کرونا وائریس کے دوران معمر افراد کے مراکز کے معیار پر کیسے نظر رکھیں؟

Nurse and elderly couple

Source: Getty Images/Morsa Images Source: Getty Images/Morsa Images

آسٹریلیا میں کم سے کم بارہ لاکھ بوڑھے افراد عمر رسیدہ افراد کے مراکز اور ان کی سہولیات سے فائیدہ اٹھاتے  ہیں۔
دو ہزار پندرہ میں گھر میں رہتے ہوئے دیکھ بھال کی خدمات سے فائیدہ اٹھانے والوں کی چھبیس فیصد   تارکینِ وطن تھی ۔ اہل خانہ کووڈ 19 کے دوران نرسنگ ہومز میں اپنے پیاروں سے باقاعدگی سے نہ ملنے کے باعث  تناؤ محسوس کررہے ہیں۔
Child visiting granddad
Source: Getty Images RyanJLane
آسٹریلیا بھر میں عمر رسیدہ کے مراکز پر کووڈ ۱۹ کے باعث خصوصی نظر رکھی جا رہی ہے۔  ہائی الرٹ  کے دوران حالیہ ہفتوں میں ایک درجن سے زیادہ وکٹورین نرسنگ ہوم کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

پروفیسر آندریا مائر ، جو عمر رسیدہ نگہداشت کے ماہر اور رائل میلبورن اسپتال میں میڈیسن اینڈ کمیونٹی کیئر کے ڈائریکٹر ہیں ، کہتے ہیں کہ عمر رسیدہ نگہداشتی سہولیات میں کمزور مدافعتی نظام والے رہائشیوں کے ایک ساتھ رہنے سے بھی  سےاس وبا کے پھیلنے کے خطرات میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔

آخری مردم شماری سے پتہ چلتا ہے کہ ہر پینسیٹھ سال سے  زیادہ عمر والے فرد میں سےتیسرا سینئر بیرون ملک پیدا ہوا تھا۔

آسٹریلین انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ ویلفیئر کے 2017-2018 کے اعداد و شمار کی بنیاد پر کم از کم 1.2 ملین بزرگ افراد نے دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی حاصل کی

ملٹی کلچرل ایجڈ کیئر کے سی ای او روزا کولانارو کا کہنا ہے کہ ثقافتی اور لسانی لحاظ سے متنوع پس منظر  رکھنے والے تارکینِ وطن  عمر رسیدہ نگہداشتی مراکز یا نرسنگ ہوم  میں صرف اس وقت جاناچااہتے ہیں جب نگہداشت کا گھر پر کوئی انتظام نہ ہوسکے
حملة للتشجيع على زيارة الطبيب العام خلال جائحة كورونا
حملة للتشجيع على زيارة الطبيب العام خلال جائحة كورونا Source: Getty Images
کورونا وائرس وبائی مرض نے ان خاندانوں پر اضافی دباؤ ڈالا ہے جو لاک ڈاؤن کے دوران اپنے پیاروں کو دیکھنے کے قابل نہیں ہونے جس کے باعث وہ خود کو قصوروار محسوس کرتے ہیں۔ اور ایسے میں بےچینی اور تناؤ قابلِ فہم ہے۔

پروڈکٹیویٹی کمیشن کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ، صحت سے متعلق پیشہ ور افراد کی منظوری کے بعد  نگہداشت کی سہولت میں جگہ کے لئے اوسطا ۵ مہینے انتظار کرنا ہوتا ہے۔

کولانارو کے مطابق بزرگ فرد کی حالت ذیادہ خراب ہونے سے پہلے ہی نرسنگ ہوم میں جگہ لینے کی کوشش کرنا چاہئے تا کہ ایمرجنسی میں مشکل نہ ہو۔  عزیزوں کو  اپنے جی پی کے ذریعہ ان کی تشخیص کروانی چاہئے۔

طبی ماہر کے مطابق سرکاری مدد کا اہل ہونے کے زیادہ بزرگ اور بیمار افراد کے لئے ایجڈ کیئر سے رابطہ کرنے کی ضرورت ہے جس سے یہ معلوم ہو جاتا ہے کہ آیا دیکھ بھال کی فوری ضرورت ہے یا نہیں۔ جبکہ دوسروے معمر مگر صحت مند لوگوں کو  گھرمیں رہتے ہوئے دیکھ بھال کی ضرورت کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

اس سے پہلے کہ آپ اپنے بزرگ عزیز کے لئے رہائشی سہولت کے بارے میں سوچنا شروع کریں ، کئی دوسرے ذرائیع اور کام  ہیں جو آپ  اس وقت کر سکتے ہیں جب آپ واقعی دباؤ کا شکار ہو رہے ہوں۔

پیشگی طور پر آگاہ رہئیے کہ گھر اور مرکز کی خدمات میں کیا فرق ہے

اگر ضعیف فرد کو گھر سے کسی ایجڈ کئیر سنٹر میں منتقل کرنا ہو تو اس کا کیا طریقہ ہے

 کن کن مراحل سے گزرنا ہے، اس پر کتنا خرچ آئے گا

کن اداروں اور سہولت کاروں سے رابطہ کرنا ہے

حکومتی  امداد کا طریقہ اور اہلیت بھی معلوم کریں

مریض کا جی پی ڈاکٹر اس بارے میں درست ابتدائی معلومات دے سکتا ہے۔
Indian couple homecare - Getty
Indian couple homecare -Getty Source: Getty Images Mayur Kakade
کسی ایجڈ کئیر سنٹر کی صرف ظاہری حالت پر نہ جائیں

  • عملے سے رابطہ کریں
  • کسی اور کے عزیز اگر اس نرسنگ ہوم میں ہوں تو  ان سے معلومات کریں
  • خود جا کر کئی بار نرسنگ ہوم اور اس کے حالات کے بارے میں جانیں
  • انٹرنیٹ پر سرچ کریں 
  • اردو زبان میں بات کی سہولت،   حلال کھانے اور دیگر  اسلامی ضروریات کے بارے میں بھی معلومات حاصل کریں
  • طبی سہولایت فراہم کرنے والے دیگر اداروں سےدیگر مراکز کی سہولیات اور اخراجات کا موازنہ  کریں
  • کسی سنٹر میں وزٹ کرنے اور رابطے کرنے کا کیا طریقہ ہے۔ ہو سکتا ہے کووڈ ۱۹ کے باعث سنٹرس کے اوقاتِ بے حد محدود ہوں

عمر رسیدہ دیکھ بھال کے مختلف سہیولیات کے بارے میں مزید معلومات کے لئے عمر رسیدہ افراد کی  دیکھ بھال پر کی لائین 

1800200422

پر فون کریں یا ان کی ویب سائٹ دیکھیں۔

مفت اور نجی قانونی مشورے کے لئے ، سینئرز رائٹس سروس سے

1800424079

پر رابطہ کریں

اگر آپ کو زبان کی مدد کی ضرورت ہو تو ، قومی ترجمے اور ترجمانی خدمت سے

131450

 پر رابطہ کریں۔

 


شئیر
تاریخِ اشاعت 13/08/2020 10:51am بجے
شائیع ہوا 18/08/2020 پہلے 6:21pm
تخلیق کار Amy Chien-Yu Wang