پچھلے سال جون میں ، سینٹ لارنس برادر ہڈ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اکیاون سے پینسٹھ سال کی عمر والے تقریبا چار لاکھ آسٹریلینز کو کووڈ ۱۹ کے باعث ملازمتوں کے گھنٹوں میں کمی یا ملازمت کے خاتمے کا سامنا کر نا پڑا۔ کریٹیو ایجنسی تھنکر بیل کے بانی ایڈم فیریر کا کہنا ہے کہ اس ہچکچاہٹ کا تعلق عمر رسیدہ افراد کو ملازم رکھنے پر آنے والی لاگت سے ہے۔ آسٹریلیین حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق سرکاری اداروں میں ملازمین کی اوسط عمر 38 سال ہے۔
غیر منافع بخش طور پر ملازمت اور تربیت کے لئے کام کرنے والی تنظیم ورٹو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رون میکسویل کا کہنا ہے کہ ان کی تنظیم ، حکومتی مالی تعاون سے چلنے والے ایک پروگرام کے تحت اسِکِل چیک پوائنٹ پروگرام کے ذریعے پختہ عمر کے ملازمت کے متلاشی افراد کو کیریئر کی تبدیلی کے لئے تربیت فراہم کر رہی ہے۔

Source: Getty Images/AzmanL
LISTEN TO

کیا پچاس سال کی عمر کے بعد شعبہ ملازمت بدلنا ممکن ہے؟
SBS Urdu
06:29

Raymond Han Source: Supplied
جب ستاون سالہ سابق آٹوموبائل ایگزیکٹو ریمنڈ ہان کے لئے کووڈ ۱۹ کے دوران ملازمت کے انٹرویوز کے لئے جانا ممکن نہیں رہا تو انہوں نے دوسرا راستہ اختیار کیا۔
کوویڈ 19 کے بحران میں ستاون سالہ ہان نے کیریئر بدل کر آن لائن بزنس اور لیڈرشپ کوچ بننے کا فیصلہ کیا Image
فیرر عمر والے بیروزگار افراد کو تربیت فراہم کر نے والے ادارے سے جڑے ہیں انہوں نے دیکھا کہ پختہ عمر کے کارکنوں میں اپنا پیشہ اور مہارت بدلنے کا جذبہ تھا اسی لئے وہ اس کوشش میں بے حد کامیاب رہے۔ انٹرنشپ پلیسمنٹ کے لئے سیکڑوں درخواستیں آئیں ۔ فریئر کا کہنا ہے کہ پہلا معیار یہ تھا کہ امیدوار اور ایجنسی ایک دوسرے سے کس طرح باہمی فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

Source: Getty Images/Peter Dazeley
میکسویل بھی یہی مشورہ دیتے ہیں کہ عمر کی قید سے ہٹ کر کسی دوسرے شعبے میں ملازمت کے نئےمواقع تلاش کریں
ہان نے عالمی وبائی مرض میں بدلتے ہوئے کاروباری ماحول کو اپنانے کے لئے لئے نئے سرے سے مطالعہ کر کے ایک مختلف شعبے میں روزگار تلاش کیا۔
کووڈ ۱۹ کے اثرات کی وجہ سے ، انٹرنشپ پروگرام اس سال ملتوی کردیا گیا ۔ فریر پہلے اصلاحی جیل میں ایک ماہر نفسیات تھے اور اپنے تجربے کی بناہ پر، ان کا خیال ہے کہ ملازمت کے متلاشی عمر والے افراد وبا کے دوران بھی درست ہنر کے ساتھ کام حاصل کرسکتے ہیں۔
اپنے علاقے میں اسِکِل چیک پوائنٹ کے پروگرام کے بارے میں مزید معلومات کے لئے آسٹریلین محکمہ تعلیم ، ہنر اور روزگار کی ویب سائٹ دیکھیں۔
اگر آپ کو جذباتی مدد کی ضرورت ہو تو ، بیونڈ بلیو کورونا وائرس اور ذہنی صحت سے متعلق مفت خدمات کے لئے
1800 512 348
پر فون کریں۔
ترجمان یا اپنی زبان میں مدد کے لئے
13 14 50
پر کال کر کے اردو میں بات کر نے کو کہیں۔
اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے