کوئنزلینڈ میں کووڈ۔۱۹ پھیلاؤ، دوسرا برسبین اسپتال بھی لاک ڈاون میں شامل

برسبین کے دوسرے اسپتال کے ملازمین کو بھی گھر واپس بھیج دیا گیا ہے۔

The Princess Alexandra Hospital in Brisbane.

The Princess Alexandra Hospital in Brisbane. Source: AAP

برسبین میں اسپتال کو مہینے میں دوسری دفعہ لاک ڈاون کا سامنا ہے۔

کوئینزلینڈ ہیلتھ کا کہنا ہے کہ ریاست کے دوسرے بڑے اسپتال پرنسیس الیکسزینڈریا کو ضرورت کے تحت بند کردیا گیا ہے۔

پی اے اسپتال کے وارڈ فائیو ڈی میں ایک شخص میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، اس کے علاوہ دیگر بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے اسپتال کو لاک ڈاون میں شامل کردیا گیا ہے۔

انیس مارچ سے اسپتال میں کام کرنے والے ملازمین کی کرونا وائرس ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔

اے بی سی کے مطابق، قریب ہی ماٹر مدرز اسپتال نے بھی ملازمین، مڈوائوز اور ڈاکٹروں کو عارضی طور پر گھر بھیج دیا ہے جب اسپتال آنے والے ایک شخص میں کرونا وائرس پایا گیا۔

وہ شخص اسپتال کے پرائویٹ میٹرنٹی گیا اور کافی شاپ سے کافی بھی لی جو اسپتال ملازمین میں مشہور ہے۔
Queensland Premier Annastacia Palaszczuk has confirmed two new cases of coronavirus in Brisbane, and a third case in hotel quarantine.
Queensland Premier Annastacia Palaszczuk Source: AAP
کوئنزلینڈ کی پریمئیر انیسٹیزیا پیلوشے کے مطابق کوئینزلینڈ میں وائرس کے دو کلسٹر پھیل رہے ہیں جبکہ آٹھ مقامی کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔ دونوں کلسٹر کا تعلق پرنیسیس الیکسزینڈریا کے دو اسپتالوں سے ہے۔

پہلے کلسٹر کا تعلق پی اے اسپتال کے ایک ڈاکٹر سے ہے جس کا ٹیسٹ بارہ مارچ کو مثبت آیا تھا۔

دوسرے کلسٹر کا تعلق پی اے اسپتال کی ایک نرس اور اس کی بہن سے ہے۔

نرس کی ایک قریب کی جاننے والی اور بائرن بے میں پارٹی میں شرکت کرنے والے مزید پانچ افراد کا برسبین اور گولڈ کوسٹ میں ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ان کلسٹر کو دیکھتے ہوئے یہ لگ رہا ہے کہ شاید گریٹر برسبین لاک ڈاون کو مزید بڑھا دیا جائے۔
پریمئیر انیسٹیزیا پیلوشے کا کہنا ہے کہ کمینوٹی کیسز میں اضافہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ بروقت لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ ٹھیک تھا۔

پریمئیر کا کہنا ہے کہ فیصلوں کا ہر دن کی صورتحال کی مناسبت سے لیا جائے گا۔

 کوئینزلینڈ میں اب ساٹھ مقامات ایسے ہیں جہاں پر کرونا وائرس پایا جاسکتا ہے۔ ان علاقوں میں گریٹر بریبین، گولڈ کوسٹ، ٹوومبا، گلیڈاسٹون، ہروی بے اور جن جن شامل ہیں۔
چیف ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون کے دائرہ کار کو دوسرے علاقوں تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

جینیٹ ینگ کا کہنا ہے کہ ریاست میں لوگوں کو چوکنا رہنا ہوگا ۔

گریٹر بریسبین میں پچیس لاکھ افراد پیر سے تین دن کے لاک ڈاون میں ہیں۔

سینکڑون افراد جنہوں نے بیس مارچ سے برسبین کا سفر کیا ہے انہیں خود ساختہ تنہائی میں رہنے کا کہا گیا ہے۔

ریاست میں اب تک اکتالیس ہزار فرنٹ لائن ملازمین کو کووڈ۔۱۹ ویکسین کی پہلی خوراک مل چکی ہے جبکہ سات ہزار کو پوری ویکسین لگ چکی ہے۔

 


   نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے

  


شئیر
تاریخِ اشاعت 31/03/2021 10:06am بجے
شائیع ہوا 31/03/2021 پہلے 10:08am
ذریعہ: AAP, SBS