پسماندہ افراد اور ضرورت مند افراد جنہیں قانونی مدد کی ضرورت ہوتی ہے وہ اپنی ریاست یا علاقے میں لیگل ایڈ کمیشن سے مدد لے سکتے ہیں یا کمیونٹی لیگل سینٹرز یا ایبورجینل اور ٹورس آبنائے آئلینڈر لیگل سروسز سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ موناش یونیورسٹی میں قانون کے پروفیسر ڈاکٹر جیف گڈنگز کا کہنا ہے کہ لیگل ایڈ اتھارٹیز کے پاس محدود فنڈنگ ہوتی ہے ، اس لیے فوری طور پر ضرورت مندوں کو ترجیح دی جاتی ہے۔
مینسِ اینڈ میرٹ ٹیسٹ کے ذریعے آپ کےاثاثوں ، ذرائیع آمدنی اور قانونی مسئلے کی نزاکت کو جانچتا ہے اور اسی نتیجے کی روشنی میں مفت قانونی مدد کا فیصلہ کیا جاتا ہے- یہ مفت مدد مجرمانہ ، سول یا خاندانی نوعیت کے مقدمات کے لئے حاصل کی جاسکتی ہے۔

Legal Aid commissions provide free legal information and advice over phone Source: Getty Images/LumiNola
ایک فرد کو صرف قانونی معلومات یا قانونی معاملے کے بارے میں مخصوص مشورے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ لیکن اگر کسی کو مقدمے میں نمائندگی کی ضرورت ہو تو قانونی امداد کے لیے باقاعدہ درخواست دینا ہوتی ہے۔
سڈنی یونیورسٹی کے لاء پروفیسر سائمن رائس کا کہنا ہے کہ عام طور پر متوسط آمدنی والے افراد قانونی امداد کی گرانٹ کے اہل نہیں ہوتے۔
انہوں نے جولائی 2020 اور مئی 2021 کے درمیان آسٹریلیا کے قومی قانونی امداد کے اعدادوشمار کا تجزیہ کیا جس سے معلوم ہوا کہ حکومتی گرانٹ حاصل کرنے والوں میں 65 فیصد مرد اور33 فیصد خواتین تھیں

Everybody who contacts community legal centres will at least get help in legal information and guidance for self-help resources Source: Getty Images/Weekend Images Inc
نیشنل پیکِ باڈی کمیونٹی لیگل سینٹرز آسٹریلیا کے سی ای او نسیم ارریج کا کہنا ہے کہ کمیونٹی لیگل سینٹرز کمیونٹی کے ماہرین اور نمائیندوں پر مشتمل ہوتے ہیں جس کے باعث ان لیگل سنٹرز نے مقامی کمیونٹی سروسز کے ساتھ ایک مضبوط نیٹ ورک قائیم کر رکھا ہے۔
مسٹر اریج کا کہنا ہے کہ کمیونٹی لیگل سینٹرز فیصلہ کرتے ہیں کہ وہ کس قسم کی قانونی مدد فراہم کرسکتے ہیں۔

In Australia for family and civil law matters, you may choose to represent yourself in court Source: Getty Images/Chris Ryan
ہر وہ شخص جو کمیونٹی کے قانونی مراکز سے رابطہ کرتا ہے اسے بنیادی قانونی مشاورت اور خود معلومات جمع کرنے کے طریقوں کے بارے میں رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔ گھریلو تشدد کا شکار، ارجنٹائنا کی ایک مہاجر نے لیگل ایڈ نیو ساؤتھ ویلز اور لیگل کمینوٹی مراکز کے توسط سے قانونی امداد اور حاصل کرنے کی تگ و دو میں ایک سال گزارا

At local courts and tribunals, anyone can approach a duty lawyer for assistance if they have a matter at court that day and do not have their lawyer Source: Getty Images/seksan Mongkhonkhamsao
ملک بھر میں ، مقامی عدالتوں اور ٹربیونلز میں اپنے وکیل کی غیر موجودگی کی صورت میں کوئی بھی مدعی مدد کے لیے ڈیوٹی وکیل سے رجوع کر سکتا ہے ۔ ڈیوٹی وکیل کی خدمات مفت ہیں۔ مگر ڈیوٹی وکلاء صرف اس دن محدود مدد فراہم کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کا معاملہ پیچیدہ ہے تو ، ڈیوٹی وکیل آپ کی عدالت میں پیشی کو بعد کی تاریخ میں بدلنے میں مدد کر سکتا ہے۔
آسٹریلیا میں فوجداری عدالت کے سامنے پیش ہونے والے شخص کی نمائندگی قانونی پیشہ ور وکیل کے ذریعے ہونی چاہیے۔ جبکہ خاندانی اور سول قانون کے معاملات میں آپ خود اپنی نمائندگی کر سکتے ہیں۔
سڈنی یونیورسٹی کے لاء پروفیسر سائمن رائس کا کہنا ہے کہ اگرچہ عدالتیں خود نمائندگی کرنے والے افراد کے لیے ممکنہ قابل عمل انتظامی ماحول بناتی ہیں ، پھر بھی آپ کو عدالتی دستاویزات تیار کرنے اور عدالت اور ٹربیونل سے بات کرنے کے لیے قانونی سمجھ بوجھ نا چاہیے ۔
قانون کے پروفیسر ڈاکٹر جیف گڈنگز کا کہنا ہے کہ موناش یونیورسٹی ایک فیملی لاء اسسٹنس پروگرام چلاتی ہے جو فیملی لاء لیٹیگیشن کے تحت خود نمائندگی کرنے والے افراد کی مدد کے لیے بنایا گیا ہے۔
آسٹریلیا کے کچھ دوسرے لاء اسکول خود نمائیندگی کرنے کرنے والوں کو کلینیکل ٹرائیل پروگرام میں شامل کرکے ان کی تربیت کر تے ہیں۔ گریفتھ یونیورسٹی ، ڈیکن یونیورسٹی ، بانڈ یونیورسٹی اور کئی تعلیمی ادارے ایسے پروگرام چلاتی ہیں۔ قانون کے کلینک میں ، ایک اہل اور تجربہ کار وکیل کی نگرانی میں ، طلباء قانونی عمل اور عدالت کے طریقہ کار کے بارے میں عام لوگوں کو مفت معلومات اور مدد فراہم کرتے ہیں۔ ویب سائٹس کی ایک وسیع رینج آپ کو عدالتی نظام کو سمجھنے میں مدد دینے کے ساتھ مفت قانونی معلومات فراہم کرتی ہے۔ ماریہ کا وہ قانونی مقدمہ ابھی جاری ہے جس میں اُن کے بچوں کی تحویل کا معاملہ بھی شامل ہے ۔
مورگیج پر ایک گھر کی ملکیت رکھنے کے باعث وہ مفت قانونی امداد کی اہل نہیں تھیں اور کئی سال گزرنے کے باوجود وہ ایسے وکیل کی تلاش میں ہیں جو ان کا مقدمہ بونس کام کے طور پر لے سکے۔جسے پروبونو کہتے ہیں
۔ اپنی ریاست یا علاقے میں پرو بونو خدمات کے بارے میں معلومات کے لیے ، دیکھئے۔
نیشنل لیگل اسسٹنس پروگرام کے تحت آسٹریلین حکومت پانچ سالوں میں 2.3 بلین ڈالر سے زیادہ کی رقم تمام ریاستوں اور علاقوں کو قانونی معاونت کے شعبے کے لیے فراہم کرے گی لیکن اس حکومتی گرانٹ میں تواتر سے کٹوتی کے باعث مفت قانوںی مدد کی خدمات میں کمی ہوتی جا رہی ہے۔
پوڈ کاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے
- , , t
- یا کو اپنا ہوم پیج بنائیں
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے