کوڈ -19 پینڈیمک کو عالمی ادارہ صحت نے "انفوڈیمک" کے طور پر بیان کیا ہے یعنی غلط معلومات، سازشی نظریات، اور یہاں تک کہ فرضی کہانیاں بھی۔
غلط معلومات کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لئے ، ہم نے اے این یو کی ایسوسی ایٹ پروفیسر آف میڈیسن اینڈ انفیکٹو ڈیزیز سنجایا سینانائیک سے کہا کہ وہ کوڈ -19 کے بارے میں آن لائن گردش کرنے والے سر فہرست مفروضوں ، ٹوٹکوں اور مشوروں کی وضاحت کریں کہ سائنس ان کے بارے میں کیا کہتی ہے ۔
مفروضہ: صحت مند نوجوانوں کو کورونا کا مرض لاحق ہونے کی صورت میں کچھ نہیں ہوگا، صرف بزرگ اور صحت کی دیگر پیچیدگیوں میں مبتلا افراد ہی خطرے سے دوچار ہو سکتے ہیں۔

Associate Professor Sanjaya Senanayake. Source: Supplied
پروفیسر سینانائیک: "ہم جانتے ہیں کہ کورونا کی وباء کی سنگینی کا زیادہ خطرہ خاص کر 65 یا 70 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور بنیادی صحت کے مسائل سے دوچار افراد میں ہوتا ہے۔ تاہم ، ہم نے یقینی طور پر دیکھا ہے کہ نوجوان صحتمند افراد بھی کوویڈ کی وجہ سے بیمار ہو جاتے ہیں بلکہ انتہائی نگہداشت میں داخل ہو جاتے ہیں حتی کہ ان کی موت ہو جاتی ہے۔ لہذا ، ایک صحتمند نوجوان کو جان لیوا انفیکشن ہونے کے امکانات بہت کم ہیں ، یہ یقینی طور پر موجود ہے لیکن ایسا نہیں ہے کہ یہ وائرس بلکل موجود نہیں ہے۔
"جہاں تک ہم جانتے ہیں ، کوویڈ سے مرنے والے کچھ افراد مکمل طور پر صحتمند تھے۔ "
" دنیا بھر میں مرنے والے ڈھائ لاکھ سے زائد افراد میں سے 20 کے قریب بچے بھی شامل ہیں۔ ہم نہیں جانتے کہ کیا یہ بچے بھی مکمل طور پر صحتمند تھے۔"
مفروضہ: سورج کی یووی کرنیں بے نقاب کورونیوائرس کو ختم کردیں گی ، لہذا دھوپ لگانا مجھے وائرس سے محفوظ رکھے گا۔

Elderly care in nursing home - doctor with patient. Source: Getty Images
پروفیسر سینانائیک: "اس بات کے کچھ شواہد موجود ہیں کہ یووی لائٹ فلو جیسے وائرس کو متاثر کرسکتا ہے ، لیکن اس بات کا بھی کوئ ٹھوس ثبوت نہیں ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یو وی لائٹ کی ایک قسم یو وی سی کورونا وائرس کے خلاف بہترین مدافعت دکھا سکتی ہے ، لیکن یہ لوگوں کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔
" یو وی لائٹ کی ایک خاص قسم فار یو وی سی کا مطالعہ کیا گیا ہے۔ شاید یہ انسانوں کے لئے خطرناک نہیں نا ہو لیکن وائرس اور بیکٹیریا کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا۔
ہے۔ تاہم ایک بار پھر ، اچھی انسانی مطالعے کا فقدان ہے۔ "
مفروضہ: لہسن کھانا ، وٹامن ڈی کے سپلیمنٹس ، یا جڑی بوٹیوں اور گھریلو علاج کی دوائیں لینے سے کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچا جاسکتا ہے۔
پروفیسر سینانائک: "اس کے بارے میں کوئی سائنسی ثبوت نہیں ہے کہ ایسا ممکن ہے۔ اگر آپ لہسن وغیرہ سے بہتر محسوس کرتے ہیں تو ، یہ ٹھیک ہے ، لیکن ایسا اس لئے نہ کریں کیونکہ آپ کے خیال میں اس سے کورونا سے بچا جا سکتا ہے۔ "
مفروضہ: گرم پانی یا لیموں پانی پینے سے میرا گلا وائرس سے صاف ہوجائے گا۔
پروفیسر سینانائیک: "گرم پانی اور لیموں پانی پینا آپ کے گلے کو کچھ بہتر محسوس کروا سکتا ہے لیکن یہ وائرس کو ختم نہیں کرے گا۔ اس میں کوئی اینٹی وائرل سرگرمی نہیں پائی جاتی ہے۔"
مفروضہ: وائرس کا انفیکشن پھیپھڑوں تک پہنچنے سے قبل کچھ دن گلے میں رہتا ہے اور زیادہ حرارت سے ختم ہوجاتا ہے ، لہذا وائرس لاحق ہونے کے بعد گرم پانی پینا مجھے بیمار ہونے سے بچائے گا۔ پروفیسر سینانائیک: "یہ وائرس گلے اور ناک سے شروع ہوتا ہے لیکن جیسا کہ ہم نے گرم پانی کی بات کی ہے ، اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ماوتھ واش یا گرم پانی وائرس کو ختم کر دیتا ہے۔"
مفروضہ: زیادہ پانی پینے سے وائرس میرے معدے تک پہنچ جائے گا ، بجائے اس کے کہ وہ میرے ونڈ پائپ میں داخل ہو معدے کا ایسڈ اس کو ختم کردے گا۔
پروفیسر سینانائیک: "اس کے بارے میں کوئی سائنسی ثبوت نہیں ہے کہ ایسا ممکن ہے۔ صحت کے لئے بہت زیادہ پانی پینا اچھا ہے لیکن کوویڈ 19 کے لئے ایسا ممکن نہیں ہے۔ "
مفروضہ: کثرت سے گرم پانی سے غسل کرنے سے کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔
پروفیسر سینانائیک: "اس بات کا کوئی سائنسی ثبوت نہیں ہے کہ گرم پانی سے غسل کرنے سے کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچا جا سکتا ہے۔"
مفروضہ: وسکی جیسے سخت محلول پینے سے میرا گلے میں موجود وائرس کو ختم کر دیں گے۔
پروفیسر سینانائیک: "نہیں ، اس بات کا کوئی سائنسی ثبوت نہیں ہے کہ زیادہ مقدار میں سخت تاثیر والے محلول پینے سے وائرس کو ختم کیا جا سکتا ہے لیکن دوسری وجوہات کی بنا پر یہ آپ کی صحت کے لئے مضر ثابت ہوسکتا ہے۔"
مجھے شبہ ہے کہ یہ افواہ اس وجہ سے سامنے آئی ہے کہ جیسا کہ ہم جانتے ہیں سینیٹائزر ہمارے ہاتھوں سے وائرس کو مارنے میں کارآمد ہیں لیکن یہ صرف ہاتھوں کے لئے ہے جسم کے اندر کے لئے نہیں۔ یہ دو بہت ہی مختلف چیزیں ہیں۔ "
]مفروضہ: اینٹی ملریل دوائ ہائڈرو آکسی کلوروکائن کوویڈ 19 کو ٹھیک کرتی ہے۔

Can children be poisoned by hand sanitisers? Source: Getty/Flavia Morlachetti
پروفیسر سینانائک: "اس بات کی تحقیق کی ضرورت ہے کیونکہ لیب میں یہ دوائ وائرس پر اثرانداز ہوتی ہے اور ایک کلینیکل ٹرائل کے نتیجہ میں کہا گیا تھا کہ اس کا وائرس پر اچھا اثر پڑا ہے، لیکن دیگر مطالعات یہ کہتے ہیں کہ اس سے وائرس پر اچھے اثرات مرتب نہیں ہوتے۔"
مفروضہ: 5 جی موبائل نیٹ ورکس Covid-19 کو پھیلا رہے ہیں۔
پروفیسر سینانائک: "میری سمجھ سے باھر ہے کہ 5جی ٹیکنالوجی کیسے ایک وائرس کو پھیلا سکتی ہے۔ کووڈ ان ممالک اور ان ممالک کے حصوں میں بھی ہو رہا ہے جہاں 5جی کی سروس ہی موجود نہیں ہے۔ "
مفروضہ: 5 جی موبائل نیٹ ورک مدافعتی نظام کو
مفروضہ: 5جی موبائل نیٹ ورکس قوت مدافعت کو کمزور کرتے ہیں اور اسی وجہ سے یہ کوویڈ کی وباء کے پیچھے ایک وجہ ہے۔
پروفیسر سینانائیک: "اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ 5جی سے آنے والی شعاعیں قوت مدافعت کو کمزور کرسکتی ہیں۔ "

Source: Getty Images
سوال: کیا مجھے سپر مارکیٹ جانے سے وائرس لگ سکتا ہے؟
پروفیسر سینانائیک: "نظریہ کے مطابق ، ہم جانتے ہیں کہ وائرس بوند کی طرح پھیل سکتا ہے۔ جب لوگ کھانسیتے ہیں یا چھینکتے ہیں تو ہی وئرس کو پھیلانے کا باعث بنتا ہے۔ لہذا ممکن ہے کہ آپ سپر مارکیٹ میں کسی چیز کو چھوئیں، جیسے کہ سپر مارکیٹ ٹرالی ، یا کاؤنٹر۔
یہی وجہ ہے کہ جب بھی ہم باہر جاتے ہیں جہاں آس پاس وائرس موجود ہو، ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ ہم ہاتھوں کو سینیٹائزر سے صاف کررہے ہیں۔
"لیکن صرف اس وجہ سے کہ یہ آپ کے ہاتھوں پر آ گیا ہے ، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ متاثر ہو گئے ہیں۔ آپ کو اس سے متاثر ہونے سے بچنے کا ایک موقع ملتا ہے اور اسی لئے آپ اپنے ہاتھوں کو سینیٹائزر یا صابن سے دھوئیں کیونکہ اس سے ہاتھوں سے وائرس ختم ہو جائے گا۔ ہوجائے گا اور پھر اگر آپ اپنے منہ ، ناک یا آنکھوں کو چھو لیں تو وہاں وائرس نہیں ہوگا۔"
سوال: اگر کووڈ سے متاثرہ شخص مجھ سے دور چھینکے تو کیا مجھے بھی وائرس ہو سکتا ہے؟
پروفیسر سینانائیک: "ایک تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر آپ کھانسی یا چھینکیں تو ، وائرس 8 میٹر کی دوری تک پہنچ سکتا ہے لیکن یہ صرف ایک مطالعہ تھا۔ ہمارے خیال میں جو لوگ کھانسی یا چھینک سے کم سے کم 1.5 میٹر دور ہیں تو انھیں انفیکشن ہونے کا خطرہ نہیں ہوتا ہے۔"
"لیکن صرف اس وجہ سے کہ یہ آپ کے ہاتھوں پر آ گیا ہے ، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ متاثر ہو گئے ہیں۔ آپ کو اس سے متاثر ہونے سے بچنے کا ایک موقع ملتا ہے اور اسی لئے آپ اپنے ہاتھوں کو سینیٹائزر یا صابن سے دھوئیں کیونکہ اس سے ہاتھوں سے وائرس ختم ہو جائے گا۔ ہوجائے گا اور پھر اگر آپ اپنے منہ ، ناک یا آنکھوں کو چھو لیں تو وہاں وائرس نہیں ہوگا۔"
سوال: اگر کووڈ سے متاثرہ شخص مجھ سے دور چھینکے تو کیا مجھے بھی وائرس ہو سکتا ہے؟
پروفیسر سینانائیک: "ایک تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر آپ کھانسی یا چھینکیں تو ، وائرس 8 میٹر کی دوری تک پہنچ سکتا ہے لیکن یہ صرف ایک مطالعہ تھا۔ ہمارے خیال میں جو لوگ کھانسی یا چھینک سے کم سے کم 1.5 میٹر دور ہیں تو انھیں انفیکشن ہونے کا خطرہ نہیں ہوتا ہے۔"
سوال: اگر کوئی متاثرہ شخص چھینک یا کھانسی نہیں کرتا تو کیا وہ وائرس پھیلا سکتا ہے؟
پروفیسر سینانائیک: "اس لحاظ سے کہ ہمارا کسی سے صحت کے نقطہ نظر سے کتنا قریبی رابطہ ہے۔
اس کو دو طرح سے بیان کیا گیا ہے: مثال کے طور پر اگر آپ کو 15 منٹ سے زیادہ وقت تک روبرو رابطہ کرنا پڑا ہے یا اگر آپ کو ایک ہی کمرے میں یا بند جگہ میں دو گھنٹے سے زیادہ (یہاں تک کہ 1.5 میٹر کے فاصلے پر) رہنا پڑا ہے۔
سوال: بے جان سطحوں سے وائرس لگنے کا کتنا خطرہ ہے؟ پروفیسر سینانائیک: "ایسی جگہوں سے وائرس لگنے کا خطرہ کم ہوتا ہے لیکن ممکن ہے اگر آپ کسی ایسی سطح کو چھوتے ہیں جس کو کسی نے ابھی چھوا ہے۔"
سوال: وائرس کب تک بے جان سطح اور ہاتھوں پر رہتا ہے؟ پروفیسر سینانائیک: "ہم جانتے ہیں کہ وائرس تانبے کی دھات پر چار گھنٹے ، کاغذ پر 24 گھنٹے اور سٹینلیس سٹیل اور پلاسٹک پر 72 گھنٹے تک رہتا ہے۔ لیکن ہم یہ نہیں جانتے کہ یہ ہاتھوں پر کتنے دن تک رہتا ہے۔ "
آسٹریلیا میں لوگوں کو ایک دوسرے سے رابطے کے دوران کم از کم ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھنا چاہیئے۔

Source: Pexels
اپنی ریاست یا علاقے میں پابندیوں کے بارے میں جاننے کے لئے اس ویب سائٹ کو وزٹ کیجئے۔
کروناوائرس ٹیسٹنگ اب آسٹریلیا بھر میں موجود ہے۔ اگر آپ میں نزلہ یا زکام جیسی علامات ہیں تو اپنے ڈاکٹر کو کال کرکے ٹیسٹ کرائیں یا پھر کرونا وائرس انفارمیشن ہاٹ لائ
ن 080 180020 پر رابطہ کریں۔
وفاقی حکومت کی کروناوائرس ٹریسنگ ایپ کووڈسیف اب آپ کے فون پر ایپ اسٹور کے ذریعے دستیاب ہے۔
ایس بی ایس آسٹریلیا کی متنوع آبادی کو کووڈ ۱۹ سے متعلق پیش رفت کی آگاہی دینے کے لئے پرعزم ہے ۔ یہ معلومات تریسٹھ زبانوں میں دستیاب ہے۔