دو سال کے ٹرائل پروگرام کے لئے وکٹورین حکومت نے پچاس لاکھ ڈالر بجٹ میں مختص کئے ہیں۔
پریمئیر ڈینئیل انڈروز کا کہنا ہے کہ نیا پروگرام اگلے سال یا پھر دو ہزار بائیس کی ابتدا میں شروع کیا جائے گا۔
ایج کئیر میں کام کرنے والے ملازمین، سیکورٹی گارڈز اور سُوپر مارکیٹ میں کام کرنے والے افراد اس پروگرام کا حصہ ہوسکتے ہیں۔
"غیرمحفوظ ملازمت انتہائی نقصاندہ ہے۔ یہ صرف ان لوگوں کے لئے برا نہیں جو یہ کام کررہے ہیں بلکہ کمیونٹی کے لئے بھی برا ہے۔"
"آپ نہیں چاہیں گے کہ کوئی بیمار ہو اور وہ آپ کو ریسٹورانٹ میں کھانا فراہم کررہا ہو۔"
"آپ نہیں چاہیں گے کہ ایج کئیر میں کوئی کام کررہا ہو اور وہ بیمار ہو۔"
وکٹوریہ کا نیا بجٹ منگل کا پیش کیا جائے گا۔