھی ایسا کرنا ممکن ہو ) اب اس کی ضرورت نہیں ہے ۔
ملازمین کے دفاتر میں واپس لوٹنے پر ، کام کی جگہوں پر کووڈ سیف پلان رکھنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔
پبلک ٹرانسپورٹ پر دباو کو کم کرنے کے لئے آجروں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ ملازمین کے دفاتر میں آنے اور جانے کے اوقات میں ردوبدل رکھیں ۔ وہ صارفین جو پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرتے ہیں انکی شدت سے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کی وہ ماسک پہنیں ۔
ملازمین طبیعت ناساز ہونے کی صورت میں گھر پر رہیں اور علامات ظاہر ہونے پر فوری کووڈ 19 کا ٹیسٹ کروائیں ۔
اسکول
- نیو ساوتھ ویلز کا کوئی بھی طالبعلم جس میں کووڈ 19 کی علامات پائی جائیں ، اسے کووڈ 19 ٹیسٹ منفی آنے تک اسکول آنے کی اجازت نہیں ہے ۔
اسکول کی دستوری تقریبات ، رقص ،گریجویشن اور دیگر سماجی تقریبات کرنے کی اجازت نہیں - ہے
- مزید معلومات کے لئے :·
سفر اور ذرائع آمد و رفت
- یگر ریاستوں کے افراد نیو ساوتھ ویلز میں چھٹیاں منانے آسکتے ہیں لیکن واپسی پر انہیں اپنیریاست کے قوانین کے مطابق عمل کرنا ہو گا۔
- وہ افراد جو قوانین کی پابندی نہیں کریں گے انہیں چھ ماہ جیل ، یا گیارہ ہزار ڈالر جرمانہ یا پھردونوں سزائیں ہو سکتی ہیں ۔
- کاروان پارکس اور کمپنگ مقامات کھول دئیے گئے ہیں تاہم جو افراد ان جگہوں پر جانا چاہتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ویب سائٹ وزٹ کریں :
مزید تفصیلات کے لئے یہ ویب سائٹ وزٹ کیجئے۔
- ا
کاروبا راور تفریح(ان تبدیلیوں کا اطلاق 7 دسمبر سے ہوگا)
کچھ کاروبار اور اداروں کے لئے لازمی ہے کہ وہ پبلک ہیلتھ آرڈر کے تحت کووڈ سیف ہونے کی تصدیق کروائیں ۔ مزید معلومات کے لئے :
جیمز اور نائٹ کلبز: فی کس 4 مربع میٹر کا قانون لاگو ہے جبکہ جم کلاسز اور نائٹ کلبز کے ڈانس فلورزپر50 افراد کی حد ہے ۔
اسٹیڈیمز اور تھیٹرز:
(بیرونی مقامات)
اپنی صلاحیت کا 100 فیصد استعمال کر سکتے ہیں جبکہ نشستوں پر فی کس 2 مربع میٹر کا قانون لاگو ہوگا ۔
(اندرونی مقامات)
اپنی صلاحیت کا 75 فیصد استعمال کر سکتے ہیں
مہمان نوازی کے چھوٹے مقامات( 200 مربع میٹر کا حجم )
اندرونی مقامات پر فی کس 2 مربع میٹر کے تحت افراد کو مدعو کر سکتے ہیں ۔
کمیونٹی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی اجازت ہے بشمول تربیتی سیشنزاور رابطے کی سرگرمیاں ۔کہ وہ دیگر گھروں کے افراد سے دیڑھ فٹ کا فاصلہ رکھیں اور اگر یہ ممکن نہ ہو تو ماسک پہنیں ۔
- ہے ۔
- کاروباری افراد اور ایونٹ آپریٹرز کے لئے ضروری ہے کہ وہ کووڈ سیف پلان ترتیب دیں اور جوافراد ان مقامات میں داخل ہوں ان کا ریکارڈ رکھیں ۔
جرمانہ
پابندیوں والی جگہ پر جرمانے کا اطلاق ہوگا مثال کے طور پر غیر قانونی اجتماعات ۔
پبلک ہیلتھ ایکٹ 2010 کے تحت قوانین کی خلاف ورزی ایک جرم ہے جس پر بھاری جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے ۔ مزید معلومات کے لئے :
- کوئینزلینڈ
:اجتماعات
پورے کوئینز لینڈ میں گھروں میں 50 جبکہ عوامی مقامات پر 100 افراد جمع ہو سکتے ہیں ۔
شادی بیاہ کی تقریبات :200 افراد تک شادی میں شرکت کر سکتے ہیں اور تمام مہمانوں کو رقص کی اجازت ہے (بیرونی اور اندرونی دونوں مقامات پر )
جنازہ :200 افراد تک جنازے میں شرکت کر سکتے ہیں
رہائشی نگہ داشت :آپ اپنے پیاروں سے مل سکتے ہیں جو رہائشی نگہ داشت وصول کر رہے ہیں ذہنی صحت یا ڈرگزاور شراب سے بچاو کی خدمات کے لئے ۔
ہسپتالوں کا دورہ :ہسپتال میں عمومی ملاقاتیوں کی تعداد زائرین کی تعداد کا تعین کرے گی۔
کام :
کاروبار لازمی :
گھروں سے کام کی حوصلہ افزائی کریں
کسی کی طبیعت ناساز ہونے کی صورت میں اسے گھر واپس بھیج دیں
فی کس 2 مربع میٹر کی اجازت دیں
بصری اشاروں کی مدد سے سماجی دوری کی حوصلہ افزائی کریں
کووڈ سیف فریم ورک کے اندر رہ کر کام کریں
تمام سطحیں بار بار اور بہت اچھی طرح صاف کریں
ہینڈ سینیٹائزر فراہم کریں
ملازمین لازمی:
طبیعت ناساز ہے توگھر پر رہیں ۔
اگر علامات محسوس ہوں تو کووڈ 19 ٹیسٹ کروائیں
دوسروں سے 5۔1 میٹر کا فاصلہ رکھیں
سینیٹائزر یا صابن سے بار باز ہاتھ صاف کریں
چھینکتے اور کھانستے ہوئے منہ ڈھانپیں
:اسکول
اگر پرنسپل، استاتذہ یا عملے کے اراکین کو بچہ بیمار لگے گا تو وہ والدین یا سر پرست سے رابطہ کر کے بچہ واپس لے جانے کی درخواست کریں ۔
والدین یا سر پرست کو چاہئے کہ جتنی جلد ممکن ہو بچہ اسکول سے لے جائیں ۔
بچے کو متعدی مرض کے خاتمے یا بیماری کی علامات کے اختتام تک اسکول نہ بھیجا جائے ۔
مزید معلومات کے لئے :
:
سفر اور ذرائع آمد و رفت :
اگر پچھلئ 14 روز کے دوران آپ کسی ہاٹ اسپاٹ میں تھے یا بیرون ملک سے سفر کر کے آئے ہیں آسٹریلیا آنےکے بعد سے کوئینز لینڈ کا سفرنہیں کیا ہے تو یکم دسمبر 2020 سے کوئینز لینڈ میں داخلے کے وقت آپ کو محض ایک بارڈر ڈیکلیریشن فارم پر کرنیکی ضرورت ہے ۔
نیو ساوتھ ویلز یا وکٹوریہ سے داخل ہونے والا کوئی بھی شخص جو حکومت کے لازمی قرنطینہ میں موجود ہو، کووڈ 19 ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں اپنے رابطے کی تفصیل اور کوئینز لینڈ میں اپنا پتہ فراہم کر کے قرنطینہ چھوڑ سکتے ہیں ۔
اگر آپ کے پاس اجازت نامہ ہے تو آپ کسی ہاٹ اسپاٹ سے کوئینز لینڈ میں داخل ہو سکتے ہیں ۔ اگر آپ بذریعہ سڑک کسی ہاٹ اسپاٹ سے کوئینز لینڈ میں داخل ہونا چاہتےہیں تو آپ کو استثنیٰ حاصل کرنا ہوگا بجز اس کہ آپ ٹرک ڈرائیور ہوں سامانن رسد سے متعلق کام سے وابستہ ہوں یا ضروری سرگرمیوں کی ترسیل سے منسلک ہوں۔
مزید معلومات کے لئے
کاروبار اور تفریح :
اندرونی مقامات (احاطے ): فی کس 2 مربع میٹر (مثال کے طور پر کیفے ۔پبز،ریسٹورینٹس ،کلبز ، میوزیم ، آرٹ گیلریز، عبادت گاہیں ،کنوینشن سینٹراور پارلیمان)احاطے میں موجود کھیلوں کے مقامات بھی کھولے جاسکتے ہیں ۔
اندرونی ایونٹس۔نشستتوں والے مقامات اپنی صلاحیت کا 100 فیصد استعمال کر سکتے ہیں جبکہ داخلے اور اخراج کے وقت تماشائیوں کو اپنا ماسک ظاہر کر نا ہوگا(مثال کے طور پر تھیٹر، سینما گھر لائیو میوزک اور اندرونی کھیل )
اداکار تماشائیوں سے 2 میٹر کا فاصلہ رکھ سکتے ہیں سوائے طائفہ کے جن کے لئے 4 میٹر کا فاصلہ رکھنا لازمی ہے ۔
بیرونی ایونٹس:بیرونی ایونٹس میں کووڈ سیف چیک لسٹ کے ساتھ 1500 افراد تک کی اجازت ہے ۔ بڑے ایونٹس میں کووڈ سیف پلان کی ضررت ہوگی ۔
کھلے اسٹیڈیمز:نشستوں کی صلاحیت کا 100 فیصد استعمال کر سکتے ہیں (کووڈ سیف پلان کے ہمراہ )
بیرونی مقامات پر رقص:بیرونی مقامات پر رقص کی اجازت ہے ( جیسا کہ میوزک فیسٹیول یا بییر گارڈن )
مزید معلومات کے لئے
جرمانہ :
جرمانے کا اطلاق پابندیوں والی جگہ پر ہوگا جیسا کہ غیر قانونی اجتماعات یا ایسی جگہ ماسک نہ پہننا جہاں پہننا لازمی ہے ۔
مزید معلومات کے لئے :
ساوتھ آسٹریلیا
اجتماعات؛
اندرونی مقامات پر فی کس 4 مربع میٹر کا اطلاق
بیرونی مقامات پرفی کس 2 مربع فی کس کا اطلاق
نجی محفلیں (بشمول شادی اور جنازہ )
زیادہ سے زیادہ 150 افراد دو مربع میٹر فی کس کے ساتھ
گھر پر : فی گھر 10 افراد جمع ہو سکتے ہیں بجز اس کے کہ گھر میں مستقل رہائش پذیر افراد کی تعداد 10 سے زائد ہو ۔
نجی مقامات : زیادہ سے زیادہ 150 افراد
چھٹیوں کے لئے مختص رہائش گاہ: رہائش کی سہولت فراہم کرنے والے کی جانب سے مقررہ جگہ پر سونے کے لئے متعن کی گئی تعداد تاہم زیادہ سے زیادہ حد 10 افراد ہے ۔
ایج کئیر کی سہولت گاہوں پر جانے کی پابندی ہے ۔
کام :
اگرچہ کچھ پابندیوں میں نرمی کر دی گئی ہے لیکن اب بھی شدت سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ جہاں ممکن ہو گھر سے ہی کام کریں ۔
کام کی جگہوں پر فلیکسیبلٹی ساوتھ آسٹریلیا میں اس وقت کوووڈ 19 کی حالیہ صورتحال کے جواب میں مددگار ہوگی ۔
- اسکول
- ساوتھ آسٹریلیا میں دوسری ٹرم کی شروعات سے اسکول کھلے ہیں اور طلبا کو اسکول جانے پر ذور دیا گیا ہے، اس کے علاوہ کرونا وائرس سے بچاو کے طریقوں پر عملدرامد کا بھی کہا گیا ہے۔
سفر اور ذرائع آمد و رفت
اگر آپ کو سفر یا پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کی ضرورت ہے تو جہاں تک ممکن ہو سیدھا اور عملی راستہ اختیار کریں ۔
ساوتھ آسٹریلیا کے زیادہ تر علاقوں میں سفر پر کوئی پابندی نہیں ہے ۔
بیرون ملک سے آنے والے تمام افراد کو ساوتھ آسٹریلین ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے منظور شدہ ہوٹل میں 14 روزہ لازمی قرنطینہ میں مکمل کرنا ہوگا ۔
مزید معلومات کے لئے :
کاروبار اور تفریح :
کسی مقام پر افرا د کی تعداد دو مربع میٹر فی کس کے قانون سے تجاوز نہ کرے ۔
کھانا اور مشروبات فراہم کرتے وقت لازمی ہے کہ اندرونی مقامات(بشمول پبز، کیفیز،کلب ، ریسٹورینٹس اور وائینریز) صارفین بیٹھے ہوئے ہوں ۔ جبکہ بیرونی مقامات پر کھڑے ہو کر بھی کھایا اور پیا جا سکتا ہے ۔
ذاتی خدمات فراہم کرنے والے افراد کے لئے لازمی ہے کہ خدمات فراہم کرتے ہوئے ذاتی حفاظت کے آلات (پی پی ای ) کا درست طریقے سے استعمال کریں ۔
کسی بھی سینما، تھیٹر یا کسی دوسرے اندرونی مقام پر نشستوں کی مخصوص حد کا 50 فیصد استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
مزید معلومات کے لئے :
جرمانہ
جرمانے کا اطلاق پابندیوں والی جگہ پر ہوگا جیسا کہ غیر قانونی اجتماعات یا ایسی جگہ ماسک نہ پہننا جہاں پہننا لازمی ہے ۔
مزید معلومات کے لئے :
ویسٹرن آسٹریلیا:
- مغربی آسٹریلیا کووڈ 19 پابندیوں سے متعلق حکومتی روڈ میپ کے مرحلہ 4 (6 مراحل میں سے)
- پر ہے
-
اجتماعات
گھروں میں جمع ہونے پر اس وقت تک کوئی پابندی نہیں جب تک دو مربع فی کس کا اصول کارفرما ہے ۔
عوامی اجتماعات پر کوئی پابندی نہیں جب تک دو مربع فی کس کے لئے جگہ موجود ہے ۔
عبادت گاہوں اور منتخب مقامات پر نشستوں پر بیٹھے ہوئے افراد کے لئے نشست گاہوں والی تفریحی جگہ اور ٹکٹ والی نشستوں کے لئے دو میٹرفی کس کا قانون لاگو نہیں ہے ۔
ایب اوریجنل کمیونیٹیز کے علاقوں تک رسائی محدود ہے ۔
ایج کئیر سہولت کی رہائش گاہوں میں رسائی محدود ہے ۔
مزید معلومات کے لئے :
کام
ویسٹرن آسٹریلیا کےلوگوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اپنی کام کی جگہوں پر واپس لوٹ جائیں اگر وہ بیمار یا کمزور نہیں ہیں ۔ اگر آپ تشویش کا شکار ہیں یا کام پر واپس جانے میں متامل ہیں تو اپنے آجر سے رابطہ کریں ۔
مزید معلومات کے لئے :
کام کی جگہ پر
حفظان صحت کے اصولوں کا اور سماجی دوری کا خیال رکھیں
ہاتھ نہ ملائیں ۔
جن سطحوں کو زیادہ چھوا جاتا ہے انہیں بار بار جراثیم کش محلول سے صاف کریں
کھانا یا تو اپنی نشست پر کھائیں یا باہر کھائیں ۔ کھانے کے کمرے سے اجتناب کریں
کام کی جگہ پر کھانا چھونے یا دوسروں سے شئیر کرنے مسے اجتناب کریں
مزید معلومات کے لئے
اسکول :
تمام طلبا کے لئے اسکول میں حاضری لازمی ہے بجز ان کے جوطبی طور پر کمزور ہیں یا ان کے اہل خانہ میں کوئی طبی طور پر کمزور شخص موجود ہے ۔ - والدین / سرپرست اپنے بچوں کو چھوڑنے یا لینے کے لئے اسکول میں داخل ہوسکتے ہیں۔
-
مزید معلومات کے لئے : - سفر
ویسٹرن آسٹریلیا صحت عامہ کی مشاورت کے ساتھ ،محفوظ اورباشعور طریقے سے کنٹرولڈ بارڈر اقدامات کی طرف منتقل ہو رہا ہے ۔
ویسٹرن آسٹریلیا میں نئے کنٹرولڈ بین الریاستی سرحدی اقدامات کو ہر ریاست کےلئے انفرادی طور پرکووڈ – 19 ، 14 روزہ کیس تناسب کی شرح 5فی دن سے کم ہونے پر متعارف کروایا جائے گا ۔ورے ویسٹرن آسٹریلیا میں سفر کی اجازت ہےبشمول کیمبرلے ، لیکن ایباوریجنل کمیونٹیز کے ریمورٹ علاقوں پر پابندی عائد ہے ۔
ویسٹن آسٹریلیا میں داخلے کے لئے قانونی چھوٹ سے متعلق مزید معلومات کے لئے :
: -
کاروبار اور تفریح
مقامات پر افراد کی تعداد کی کوئی قید نہیں ہے، تاہم دو مربع فی کس کا اصول لاگو ہے اور سماجی دوری کا خیال بھی رکھنا ہوگا ۔ جس کا مطلب ہے کہ افراد کی تعداد کا انحصار مقام کے حجم پر ہے ۔
مہمان نوازی کے بڑے مقامات جو 500 افراد سے زیادہ کی گنجائش رکھتے ہیں ان کے لئے ضروری ہے کہ وہ اس تعداد میں عملے کو بھی شامل کریں ۔ - ریستوران ، کیفے اور بارز پر سرپرست رجسٹر برقرار رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔
- بڑے پیمانے پر ، ملٹی اسٹیج میوزک فیسٹیول کے علاوہ تمام پروگرامز کی اجازت ہے۔
- آپٹس اسٹیڈیم ، ایچ بی ایف پارک اور آر اے سی ارینا کو اپنی مجموعی صلاحیت کا 50فیصد عارضی طور پر آپریٹ کرنے کی اجازت ہے ۔
- کنسرٹ ہال ، براہ راست میوزک وینیوز ، پبز اور نائٹ کلب جیسے مقامات پر پرفارمنس کی اجازت ہو گی۔
- نشستوں والی جگہ کی مجموعی صلاحیت کا 60 فیصد حصہ استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
- جوئے بازی کے اڈوں کا گیمنگ فلور عارضی پابندیوں کے تحت دوبارہ کھولے جائیں گے
-
مزید معلومات کے لئے - جرمانہ
- مزید معلومات کے لئے :
تسمانیہ
اجتماعات
گھروں میں اجتماعات:
گھروں میں ایک وقت میں 40 افراد تک جمع ہو سکتے ہیں اور اس میں گھر میں رہائش پذیر افراد شامل نہیں ہیں ۔
شادی بیاہ، عبادت گاہیں اور کمرشل جگہیں :
افراد کی تعداد کا تعین مقام کے حجم کے مطابق کیا جائے گا تاہم اندرونی مقامات پر زیادہ سے زیادہ 250 اور بیرونی مقامات پر 1000 افراد جمع ہو سکتے ہیں ۔
ہسپتالوں کا دورہ :
ایک وقت میں ایک مریض سے ایک ہی شخص مل سکتا ہے ۔
کام :
عوام کو جہان ممکن ہو گھر سے کام کی ترغیب دی جاتی ہے تاکہ جسمانی دوری اور لوگوں کے درمیان رابطے کو محدود رکھنے میں مدد مل سکے ۔
اسکول :
وہ تمام طلبا جو صحت مند ہیں اسکول سے تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں ۔
وہ طلبا جن کی صحت سے متعلق تشوش ہے یا پھر وہ کووڈ 19 کے زیادہ خطرات کا شکار ہو سکتے ہیں انہیں جہان ممکن ہوا گھروں سے تعلیم حاصل کرنے میں مدد فراہم کی جائے گی ۔انتظامات کے لئے اسکول سے بات کریں کہ وہ کیا مدد فراہم کر سکتے ہیں :
مزید معلومات کے لئے :
سفر اور ذرائع آمد و رفت :
تسمانیہ کا سفر کرنے والے مسافروں کو تسمانیہ میں داخلے سے قبل اپنے رابطے اور سفر کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی تاکہ تسمانیہ کی سرحد کے اندر کووڈ 19 خطرات کو روکا جا سکے۔
تسمانیہ آنے قبل مسافروں نے کس جگہ وقت صرف کیا ہے یہ انکا ریاست میں داخلے کا تعین کریگا ۔
حکومت کی جانب سے مختص کردہ قرنطینہ سہولت گاہوں پر فیس کا اطلاق ہوگا ( استثنیٰ کا اطلاق ہو سکتا ہے )
- پ تسمانیہ میں کہیں بھی سفر کر سکتے ہیں اور رہائش اختیار کر سکتے ہیں لیکن آپ کو اجتماعات
- اور گھریلووزٹس کے دوران عائد پابندیوں کا خیال رکھنا ہوگا ۔
- ۔
- ٹرانس- ٹریسمین ٹریول ببل
26 اکتوبر سے نیوزی لینڈ کے افراد قرنطینہ میں جائے بغیر تسمانیہ کا سفر کر سکتے ہیں ۔
مسافروں کو سرحد پر ہیلتھ اسکریننگ کے عمل سے گزرنا ہوگا ( جیسا کہ دیگر مقامات سےآنے والے افراد کو گزرنا پڑ رہا ہے )
ضروری ہے کہ مسافر گذشتہ 14 روز کے دوران نیوزی لیںڈ کے کسی ہاٹ اسپاٹ علاقے میں نہ گئے ہوں
مزید معلومات کے لئے :
کاروبار اور تفریح :
تمام کاروبار اور کام کی جگہوں کو آپریٹ کرنے کی اجازت ہے لیکن انہیں کووڈ 19 کے کم از کم حفاظتی اقدامات کو لاگو کرنے کے سیفٹی اسٹینڈرڈز پر پورا اترنا ہوگا اور اس کو کووڈ 19 سیف پلان میں ریکارڈ کرنا ہوگا ۔
- زیادہ سے زیادہ کثافت کی حد فی فرد 2 اسکوئر میٹر ہے
- کووڈ سیف پلان کی موجودگی ، کثافت ، جسمانی دوری ، کانٹریکٹ ٹریسنگ اور صحت و صفائی کا خیال رکھتے ہوئے جمز کھول دئے گئے ہیں ۔
مزید معلومات کے لئے
جرم
- جرمانے کا اطلاق پابندیوں والی جگہ پر ہوگا جیسا کہ غیر قانونی اجتماعات یا ایسی جگہ ماسک نہ پہننا جہاں پہننا لازمی ہے
مزید معلومات کے لئے
ناردرن ٹیریٹری
اجتماعات
- این ٹی میں لوگوں کو اندرونی اور بیرونی مقامات پر اکھٹا ہونے پر کوئی پابندی نہیں، لیکن ڈیڑھ میٹر کی سوشل ڈسٹنسنگ ( سماجی فاصلے) پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے ۔
- شادی اور جنازے کی اجازت
- 100 افراد سے زیادہ بڑے اجتماع کے لئے کووڈ چیک لسٹ مکمل کرنا ضروری ہے ۔
https://coronavirus.nt.gov.au/business-and-work/business/guidelines-for-events-and-gatherings
کام :
سی ایچ او کی ہدایات کے مطابق ، ایک کاروبار ، ادارے یا کمیونٹی گروپ کے لئے لازمی ہے کہ :
ان کے پاس کووڈ سیف پلان موجود ہو جس پر لازمی عمل درآمد ہو اور ہر چھ ماہ بعد اس کا جائزہ لیا جائے ۔
صارفین کو یہنڈ سینیٹائزر فراہم کئے جائیں یا پھر ہاتھ دھونے کی سہولت موجود ہو۔
صارفین کی اور عملے کی رسائی والی جگہوں پر ایسے اشارے آویزاں کئے جائیں جن پر تحریر ہو کہ ایک شخص کو ان چیزوں کا خیال رکھنا ہے :
5۔1 میٹر کی جسمانی دوری برقرار رکھیں
اگر 5۔1 میٹر کا فاصلہ رکھنا ممکن نہ ہو کو قریبی رابطہ 15 منٹ سے کم تک رکھیں
ہاتھوں کے حفظان صحت کا خیال رکھیں جس کے لئے بار بار ہاتھ پرسینیٹائزر لگائیں یا پھر ہاتھ دھوتے رہیں
اگر علالت محسوس ہو تو گھر پر رہیں اور اپنا ٹیسٹ کروائیں
مزید معلومات کے لئے :
اسکول
ناردن ٹریٹری کے طلبہ سے امید کی جاتی ہے کہ وہ اسکول جا کر تعلیم حاصل کریں
مزید معلومات کے لئے
سفر
- بیرون ملک سے ناردن ٹیریٹری آنے والے افراد کو ہاورڈاسپرنگ قرنطینہ سہولت میں لازمی بھیجا جائے گا
- اگر کسی بیان کردہ ہاٹ اسپاٹ سے تعلق نہیں ہے تو قرنطینہ میں رہنا ضروری نہیں ہے ۔ مزید
-
- بیرون ملک سے ناردن ٹیریٹری آنے والے افراد کو ہاورڈاسپرنگ قرنطینہ سہولت میں لازمی بھیجا جائے گا جس کے لئے 2500 ڈالر وصول کئ جائیں گے ۔
ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں گذشتہ 14 دن کے دوران رہنے والے افراد کے لئے لازمی ہے کہ وہ نگہداشت میں 14 دن قرنطینہ میں گزاریں ۔ - دوسری ریاستوں سے ناردن ٹریٹری آنے والے افراد کو ان چھ اقدامات پر عمل کرنا ہوگا۔
اگر کسی بیان کردہ ہاٹ اسپاٹ سے تعلق نہیں ہے تو قرنطینہ میں رہنا ضروری نہیں ہے ۔ مزید- ت
- مام بین السرحدی مسافروں کو ریاست پہنچنے سے 72 گھنٹے قبل بارڈراینٹری فارم پر کرنا ہوگا
- بیرون ملک سے ناردن ٹیریٹری آنے والے افراد کو ہاورڈاسپرنگ قرنطینہ سہولت میں لازمی بھیجا جائے گا جس کے لئے 2500 ڈالر وصول کئ جائیں گے ۔
-
- تمام کھیل اور کاروبار کھولنے کی اجازت ہے ۔
- کمیونٹی اور کھیلوں کے گراونڈ میں مخصوص سیٹ پر دیکھنے کی اجازت۔ پانچ سو سے زیادہ افراد والی تقریب کے لئے منظورشدہ کووڈ۔۱۹ سیفٹی پلان ضروری ہے۔
- بڑی تقاریب کوپلان کے حصاب سے الگ الگ منظوری دی جائے گی۔
: https://coronavirus.nt.gov.au/business-and-work/business/guidelines-for-events-and-gatherings
جرمانہ
جرمانے کا اطلاق پابندیوں والی جگہ پر ہوگا جیسا کہ غیر قانونی اجتماعات یا ایسی جگہ ماسک نہ پہننا جہاں پہننا لازمی ہے
مزید معلومات کے لئے
آسٹریلین کیپیٹل ٹیریٹری
اجتماعات
اجتماعات
گھر: وزٹس کی کوئی حد نہیں
عوامی اجتماعات :۔
جنازوں سمیت تمام عوامی اجتماعات میں 100 افراد (ہر انڈور4 اور آؤٹ ڈور جگہ کے لئے 2 مربع میٹر فی شخص)
شادی بیاہ اور جنازے :4 مربع فی کس کے ساتھ شادی بیاہ اور جنازوں پر 500 افراد تک شرکت کر سکتے ہیں ۔
عبادت گاہیں : زیادہ سے زیادہ 25 افراد پورے مقام پر عبادت کے وقت جمع ہو سکتے ہیں تاہم عملہ اس میں شامل نہیں ہے ۔
ایج کئیر : لوگ اپنے اہل خانہ یا قریبی دوستوں کو نگہ داشت فراہم کرنےیا مدد فراہم کرنے کے لئے ایج کئیر کی سہولت گاہ کا دورہ کر سکتے ہیں ۔ دوروں کی تعداد یا یا احباب کے ساتھوقت گزارنے کی کوئی قید نہیں ہے ۔
مزید معلومات کے لئے :
کام :
کووڈ سیف پلان کی موجودگی میں جہاں آجر اور ملازم دونوں کے لئے سہولت ہو تو آپ کام پر واپس جا سکتے ہیں
اگر آپ علیل ہیں تو گھر پر رہیں اور اگر آپ کو علامات محسوس ہوں تو کووڈ 19 کا ٹیسٹ کروائیں
مزید معلومات کے لئے :
اسکول
آصٹریلین کیپٹل تریٹری کے پبلک اسکول اب کھول دئیے گئے ہیں ۔ زیادہ تر طلبا اور استاتذہ اب اسکولوں میں واپس لوٹ گئے ہیں ۔
طلبا اور استاتذہ جو دائمی علالت کا شکار ہوں یا جن کی قوت مدافعت کم ہو وہ گھر سے تعلیم اور کام جاری رکھ سکتے ہیں
اگر آپ کا بچہ بیمار ہے تو براہ کرم اسے اسکول مت بھیجیں
مزید معلومات کے لئے :
سفر اور ذرائع آمد و رفت :
آسٹریلین کیپیٹل ٹیرٹری کی حکومت دیگر علاقوں اور ریاستوں میں سفر کرنے والے افراد سے گذارش کرتی ہے کہ وہ ان علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں کرونا وائرس آوٹ بریک ہے بشمول گریٹر سڈنی اور وکٹوریہ ۔
نیو ساوتھ ویلز اور کوئینز لینڈ سے آسٹریلین کیپٹل ٹریٹری کا سفر:
گریٹر سڈنی سے آنے والے افراد کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ گریٹر سڈنی سے آنے کے 14 روز تک انتہائی خطرے کی جگہوں پر کام کرنے یا وہاں جانے سے گریز کریں ۔ جن میں عمر رسیدہ افراد کے لئے سہولت گاہیں ، ہسپتال اور کریکشن فیسیلیٹیز شامل ہیں ۔
ان افراد کو قرنطینہ میں رہنے کی ضرورت نہیں ہے ۔
وکٹوریہ سے آسٹریلین کیپٹل ٹریٹری کی جانب سفر:
کسی بھی شخص کو (ماسوائے آسٹریلین کیپٹل ٹریٹری کے رہائشی افراد) و وکٹوریہ سے آسٹریلین کیپیٹل ٹریٹری میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا بجز ایسے افراد کے جن کو آسٹریلین کیپٹل ٹریٹری ہیلتھ کی جانب سے استثنیٰ حاصل ہو ۔
وکٹوریہ سے آسٹریلین کیپٹل ٹریٹری میں داخلہ اب صرف ہوائی سفر کے ذریعے کینبرا ائرپورٹ سے ممکن ہے ۔
آسٹریلین کیپٹل ٹریٹری کے رہائشی جو وکٹوریہ سے آرہے ہوں انہیں سفرکی تاریخ سے 72 گھنٹے قبل حکام کو مطلع کرنا ہوگا جبکہ ان پر وکٹوریہ چھوڑنے کے بعد 14 روزہ قرنطینہ لازمی ہے
کووڈ 19 کے کیسسز بہت تیزی سے پھیل سکتے ہیں اور ان کے متعلق کوئی پیشن گوئی نہیں کی جا سکتی ۔
جب تک سفری پابندیاں جاری ہیں اے سی ٹی ہیلتھ کسی بھی علاقے کوسفر کے لئے محفوظ یا غیر محفوظ قرار نہیں دے رہا۔
کووڈ سے متاثرہ علاقوں کے افراد سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اے ٹی سی میں اپنے سفر پر دوبارہ غور کریں ۔
اگر آپ قرنطینہ میں ہیں ، خود ساختہ تنہائی میں ہیں یا پھر بیمار ہیں تو پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر نہ کریں ۔
اگر آپ کو قرنطینہ اختیار کرنے کے لئے گھر تک سفر کرنا ہے تو براہ کرم اگر موجود ہو تو ذاتی ٹرانسپورٹ استعمال کریں ۔
کاروبار اور تفریح :
کینبرا میں جمز ریسٹورینٹس کیفیز اور بارز ایک وقت میں 25 افراد کی مہمان نوازی کر سکتے ہیں
اگر کاروبار اور دیگر مقامات 25 افراد سے زائد کو مدعو کرنا چاہتے ہیں تو فی کس 2 مربع میٹر کے تحت استعمال کردہ جگہ کا استعمال سکتے ہیں ۔بہ شرط یہ کہ وہ سی بی آر چیک ان ایپ استعمال کریں ۔
وہ کاروبار اور مقامات جن کے پاس سی بی آر کی چیک ان ایپ موجود نہیں ہے وہاندرونی مقامات کی استعمال کردہ جگہ پر 4 مربع میٹر کا استعمال کر سکتے ہیں جبکہ بیرونی مقامات پر 2 مربع فی کس استعمال کر سکتے ہیں ۔
اندرونی مقامات پر ضروری ہے کہ شراب پینے والے افراد اپنی نشستوں پر موجود ہوں
سینما اورمووی تھیٹرز : اپنی مجموعی صلاحیت کا 65 فیصد استعمال کر سکتے ہیں اور اگر سی بی آر چیک ان ایپ استعمال کر رہے ہوں تو یہ تعداد 500 افراد تک جا سکتی ہے ۔
بڑے اندرونی مقامات : ٹکٹ اور نشستوں والی جگہوں پر صلاحیت کا 65 فیصد استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ مجموعی طور پر 1500 افراد تک جمع ہو سکتے ہیں
احاطے والے بیرونی مقامات ،ٹکٹ والی مستقل نشستوں والے مقامات اپنی صلاحیت کا 65 فیصد استعمال کرتے ہوئے 1500 افراد تک جمع کر سکتے ہیں ۔
جی آئی او اسٹیڈیم اور مینوکا اوول : نشتوں کا 65 فیصد استعمال
مزید معلومات کے لئے :
جرمانہ :
جرمانے کا اطلاق پابندیوں والی جگہ پر ہوگا جیسا کہ غیر قانونی اجتماعات یا ایسی جگہ ماسک نہ پہننا جہاں پہننا لازمی ہے
مزید معلومات کے لئے
آسٹریلیا میں لوگوں کو ایک دوسرے سے رابطے کے دوران کم ازکم ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھنا چاہیئے۔
اپنی ریاست یا علاقے میں کون سے پابندیاں ہیں یہ جاننے کے لئے اس ویب سائٹ کو وزٹ کیجئے۔
کروناوائرس ٹیسٹنگ اب آسٹریلیا بھر میں دستیاب ہے۔ اگر آپ میں نزلہ یا زکام جیسی علامات ہیں تو اپنے ڈاکٹر کو کال کرکے ٹیسٹ کرائیں یا پھر کرونا وائرس انفارمیشن ہاٹ لائن 080 180020 پر رابطہ کریں۔
وفاقی حکومت کی کروناوائرس ٹریسنگ ایپ کووڈسیف اب آپ کے فون پر ایپ اسٹور کے ذریعے دستیاب ہے۔
ایس بی ایس آسٹریلیا کی متنوع آبادی کو کووڈ ۱۹ سے متعلق پیش رفت کی آگاہی دینے کے لئے پرعزم ہے ۔ یہ معلومات تریسٹھ زبانوں میں دستیاب ہے۔