آسٹریلیا میں عارضی یا Casual ملازمین کےلئے نئے حقوق ۔ جانئے کیا تبدیلی آرہی ہے؟

کام کی جگہ کے قوانین میں مجوزہ تبدیلی سے ہزاروں عارضی (casual) ملازمین کے لیے مستقل ملازمت میں منتقلی آسان ہو جائے گی۔

A wait staff carries chips and burgers on a plate at a cafe.

Casual workers could have an easier pathway to permanent positions. Source: AAP / Dan Peled

Key Points
  • آجروں کو تسلسل کے ساتھ کام کرنے والے عارضی ملازمین کو مستقل ملازمت کی پیشکش کرنا ہوگی
  • نئی قانون سازی سے تقریباً 850,000 افراد فائیدہ اٹھا سکیں گے۔
  • یہ قدم اس سال کی صنعتی تعلقات کی اصلاحات کا حصہ ہوگا۔
غیر مستقل کارکنوں کو مستقل ملازم بننے کا حق دینے سے کاروباری منافع متاثر نہیں ہوگا، وزیر روزگار کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت صنعتی تعلقات کے قوانین کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
روزگار کے وزیر ٹونی برک اصلاحات متعارف کرائیں گے جس کے تحت ایسے غیر مستقل کارکنان جو باقاعدگی سے گھنٹے پر کام کرتے ہیں انہیں مستقل ملازمت کی پیشکش کرنا ضروری ہوگا۔ غیر مستقل ملازمین کے لئےاس پیشکش کو قبول کرنا لازمی نہیں ہو گا اور اگر وہ چاہیں تو وہ اپنے فی گھنٹہ کی شرح پر لوڈنگ حاصل کرنے کے لیے غیر مستقل ملازم رہ سکیں گے۔

’مجوزہ قانون زمینی حقائیق کے مطابق ہے‘

جناب ٹونی برک نے پیر کو اے بی سی ریڈیو نیشنل کو بتایا "دو سال پہلے پارلیمنٹ میں ایک تبدیلی منظور ہوئی تھی جس میں صاف طور پر کہا گیا تھا کہ جو معاہدہ کہتا ہے ملازم کی کٹیگری وہی رہے گی۔ اگر معاہدہ کہتا ہے کہ آپ عارضی ہیں، تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کا روسٹرکس طرح ہے آپ ہمیشہ عارضی ہی رہیں گے، ہم اس طریقہ کار کو بدل رہے ہیں کیونکہ ملازم مستقل کام کر رہا ہے تو اسے مستقل ملازمت کی پیشکش ہو نا چاہیے اب یہ ورکر پر منحصر ہے کہ وہ عارضی رہ کر لوڈنگ لے یا مستقل ہونے کی پیشکش قبول کر لے اور لوڈنگ کی جگہ چٹھی کا حقدار بن جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم معروضی تعریف کی طرف واپس جانا چاہتے ہیں یعنی حقیقت میں روسٹر کے تحت ملازمت جس طرح کی جارہی ہے ملازمت کی کٹیگری بھی وہی آفر ہونا چاہئے۔
"ہمارے پاس ایسی مثالیں ہیں جہاں کسی کو 12 مہینوں کے لیے کل وقتی روسٹر دیا جا سکتا ہے، اور چونکہ کنٹریکٹ میں کہا گیا تھا کہ وہ ایک غیر مستقل ورکر ہے اس لیے تکنیکی طور پر وہ ملازم غیر مستقل ہی رہتا ہے۔"
Boxes that outline the proposed changes to casual employment.
Source: SBS
نئی پالیسی پہلے سے موجود قانون سازی کے علاوہ ہوگی جس کے تحت غیر مستقل ملازمین جنہوں نے اپنے آجر کے لیے 12 ماہ یا اس سے زیادہ کام کیا ہے وہ درخواست کر سکتے ہیں کہ انہیں کل وقتی یا جز وقتی حیثیت میں تبدیل کر دیا جائے۔

اصلاحات سے 850,000 سے زیادہ افراد فائیدہ اٹھا سکیں گے، لیکن جناب برک کو توقع ہے کہ زیادہ تر کارکن غیر مستقل رہیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ تبدیلیاں آجروں کو غیر مستقل کارکنوں کو لینے سے نہیں روکیں گی۔
"اگر کسی آجر کے پاس ایسے گھنٹے ہیں جو درحقیقت مستقل گھنٹے ہیں، تو آجر کو ڈالر کے اصل اعداد و شمار میں کوئی نقصان نہیں ہوگا (کیونکہ) وہ (غیر مستقل) لوڈنگ کی ادائیگی نہیں کرتے ہیں، اس کے بجائے وہ چھٹی دیتے ہیں۔
"اس تبدیلی سے معیشت کوئی بوجھ نہیں بڑھے گا۔ مثال کے طور پر، ایک ایسی نوکری ہے جو مستقل نہیں ہے یا ایک ایسی نوکری ہے جہاں گھنٹوں کی ضمانت نہیں ہے،ان دونوں میں حلتوں میں ادائیگی پر فرق نہیں پڑے گا ۔"
یہ تبدیلیاں اُن خامیوں کو بند کرنے کی کوشش کریں گی آجروں کی طرف سے مسلسل کام کرنے والوں کو مستقل ہونے کا حق دینے سے گریز کرنا چاہتے ہیں۔
Employment Minister Tony Burke
Employment Minister Tony Burke. Source: AAP / LUKAS COCH
"Many casuals won't want a permanent job ... but there are casual workers who are trying to support households," Burke said.
جناب برک نے کہا کہ یہ درست ہو سکتا ہے کہ بہت سے غیر مستقل ملازمین مستقل ملازمت نہیں چاہتے ہیں لیکن کچھ غیر مستقل ملازمین ایسے ہیں جو اپنا گھر چلانے کی کوشش کر رہے ہیں،
"انہیں اس طرح استعمال کیا جا رہا ہے جیسے وہ مستقل کارکن ہوں اور آجر ایک قابل بھروسہ افرادی قوت کے تمام فوائد اٹھاتے ہوئے دہرا فائیدہ اٹھا رہا ہے اور اس کے بدلے میں کوئی ملازمت کی ضمانت یا جاب سیکیورٹی فراہم نہیں کر رہا ہے۔"
کاروباری مالکان کو عارضی سے مستقل ملازمت میں منتقل کئے جانے والوں کے لئے ان ملازمین کو پچھلی مدت کی کوئی ادائیگی نہیں کرنی پڑے گی۔
آزاد سینیٹر جیکی لیمبی نے کہا کہ انہوں نے اس تجویز کی حمایت کی کیونکہ آسٹریلیا کوڈ ۱۹ سے پہلے والی تعداد کے برابر کارکنوں کو راغب نہیں کر رہا ۔ انہوں نے اسکائی نیوز کو بتایا، "کاروباری مالکان ملازمین کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لہذا ہمیں اس مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔"

ایک ہی ملازمت، یکساں تنخواہ

حکومت ایک ہی ملازمت، یکساں تنخواہ کے قوانین کو نافذ کرنے کے لیے بھی آگے بڑھ رہی ہے تاکہ آجروں کو ایک طرح کی ملازمت پر ایک ہی جیسا کام کرنے والوں کو مختلف تنخواہ دینے سے روکا جائے۔
Unions are preparing to fight the rise of casual employment, setting up a bitter battle with industry groups in a showdown affecting millions of Australian
Unions are preparing to fight the rise of casual employment, setting up a bitter battle with industry groups. Source: Getty / Getty Images
مسٹر برک نے ان خدشات کو مسترد کر دیا کہ آجروں کو کئی دہائیوں کا تجربہ رکھنے والوں اور کسی انٹرن یا غیر تجربہ کار فرد کو برابرتنخواہ دینا پڑے گی۔
انہوں نے اتوار کو اسکائی نیوز کو بتایا ، "میں واضح طور پر اس کو مسترد کر سکتا ہوں۔"
"میں جس چیز کو بند کرنا چاہتا ہوں وہ ایک خامی ہے جہاں ایک آجر نے پہلے ہی اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ کسی خاص کارکن کے لیے کسی خاص سطح کے تجربے کے ساتھ کم از کم تنخواہ کی شرح کیا ہونا چاہیے مگر اس کے بعد ہر الگ ڈویژن میں اسی تجربے والے کارکن کے برابر والی ملازمت کے لئے مختلف تنخواہ دینے کے لئے بارگیننگ کی جاتی ہے۔
________________کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔§ اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔§ اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
§ اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
§ اردو پرگرام سننے کے طریقے
ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
§ پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:

شئیر
تاریخِ اشاعت 24/07/2023 4:04pm بجے
شائیع ہوا 24/07/2023 پہلے 4:16pm
ذریعہ: AAP, SBS