کرونا وائرس ۔ فلائٹ سینٹر نے اپنے ۱۰۰ اسٹور آسٹریلیا بھر میں بند کرنے کا اعلان کردیا

ٹریول ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسٹورز کو بند کرنے کا مقصد ادارے کو بڑے نقصان سے بچانا ہے۔

Abiria achukua hatua zakujikinga dhidi ya virusi vya corona

Source: AAP

ٹریول ایجنسی فلائٹ سینٹر نے اپنے سو اسٹور بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

کمپنی نے جمعے کو اعلان میں کہا ہے کہ تیس جون تک یہ اسٹور بند کردیئے جائیں گے اور سیلز سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو دوسرے اسٹورمنتقل کردیا جائے گا۔

فلائٹ سینٹر کی برانڈز میں اسکیپ ٹریول اور اسٹوڈنٹ فلائٹس بھی شامل ہیں۔
Flight Centre has lowered its 2020 profit forecast
Flight Centre. Source: AAP
ادارے کے منتظمِ اعلیٰ  گراہم ٹرنر کا کہنا ہے کہ ایسی غیر یقینی صورتحال میں نقصان کو بچانا ان کی ترجیح ہے۔

 گراہم کے مطابق ادارے کا منافع توقعات کے مطابق ہے لیکن کرونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر اور سفری پابندی کے باعث اگلے سال تک کیا تبدیلی آئے ، یہ کہنا ابھی مشکل ہے۔

نیو ساؤتھ ویلز میں مزید چودہ افراد  میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

دوسری جانب ورجن ائیرلائن نے بھی اپنی پروازوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔

یک هواپیمای شرکت ویرجین استرالیا در فرودگاهی در سیدنی
A Virgin Australia plane is seen at Sydney Airport, Wednesday February 28, 2018. Source: AAP Image/Peter Rae
"


شئیر
تاریخِ اشاعت 13/03/2020 2:55pm بجے
شائیع ہوا 13/03/2020 پہلے 3:23pm