Explainer

بوسٹر خوراک اور اینٹی وائرل ادویات(گولیوں ) کے لئے اپنی اہلیت دیکھیں

اس موسم سرما میں آسٹریلیا اومیکرون کی نئی ذیلی اقسام بی ۔ اے 5 اور بی ۔ اے 4 کی لہر کا سامنا کر رہا ہے

وبائی امراض کے ماہرین اور صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کووڈ ۱۹ کی بوسٹر خوراک اور اینٹی وائرل ادویات واضح طور پر مرض کی شدت اور اسپتال داخلے کے خطرےکو کم کرتی ہیں

اوبائی امراض کے ماہرین اور صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 کی بوسٹر خوراک اور اینٹی وائرل ادویات مرض کی شدت میں کمی اور اسپتال داخلے کے خطرے کو کم کرتی ہیں ۔ Source: Getty / Getty/Marca Piner

صحت کے حکام کا کہنا ہے ویکسین اور گذشتہ وائرس سے حاصل ہونے والی بیماری سے مدافعت ان نئی ذیلی اقسام کے مقابلے میں کام نہیں کرتی، درحقیقت ظاہر کرتے ہیں کہ اب برطانیہ میں ہونے والے 25 فیصد اور میں سامنے آنے والے 18 فیصد کیسز دوبارہ انفیکشن کا شکار لوگوں کے ہیں ۔

آسٹریلیا کی ریاستوں اور ٹیریٹریز نے دوبارہ انفیکشن کا دورانیہ 12 ہفتے سے کم کر کے 28 دن کر دیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اب آپ کو ایک مرتبہ انفکشن ہونے کے 28 دن بعد دوبارہ وائرس لگ سکتا ہے ۔

نئی اقسام سے بچاوٗ

صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اگر لوگ ماسک پہنیں ، سماجی فاصلہ برقرار رکھیں ، مستقل ہاتھ دھوتے رہیں (سینیٹائز کریں ) اور کووڈ 19 ویکسین کو اپ ٹو ڈیٹ رکھیں تو شدید بیماری اور وائرس سے محفوظ رہ سکتے ہیں ۔

معروف ماہر وبائی امراض پروفیسر کیتھرین بینٹ کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں ویکسین کی بوسٹر خوراک ان افراد میں شدید بیماری کے خطرےکو دو تہائی فیصد کم کر دیتی ہے جنہیں انفیکشن کا زیادہ خطرہ ہے۔

تل ابیب یونیورسٹی اور نیگیو کی بین ۔ گورین یونیورسٹی کے تازہ ترین مطالعہ کے مطابق چوتھی ویکسین انفکشن کا خطرہ 34 فیصد ، اسپتال میں داخلے کا خطرہ 65 فیصد کم کرتی ہے اور بزرگ اسرائیلیوں میں اموات کی شرح 72 فیصد تک کم کر دیتی ہے ۔

لوگوں کی عمر کے مطابق تجویز کردہ ویکسین کی خوراک درج ذیل ہے ۔

پچاس سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کے لئے ویکسین کی 4 خوراکیں

30 سے 49 سال کی عمر کے افراد کے لئے ویکسین کی 3 خوراکیں جبکہ چوتھی خوراک آپشنل ہے ۔

16 سے 29 سال کے افراد کے لئے تین خوراکیں ۔

5 سے 15 سال کی عمر کے بچوں کے لئے 2 خوراکیں ۔

 12 سے 15 سال کی عمر کے وہ بچے جن کو صحت کے مدافعتی نظام کے واضح مسائل لاحق ہیں یا کوئی معذوری ہے یا صحت کے پیچیدہ مسائل کا سامنا ہے ان کے لئے ویکسین کی تیسری خوراک بھی تجویز کی گئی ہے ۔

وہ افراد جو اپنی پہلی بوسٹر خوراک تین ماہ قبل حاصل کر چکے ہیں ، ان میں سے مندرجہ ذیل کے لئے دوسری بوسٹر خوراک بھی دستیاب ہے ۔

30 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد

ایج کئیر یا ڈس ایبیلٹی کئیر میں رہائش پذیر افراد

وہ افراد جن کی قوت مدافعت کسی بھی وجہ سے انتہائی کم ہے

50 سال یا اس سے زائد عمر کے اور ایب اوریجنل یا ٹورس اسٹریٹ آئی لینڈر افراد

16 سال یا اس سے زائد عمر کے وہ افراد جنہیں کووڈ 19 کے باعث بیمار ہونےکا زیادہ خطرہ موجود ہے

16 سال یا اس سے زائد عمر کے معذور افراد


کووڈ 19 مثبت آنے کے بعد علاج

اینٹی وائرل ادویات وائرس کو صحت مند خلیوں تک پھیلنے اور جسم میں بڑھنے سے روکتی ہیں

صحت کے حکام تجویز کرتے ہیں کہ یہ کووڈ 19 کی اینٹی وائرل ادویات (لیگووریو اور پیکسلویڈ) علامات ظاہر ہونے کے فوری بعد جتنی جلد ممکن ہوں استعمال کر لیں ،عمومی طور پر ابتدائی پانچ دن میں استعمال کر لیں ۔ یہ دوائیں (گولیاں ) مرض کی شدت کو کم کرنے اور اسپتال میں داخلے کے خطرے کو روکنے میں مدد دیں گی ،

یہ ادویات فی الوقت 70 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے لئے کووڈ 19 مثبت یونے کی صورت میں دستیاب ہیں ۔

اگر عمر 50 سال یا اس سے زیادہ ہے اور شدید امراض کے لئے خطرے کی دو یا زائد علاما ت موجود ہیں

اگرآپ 30 سال یا اس سے زائد عمر کے ٹوریس اسٹریٹ ٓئی لینڈر یا ایب اوریجنل ہیں اور شدید امراض کے خطرے کی دو یا اس سے زائد علامات میں مبتلا ہیں ۔

18 سال یا اس سے زائد عمر کے وہ افراد جن کی قوت مدافعت انتہائی کمزور ہے وہ بھی یہ ادویات حاصل کرنے کے اہل ہیں ۔

اہلیت رکھنے والے رہائشی افراد کوتجویز کیا جاتا ہے اگر ان کا ٹیسٹ مثبت آتا ہے تو ٹیلی ہیلتھ کے ذریعے اپنے جی پی سے مشورہ کریں، رعایتی کارڈ رکھنے والوں کے لئے یہ دوا 10 ڈالر سے کم جبکہ فارماسیوٹیکل بینفٹ اسکیم کے اہل افراد کے لئے 45 ڈالر تک میں دستیاب ہے ۔

ایس بی ایس آسٹریلیا کی کثیر الثقافتی اور کثیر السانی کمیونٹیز کو کووڈ 19 اپ ڈیٹس فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے ۔اپنی زبان میں تازہ ترین معلومات سے با خبر رہنے کے لئے پر جائیں

شئیر
تاریخِ اشاعت 10/08/2022 10:59pm بجے
شائیع ہوا 10/08/2022 پہلے 11:06pm
تخلیق کار Sahil Makkar, Warda Waqar