نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے جمعہ کو رائٹرز کو بتایا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ لڑکیوں کی تعلیم کے حق کے لیے بھی ایک جنگ ہے، کیونکہ لاکھوں افراد جن میں لڑکیوں کی کثیر تعداد شامل ہے موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سکولوں تک رسائی سے محروم ہو رہے ہیں۔
ملالہ سویڈش پارلیمنٹ کے باہر خطاب کر رہی تھیں جہاں وہ ماحولیاتی مہم چلانے والوں گریٹا تھنبرگ اور وینیسا نکات کے ساتھ ہرجمعے کو ہونے والے مظاہروں میں سے ایک میں شامل ہوئیں جو وہاں 2018 سے ہر ہفتے منعقد ہوتے ہیں اور اس نے ایک عالمی تحریک کو جنم دیا ہے۔
اب 24 سالہ پاکستانی ملالہ ۲۰۱۲ میں طالبان کے اس حملے میں سر میں گولی لگنے سے بچ گئیں تھی جسکا مقصد لڑکیوں کو تعلیم سے روکنا تھا، اس کے بعد وہ لڑکیوں کی تعلیم کی مہم کی عالمی ژناخت کے طور پر سامنے آئیں جس پر وہ نوبل امن انعام کی سب سے کم عمر وصول کنندہ بن گئیں۔
ملالہ نے ایک انٹرویو میں کہا، "موسمیاتی واقعات کی وجہ سے، لاکھوں لڑکیاں اسکولوں تک رسائی سے محروم ہوجاتی ہیں۔ خشک سالی اور سیلاب جیسے واقعات اسکولوں کو براہ راست متاثر کرتے ہیں، ان میں سے کچھ واقعات کی وجہ سے نقل مکانی ہوتی ہے،" ملالہ نے ایک انٹرویو میں کہا۔
"اس کی وجہ سے، لڑکیاں سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں: وہ اسکول چھوڑنے والی پہلی اور واپس آنے والی آخری ہوتی ہیں۔"
Source:
SBS NEWS/Reuters
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے
- , ,
- یا کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
- اردو پرگرام سننے کے طریقے