"کرونا وائرس ویکسین سفر کے لئے لازمی ہوگی" – قانٹس ائیرلائن منتظمِ اعلیٰ ایلین جوائس

آسٹریلوی ائیر لائن کا کہنا ہے کہ نئے قوانین کے تحت بین القوامی سفر اور بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں کو کووڈ-۱۹ کی ویکسین لگانا ضروری ہوگا۔

Qantas Group Chief Executive Officer Alan Joyce press conference following a results announcement in Sydney

Qantas Group Chief Executive Officer Alan Joyce Source: AAP

قانٹس کے سی ای او ایلین جوائس کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ثبوت دکھانا ہوگا کہ انہوں نے کرونا وائرس ویکسین لگوائی ہے۔

چینل نائن کے کرنٹ افئیر پروگرام سے گفتگو میں ایلین جوائس کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مسافر جو آسٹریلیا سے جارہے ہیں یا وہ لوگ جو آسٹریلیا میں داخل ہورہے ہیں ان کے لئے ویکسین لگوانا "ضروری" ہوگا۔

"ہم اپنے قوانین میں تبدیلی لارہے ہیں اور مسافروں سے گزارش ہے کہ وہ جہاز میں بیٹھنے سے پہلے ویکسین کا ثبوت دیں۔"
یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب اگست میں وزیرِاعظم اسکاٹ موریسن نے کہا تھا کہ ویکسین کا استعمال جس حد تک لازمی ہوسکے گا کیا جائے گا۔

"مجھے مشورہ دیا گیا ہے کہ ملک میں ویکسین ریٹ پچانوے فیصد تک ہونا چاہیئے۔"

آکسفورڈ میں ہونے والی ویکسین ٹرائل برطانوی کمپنی آسٹرا زینیکا کے تعاون سے بنائی جارہی ہے۔


شئیر
تاریخِ اشاعت 24/11/2020 12:17pm بجے
تخلیق کار Jennifer Scherer